Tag: appearance

  • لفٹ میں شیشے نصب کرنے کی کیا دلچسپ وجہ ہے؟

    لفٹ میں شیشے نصب کرنے کی کیا دلچسپ وجہ ہے؟

    ہم اکثر کسی عمارت کی بالائی منزل پر جانے کیلئے لفٹ کا استعمال کرتے ہیں، جو واقعی ایک بہت بڑی سہولت ہے۔

    لیکن شاید اس بات پر بہت کم لوگوں نے غور کیا ہو کہ زیادہ تر لفٹس میں بڑے بڑے قدآور آئینے لگے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ اس کا سفر تو چند سیکنڈ یا منٹوں پر محیط ہوتا ہے؟

    ان شیشوں کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس میں بال سنواریں یا لباس کو درست کریں بلکہ لگانے والوں نے اسے کسی اور مقصد کیلئے نصب کیا ہے جس کی وجہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

    Lift

    جہاں تک لفٹ میں لگے آئینوں کی بات ہے تو ان کو لگانے کی وجہ ایک نہیں بلکہ کئی ہیں اور وہ سب کافی دلچسپ ہیں۔

    یہ بات سچ ہے کہ شیشہ اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ ہم خود کو دیکھ سکیں لیکن اس لیے نہیں کہ اپنی شخصیت یا لباس دیکھ سکیں بلکہ اس کی چند وجوہات ہیں جنہیں نیچے بیان کیا جارہا ہے۔

    بند جگہوں کا خوف

    بہت سے لوگوں کو کسی بند کمرے یا کسی بھی ایسی جگہ پر گھٹن اور خوف کا احساس ہوتا ہے اور لفٹ بھی ایک ایسا ہی مقام ہے۔

    لفٹ کے اندر جگہ اور آکسیجن کی مقدار محدود ہوتی ہے اور لفٹ کے حرکت کرنے سے چند افراد میں انزائٹی بڑھتی ہے مگر آئینے میں دیکھنے سے انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے اور جگہ تنگ محسوس نہیں ہوتی۔

    تحفظ کا احساس

    جی ہاں واقعی لفٹ میں لگے آئینوں سے آپ لفٹ میں اپنے ساتھ موجود دیگر افراد کو دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ان افراد کے چہرے کے تاثرات پر نظر رکھ سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کوئی مشکوک حرکت تو نہیں کر رہے۔

    شیشے

    بوریت یا بیزاری سے بچانا

    لفٹ کے دوران سفر کرتے ہوئے بوریت اور بیزاری بھی محسوس ہوتی ہے مگر آئینے میں خود کو دیکھ کر اپنے بال بنا سکتے ہیں یا خواتین میک اپ ٹھیک کر سکتی ہیں جو اس احساس کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

    اگر آئینے نہ ہوں تو ہر فرد لفٹ کے دروازے یا فرش کو ہی گھورتا رہے گا جس سے بیزاری کا احساس بڑھ جائے گا۔ آئینوں سے ہمارا دھیان بھٹکتا ہے جبکہ لفٹ کے اندر وقت بھی تیزی سے گزر جاتا ہے۔

  • ماریہ شراپوا کا معروف فلم سیریز اوشن 8 میں مختصر رول، مداح کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

    ماریہ شراپوا کا معروف فلم سیریز اوشن 8 میں مختصر رول، مداح کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

    ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کے معروف فلم سیریزاوشن 8 میں مختصر رول نے دھوم مچا دی، مداح کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوشن سیریز کی آٹھویں فلم میں جہاں دیگر اسٹار اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں، وہیں معروف روسی اسٹار ماریا شراپوا بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، جسے دیکھ کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    گذشتہ دنوں ان کے ایک مداح نے ٹینس اسٹار کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ آسکر کے لیے تیار ہوجائیں، جس پر ماریا شراپوا نے سوال کیا کہ کیا یہ سین فلم میں شامل ہے، ایسا ہے، تو وہ فلم ضرور دیکھیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ فلم اوشین 8 جمعے کے روز ریلیز ہوئی ہے جس میں ماریہ شراپوا کا فلمایا گیا شین بھی شامل ہے، جس کی انہیں توقع نہیں تھیں۔

    روسی ٹینس اسٹار کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ماریا شراپوا کے شین کی تصویر شائع کی اور کمنٹ کیا کہ ’آسکر کے لیے تیار ہوجاؤ‘۔

    خیال رہے کہ جمعے کے روز ریلیز ہونے والی فلم اوشین 8 سنہ 2001 ایک میں ریلیز ہونے والے فلم اوشین 11 کا ورژن ہے۔ جسے امریکا میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ روسی ٹینس اسٹار پر ممنوعہ اشیاء کا استعمال کرنے پر عدالت کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ماریا شراپوا کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    اسپورٹس ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں فرانچ اوپن ٹینس میں ماریا شراپوا لوکل فرانس کی لوکل کھلاڑی گرباین موگروزا سے ہار گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی رینکنگ میں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وارنر بروس کی فلم اوشین 8 میں سینڈرا بلوک، کیٹ بلینکٹ، ریحانّہ، مینڈی کیلنگ اور سارا پاؤلسن شامل ہیں۔

    ٹینس اسٹار ماریا شراپوا، سرینا ولیم اور برطانوی گلوکار زین ملک ان مشہور شخیصات میں شامل ہیں جنہوں نے کئی مزاحیہ فلموں میں مختصر کردار  ادا کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔