Tag: appears

  • ناورے میں مسجد پر حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

    ناورے میں مسجد پر حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

    اوسلو : نارویجین پولیس نے اوسلو کی النور مسجد پر حملہ کرنے والے 21 سالہ دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے بیرم نامی علاقے میں واقع النور اسلامک سینٹر (مسجد) میں ایک روز قبل فائرنگ کرنے والے حملہ آور فلپ مینزہوس کو پولیس نے گرفتار کرکے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم پر مسجد میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ اپنی بہن کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے، جس کے باعث پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم کو چار ہفتے ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسجد پر حملہ کرنے والا 21 سالہ دہشت گرد جب عدالت میں پہنچا تو فوٹوگرافر کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے تصویر بنوائی۔

    مسجد پر حملے کے کچھ دیر بعد ملزم کے گھر سے 17 سالہ بہن کی لاش کی بھی برآمد ہوئی تھی جبکہ مسجد حملے کے دوران تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مسجد کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حملہ آور نے بلڈنگ میں داخل ہوا تو ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنا ہوا تھا اور متعدد خودکار اسلحے سے بھی لیس تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندر موجود افراد پر فائرنگ کردی تاہم اندر موجود تمام افراد شدید زخمی ہونے سے بچ گئے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے سابق افسر 65 سالہ محمد رفیق نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو دبوچا اور اسلحہ چھینا جس کے باعث نقصان کم سے کم ہوا۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ حملہ آور انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا حامل ہے اور مہاجرین اور مہاجرت کا شدید مخالف ہے۔

    ناروے میں مسجد پر حملہ، فائرنگ سے ایک زخمی

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ آٹھ سال قبل نیو نازی گروپ کے نارویجین نے فائرنگ کرکے 77 افراد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد عدالت نے اینڈرز بیریوک کو 21 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں نمازی شہید ہوگئے تھے۔

  • شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش

    شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوئے اور سوالنامے کے جوابات جمع کرائے، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی جانب سے فراہم کی گئیں دستاویزات کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوگئے، نیب کی دورکنی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

    حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جوابات جمع کرائے، انھیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    نیب ٹیم حمزہ شہباز کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات اور سوالوں کے جوابات کا جائزہ لے گی اور اگر مطمئن نہ ہوئی تو دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کرے گی۔

    نیب نے سلمان شہباز کو بھی آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

    خیال رہے نیب اس سے قبل دونوں بھائیوں کو دو مرتبہ طلب کر چکا ہے، سلمان شہباز ایک مرتبہ پیش ہو چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز آج پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے۔

    مزید  پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے

    نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا لیکن سیکورٹی خدشات پر وہ پیش نہیں ہو سکے تھے، عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا مؤقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوئے، جس پر نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر وہ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے، حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انھیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش، 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے ملتوی کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی اور پچاس لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا، کہا جا رہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم بدھ کو عائد کی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وکلا ٹیم کے ساتھ احتساب عدالت پہنچے، سماعت کے دوران سماعت کے دوران نیب نے بتایا کہ لاہور،اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے آج ملزم اسحاق ڈار اچانک عدالت میں پیش ہوگئے۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے7دن کےوقت کےلئےاستدعاکی ، جس پر فاضل جج نے کہا خاص مدت میں کیس کافیصلہ کرناہے، وکیل کا کہنا تھا کہ توقع ہے معاملات انصاف کے تقاضے پورے کرکے حل کیے جائیں گے۔

    عدالت نے وزیر خزانہ کے وکیل کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی اور اسحاق ڈار کو27ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    احتساب عدالت نے ملزم کو حاضری یقینی بنانے کیلئے پچاس لاکھ روپے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت میں ریفرنس کی کاپیاں اسحاق ڈار کےوکلا کو فراہم کردی گئیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس 23والیم پر مشتمل ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    اسحاق ڈار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پلی بارگینگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ساٹ سماعت کےموقع پر قیدی کو لے جانے والی وین اور بکتر بند گاڑی بھی احتساب عدالت پہنچادی گئی تھی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ رات گئے وطن واپس پہنچے تھے۔


    مزید پڑھیں  : اسحق ڈارکے تمام اثاثے منجمد


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وفاقی وزیرخزانہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوکر مؤقف دینے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تاہم وہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

     دوسری جانب احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے  ان کی تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ نیب کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی سربراہی میں نیب پراسیکیوشن ونگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزدائرکیے تھے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کیا تھا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے ‘جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔