Tag: Apple

  • آئی فون میں تبدیلی کے لیے ’ایپل‘ کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

    آئی فون میں تبدیلی کے لیے ’ایپل‘ کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

    اگلے مہینے ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس لانچ ہونے والی ہے، لیکن اس سے قبل ہی ایپل صارفین کیلئے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے اپنی آئی فون لائن میں تبدیلی کے لیے بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    ایپل کے نئے منصوبے کیلئے تین سال کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اسی دوران کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرے گی، ایپل کمپنی آئی فون لائن اَپ کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس کی شروعات آئی فون 17-ایئر سے ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا جو کہ اگلے مہینے لانچ کیلئے تیار ہے، اس سے بھی بڑی تبدیلی اگلے سال دیکھنے کو ملے گی، جب کمپنی اپنا پہلا فولڈایبل آئی فون لانچ کرے گی، یہ بک اسٹائل کا فون ہوگا اور گوگل اور سیمسنگ کے فولڈایبل فون کو سخت ٹکر دے گا۔

    رپورٹس کے مطابق پہلا فولڈ ایبل آئی فون چار کیمروں پر مشتمل ہوگا اس کے ریئر میں دو، اِنر اسکرین اور کور اسکرین پر ایک-ایک کیمرہ ہوگا، اس کے علاوہ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگا، کنکٹیویٹی کے لیے اس میں ایپل اپنے اِن ہاؤس ماڈم کو استعمال کرے گا۔

    فولد ایبل فون میں فیس آئی ڈی کی جگہ ٹچ آئی دی جائے گی، فولڈ ہونے پر اس آئی فون کی موٹائی 9.5-9 ایم ایم رہ سکتی ہے، جبکہ اس کی قیمت کو لے کر باضابطہ طور پر ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون کے مقابلے میں اس کی قیمت زیادہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ 2027 میں آئی فون کو 20 سال پورے ہو جائیں گے اور کمپنی اس موقع پر آئی فون میں بڑی تبدیلی کرے گی، 2027 میں آئی فون میں اسکوئر کارنر ملنے بند ہو جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن کو لکوئڈ گلاس انٹرفیس کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آن اسکرین ایلیمنٹ کو بھی راؤنڈ ایز دیے جا سکتے ہیں، ایسے میں 2027 ایپل کی آئی فون لائن اَپ کے لیے ایک بڑا سال ثابت ہو سکتا ہے۔

  • امریکا کے لیے ایپل کا بڑا اعلان

    امریکا کے لیے ایپل کا بڑا اعلان

    کیلیفورنیا (07 اگست 2025): ایپل نے امریکی معیشت میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں مینوفیکچرنگ پروگرام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا میں اپنی مجموعی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔

    اس وقت امریکا میں ایپل کی سرمایہ کاری کا حجم پانچ سو ارب ڈالر ہے جو آئندہ چار برسوں میں اب چھ سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ روز کے اعلان میں نیا امریکن مینوفیکچرنگ پروگرام (AMP) شامل ہے، جس کے تحت امریکا میں ایپل کی مزید جدید مینوفیکچرنگ اور مزید سپلائی چَین لائی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے ایپل پورے امریکا میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، جس سے عالمی کمپنیوں کو امریکا میں مزید اہم اجزا تیار کرنے کی ترغیب ملے گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک

    اس وقت تمام 50 امریکی ریاستوں میں ایپل ہزاروں سپلائرز اور شراکت داروں کے ساتھ 450,000 سے زیادہ ملازمتوں کی حامل کمپنی ہے، جب کہ ایریزونا، کیلیفورنیا، آئیووا، کینٹکی، نیواڈا، نیویارک، شمالی کیرولینا، اوریگون، ٹیکساس اور یوٹاہ میں ایپل نے خود کو نمایاں طور پر توسیع دی ہے۔


    50 فی صد ٹیرف کے 8 گھنٹے بعد ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور بڑی دھمکی دے دی


    اگلے چار سالوں میں ایپل امریکا میں براہ راست 20,000 لوگوں کی خدمات حاصل کرے گا، جنھیں R&D، سلیکون انجینئرنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، اور AI اور مشین لرننگ کے شعبوں میں ہائر کیا جائے گا۔

    ٹرمپ اور ٹم کک وائٹ ہاؤس میں


    اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بھی گفتگو کی، امریکی صدر نے کہا بگ بیوٹی فل بل کی منظوری سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ٹیک کمپنیاں ملک میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جاتا تھا، آج امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ٹرمپ نے کہا انھوں نے سرمایہ کاری کے لیے خلیجی ممالک سمیت کئی ملکوں کے دورے کیے، اور ایپل سمیت امریکی کمپنیاں واپس امریکا لوٹ رہی ہیں۔

  • آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون صارفین کو متوجہ کرنے کیلیے نئے آئی فونز کو متعارف کرانے کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کررہی ہے۔

     آئی فون متعارف کرانے کا روایتی انداز اب پرانا ہوجائے گا کیونکہ ایپل کمپنی آئندہ سال 2026سے آئی فونز کو دو مرحلوں میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

     رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 2026 سے نئے آئی فونز متعارف کرانے کے سلسلے کو 2 مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    کمپنی کے اس اقدام کا مقصد آئی فون صارفین کی آسانی کے ساتھ مارکیٹ میں اپنا تسلسل قائم رکھنا، منافع کو متوازن کرنا اور جغرافیائی انحصار کو کم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو 2 مراحل میں متعارف کرایا جائے گا اور ہر مرحلے کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے پہلے آئی فون 18 سیریز کے پرو ماڈلز کو معمول کے مطابق ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ سستے آئی فون 18 ماڈلز 2027 کے موسم بہار میں پیش کئے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ پرو ماڈلز کے ساتھ 2026 میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اسی طرح ایپل کی جانب سے رواں سال سب سے پتلے آئی فون 17 ایئر کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ایئر کے نئے ماڈل کو 2026 میں بھی پیش کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ کمپنی سستے آئی فونز کی پروڈکشن بھارت منتقل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ چین پر انحصار کم ہو سکے اور امریکی ٹیرف کے اثرات سے بچا جا سکے۔

  • آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری

    آئی فون کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ موبائل خریدنے والوں کیلیے خوشخبری

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے ’فولڈ ایبل آئی فون‘ کے منتظر افراد کے لیے بڑی خبر آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون آئندہ سال متعارف کرادیا جائے گا۔

    ایپل دنیا بھر میں واحد بڑی فون ساز کمپنی ہے جس کے پاس ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس نہیں ہے تاہم ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے کے قریب ہے جسے آئندہ سال 2026 کے آخر یا 2027 کے آغاز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے مستند لیکس جاری کرنے والے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے انکشاف کیا کہ ایپل کا یہ فولڈ ایبل آئی فون ’ بک اسٹائل ‘ ڈیزائن کا حامل ہوگا یعنی اسے کسی کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔

    تجزیہ کار منگ چی کیو نے گزشتہ روز بتایا کہ کمپنی 2026 کے آخر یا 2027 کے اوائل میں ایک فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کتابی طرز کی ڈیوائس ہوگی جس کی قیمت 2ہزار سے 25 سو ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جو اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ثابت ہوگا۔

    فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین کا سائز بند ہونے کی صورت میں 5.5 انچ جبکہ کھلی حالت میں 7.8انچ ہوگا۔ تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ یہ فولڈ ایبل فون فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

    اس کے علاوہ اس میں ایک طاقتور نیا پراسیسر اور جدید کیمرا سسٹم بھی شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایپل واحد بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جس نے ابھی تک کوئی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کی ہے۔ تاہم کمپنی گزشتہ کئی سالوں سے اس پر کام کر رہی تھی۔

  • ایپل کا کم قیمت آئی فون اسی ہفتے متعارف کرائے جانے کا امکان

    ایپل کا کم قیمت آئی فون اسی ہفتے متعارف کرائے جانے کا امکان

    معروف امریکی کمپنی ایپل اپنے نئے اور کم قیمت آئی فون ایس ای 4 کو اسی ہفتے متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی 19 فروری کو سال کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ ایپل کے آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے گزشتہ کافی عرصے سے لیکس اور افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

    ایپل کی جانب سے اس کا باضابطہ طور پر اعلان تو نہیں کیا گیا مگر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’صارفین ہماری فیملی کے نئے رکن سے ملنے کے لیے تیار ہوجائیں‘۔

    iPhone SE4 - Biggest Upgrade in SE Lineup? - YouTube

    یاد رہے کہ یہاں "خاندان” سے مراد ایپل کی ڈیوائسز کی رینج ہے۔ اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی ڈیوائس لانچ ہو رہی ہے لیکن انہوں نے 19 فروری کو ایک اعلان کی تصدیق کر دی ہے۔

    آئی فون ایس ای 4 کے متوقع فیچرز اور ڈیزائن

    لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایس ای 4 کا ڈیزائن پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور جدید ہوگا۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی آئی فون ایس ای میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا اور اس کا ڈیزائن آئی فون 14کی طرز پر فل اسکرین ہوگا۔

    نئے فون میں فرنٹ کیمرہ ایک نوچ میں ہوگا اور چہرے کی شناخت کے لیے فیس آئی ڈی بھی سپورٹ کرے گی، مختلف افواہوں کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے بھی ہوگا۔

    مختلف لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔

    پہلی بار ایس ای سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی جبکہ ایپل کی جانب سے پہلی بار خود تیار کیے گئے موڈیم کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مگر اس حوالے مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

     

  • آئی فون 17 سیریز میں نیا کیا ہوگا ؟ صارفین کیلیے اہم انکشاف

    آئی فون 17 سیریز میں نیا کیا ہوگا ؟ صارفین کیلیے اہم انکشاف

    آئی فون 17 کے تمام ویریئنٹس کے ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی یا نہیں، اس حوالے سے تجزیہ نگاروں نے بڑا انکشاف کردیا۔

    ویب سائٹ گیجٹس 360 نے آئی فون مارکیٹ پر نگاہ رکھنے والے ایک تجزیہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں برس آنے والی آئی فون 17سیریز کے تمام ویریئنٹس میں ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔

    رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر کے مہینے میں آئی فون 17 سیریز لانچ کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے اور مداحوں کو ڈائنامک آئی لینڈ کے چھوٹے ورژن کے لیے مزید ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

    iphone 17

    آئی فون مارکیٹ کے تجزیہ کار منگ چی کو کا کہنا ہے کہ لائن اپ کے ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی، اس سے قبل یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ایپل ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز کم کردے گا لیکن منگ چی کو کے  مطابق آئی فون 17 کا ڈیزائن اپنے پچھلے ماڈلز جیسا ہی رہے گا۔

    فی الحال ڈائنامک آئی لینڈ میں سیلفی کیمرہ اور فیس آئی ڈی جیسی خصوصیات کے لیے استعمال ہونے والے دیگر سینسر موجود ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی ان فیچرز کو مکمل طور پر ڈسپلے کے نیچے منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

    Dynamic Island

    ڈائنامک آئی لینڈ پہلی بار آئی فون 14 پرو سیریز کے ساتھ متعارف ہوا تھا، جس نے روایتی نوچ کو تبدیل کیا اور اپنی فعالیت کی وجہ سے خوب سراہا گیا۔

    آئی فون 17 سیریز میں ڈائنامک آئی لینڈ میں کسی بھی تبدیلی کے بغیر کئی دیگر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ افواہوں کے مطابق ایک نیا آئی فون 17 ایئر ماڈل پیش کیا جا سکتا ہے جو موجودہ آئی فونز سے پتلا ہوگا اور 120 ہرٹز سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔

  • ایپل کی جانب سے نئی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

    ایپل کی جانب سے نئی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک نئی پاسورڈز ایپ متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔

    مذکورہ ایپ مقبول پاسورڈ منیجرز جیسے لاسٹ پاس اور ون پاسورڈ کا بہترین متبادل ہوسکتا ہے جو صارفین کو ’لاگ ان‘ معلومات کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس شروع ہونے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی پاسورڈز ایپ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس، میک او ایس، ویژن او ایس اور وِنڈوز ڈیوائسز کے تمام پاسورڈز کو منظم کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

    یہ پلیٹ فارم ایپل ڈیوائسز پر استعمال کیے جانے والے موجودہ آئی کلاؤڈ کی چین کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہوگا اور لاسٹ پاس اور 1 پاسورڈ جیسی پاسورڈ سروسز کا براہ راست حریف ہوگا۔

    بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل پاسورڈز اکاؤنٹس، پاس کیز اور وائے فائے نیٹ ورکس کے لیے مختلف کیٹگریز پیش کرے گا۔ یہ ایپ مختلف ڈیوائسز کو جوڑے گی اور اس میں آٹو فِل اور پلیٹ فارم پر سائن اپ کرتے وقت نئے پاسورڈز بنانے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

  • آئی فون صارفین کیلیے بڑی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی

    آئی فون صارفین کیلیے بڑی خبر، قیمتوں میں نمایاں کمی

    آئی فون بنانے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کی قیمتوں میں رعایت کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ چین میں اپنے حریف ہواوے کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ایپل کی جانب سے اکثر اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیے جاتے رہے ہیں تاہم اس بار ایک مہم کے ذریعے آئی فون کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔

    امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔

    قبل ازیں اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

  • سب سے پتلا آئی فون متعارف کرنے کی تیاری

    سب سے پتلا آئی فون متعارف کرنے کی تیاری

    معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے حریف کمپنیوں پر سبقت لے جانے اور صارفین کی سہولت کے لیے آئی فون کے نت نئے ڈیزائن متعارف کیے جاتے ہیں۔

    اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایپل کی جانب سے ایک بار پھر ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور لنکڈ اِن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 سلم نامی ماڈل کا حصہ بنے گا جو ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایپل نے سال 2017 میں آئی فون ایکس (10) او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا تھا مگر اس کے بعد سے آئی فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ سال 2025 میں آئی فون سیریز کو ریفریش کیا جائے گا اور پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 سلم کو دی جائے گی جس کی قیمت آئی فون پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی۔

    مذکورہ آئی فون 17سلم میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا حجم چھوٹا ہوگا، یہ ماڈل 6.6 انچ کے ڈسپلے اور اس کی موٹائی اتنی کم ہوگی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ تاحال آئی فون 16 سیریز کو تو متعارف نہیں کرایا گیا لیکن اگلے سال آنے والے سلم ماڈل سے متعلق ابھی سے خبریں سامنے آنا شروع ہوچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے رواں سال آئی فون 16 سیریز متعارف کرایئے جانے کا قوی امکان ہے جس کے مختلف ڈیزائن زیر غور ہیں۔

  • آئی فون کا نیا ماڈل کب متعارف کرایا جائے گا؟ بڑی خبر

    آئی فون کا نیا ماڈل کب متعارف کرایا جائے گا؟ بڑی خبر

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز تیار کیے جاتے ہیں لیکن صارفین کی نظر میں ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتی ہے لیکن اب ان کے صبر کرنے کا وقت تھوڑا ہی رہ گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اگلے سال آئی فون 17 سیریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    iPhone

    رپورٹ کے مطابق ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔

    آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔

    آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔