Tag: Apple Cider Vinegar

  • صرف ایک چمچ سیب کا سرکہ : جلد کی بیماریاں ختم ۔ بدبو دور

    صرف ایک چمچ سیب کا سرکہ : جلد کی بیماریاں ختم ۔ بدبو دور

    آپ کی جلد پر خارش ہو رہی ہے، پھٹ رہی ہے یا کچھ عجیب دھبے دکھائی دے رہے ہیں اور آپ کو علم نہیں ہے کہ یہ کیا ہے؟

    جلد کی بیماریوں کا زیادہ تر تعلق عمر رسیدگی، ہارمونز، جینیات، الرجک ردعمل یا سورج یا زہریلے کیمیکلز سے ہوتا ہے۔ جلد کے مسائل کے اندر اور باہر جاننا اور ان کے درمیان فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔

    خارش ایک نہایت تکلیف دہ بیماری ہے جو جلد کی بیماریوں کے علاوہ اندرونی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

    یہ الرجی اور انفیکشن سے لے کر آٹوامیون خرابیوں تک متعدد عوامل کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین خارش کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کروانے پر زور دیتے ہیں۔

    ماہرین امراض جلد اس حوالے نکلنے والے دانوں کی 5 عام اقسام، ان کا علاج اور روک تھام کی تدابیر بتاتے ہیں۔

    صفائی بنیادی علاج

    صحت مند رہنے کے لیے ویسے تو روزانہ نیم گرم پانی سے نہانا چاہیئے لیکن اگر اس میں سیب کا سرکہ شامل کر لیا جائے تو یہ اس پانی کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

    نہانے کے پانی میں 1 کپ سیب کا سرکہ شامل کریں، ہفتے میں 1 سے 2 بار اس پانی سے نہانا آپ کو درج ذیل فوائد پہنچاتا ہے۔

    سرکے میں قدرتی طور پر تیزابیت پائی جاتی ہے، اس سے نہانا جلد کے پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے، ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزا ہاضمے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔

    جلدی بیماریوں میں مفید

    نہانے کے پانی میں موجود سیب کا سرکہ اینٹی بیکٹیریل اور زخم مندمل کرنے کی خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے، یہ جلد پر سوزش میں کمی لا کر بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    اسی طرح سورج سے جھلسی جلد کے لیے اس پانی سے نہانا افادیت سے خالی نہیں ہے، یہ درد اور سوجن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی جلد کے دیگر انفیکشن جیسے ایگزیما، پاؤں کی اینٹھن اور خشکی جیسے مسائل فوری حل کرتا ہے۔

    وٹامن اور معدنیات سے بھرپور

    سیب کے سرکے میں کئی اہم وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ جلد پر موائسچرائزنگ کا کام کرتا ہے، اس طرح جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔

    جسم کی بو سے نجات

    جسم میں پسینے کے نتیجے میں بیکٹیریا پنپنے لگتے ہیں جو جسم کی بو کا سبب بنتے ہیں، سرکہ چونکہ جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے تو اس طرح یہ بیکٹیریا کے خاتمے کے ساتھ جسم کی بو کو دور کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

     

  • کم سے کم وقت میں موٹاپا دور کرنے کا حیرت انگیز طریقہ، تحقیق

    کم سے کم وقت میں موٹاپا دور کرنے کا حیرت انگیز طریقہ، تحقیق

    موٹاپا انسان کی ظاہری شخصیت بہت زیادہ متاثر کرتا ہے یہ نہ صرف مختلف سنگین امراض کا باعث بلکہ زندگی کی دوڑ میں بھی آپ کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔

    پیٹ کی فاضل چربی امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    موٹاپا ختم کرنے کا کوئی جادوئی حل تو ہے نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں تاہم ایک طریقہ ایسا بھی ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ اسمارٹ بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔

    مندرجہ ذیل سطور میں آپ کو ایک ایسی تحقیق کے بارے میں بتا رہے ہیں جس کے بارے میں جان کر آپ اپنے موٹاپے کو چند ہفتوں میں بائے بائے کہہ سکیں گے۔

    ورزش کیے بغیر وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک نئی تحقیق کی صورت میں اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سیب کا سرکہ پینے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    لبنان کی ہولی اسپرٹ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ نہار منہ پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تحقیقی مطالعہ کے دوران 46 مرد اور 74 خواتین رضاکاروں کا تین ماہ تک جائزہ لیا گیا۔

    محققین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ قبض سے نجات کے لیے ایک بہترین سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے استعمال کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔

    اس تحقیق کی روح کے مطابق ڈاکٹر رونی ابو خلیل نے تحقیقی مطالعے کے دوران تین ماہ کے عرصے تک 46 مرد اور 74 خواتین رضاکاروں کا جائزہ لیا، جن کی عمریں 27 سے 34 سال کےدرمیان تھیں۔

    120مردوں اور خواتین کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے تین گروپوں نے 12 ہفتے تک روزانہ ناشتے سے قبل 5، 10 اور 15 ملی لیٹر ایپل کاسرکہ پیا، جب کہ چوتھے تجرباتی گروپ کو بے ضرر مائع دیا گیا۔

    اگرچہ اس تحقیق میں حصہ لینے والوں کا وزن تین ماہ کے عرصے میں کم ہوا، لیکن ڈاکٹر ابو خلیل کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں رضاکاروں کی ایک محدود تعداد شامل تھی اور یہ کہ تین ماہ کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں ہے، اور ممکنہ طویل عرصے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    تین ماہ کے بعد، محققین نے تینوں گروپوں میں وزن میں کمی کا مشاہدہ کیا ، روزانہ 15 ملی لیٹر سرکہ گروپ کے شرکاء نے اوسطاً 170 سے 155 پاؤنڈ وزن کم کیا، جب کہ 10 ملی لیٹر سرکہ گروپ کے شرکاء کا وزن 174 سے 159 پاؤنڈ تک کم ہوا، اور تیسرے گروپ کا اوسط 174 سے کم ہو کر 163 پاؤنڈ رہ گیا۔

    مطالعہ میں حصہ لینے والے رضاکاروں نے محققین کو خوراک اور جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کیں۔

    بہت سے پچھلے مطالعات میں سیب کے سرکہ کے استعمال سے خون میں شکر کی سطح اور بھوک کم ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، یہ ٹرائگلیسرائڈز (خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم) اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔