Tag: apple company

  • ایپل سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا

    ایپل سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا

    نیویارک: ایپل کمپنی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آگیا ہے، ایپل کمپنی نے حال ہی میں آئی فون6 کے ساتھ رقم کی ادائیگی کی سروس متعارف کروائی مگر اس کے سامنے آتے ہی اس کی خامیوں نے دھوم مچا دی ہے۔ تازہ انکشافات کے مطابق ایپل پے کے زریعے ادائیگی کرنے والے متعدد لوگوں کی رقم دو دفعہ کاٹ لی گئی ہے۔

    ایپل پے کے ذریعے آئی فون موبائل کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز کی خریداری کے بدلے رقم ادا کی جاسکتی ہے، اس سروس میں امریکن ایکسپریس ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ کی معلومات ذخیرہ ہو سکتی ہیں اور پھر فون پر فنگر پرنٹ سروس استعمال کرتے ہوئے لمحوں میں ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

    امریکی رپورٹر کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آیا تو انہوں نے بینک آف امریکہ اور ایپل سے رابطہ کیا، جس پر یہ مسئلہ موضوع بن گیا، ایپل کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف بینک آف امریکہ کے صارفین کو پیش آرہا ہے جبکہ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ایپل کا مسئلہ ہے۔

  • ایپل صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    ایپل صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    نیویارک: ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پر ہیکر جعلی ایپ کے ساتھ حملہ آور ہوکر بھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    امریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں، جو بالکل اصلی بینکنگ یا ایل میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں، ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔

    چونکہ اس کی یوزر انٹرفیس  بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے، اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں، جو ان کے اکاﺅنٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ اسٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

  • آئی فون 7، جس میں ہوگا دو عدسوں والا غیر معمولی کیمرہ

    آئی فون 7، جس میں ہوگا دو عدسوں والا غیر معمولی کیمرہ

    نیویارک : ایپل کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، آئی فون 7  جس میں دو عدسوں والا انتہائی طاقتور کیمرہ ہوگا۔

    آج تک آپ نے ایسے کیمرے کے بارے میں سنا بھی نہیں ہوگا جو آئی فون کے اگلے ماڈل میں آرہا ہے،  ایپل کمپنی آئی فون 7اگلے سال ستمبر میں منظر عام پر لارہی ہے اور اس کی سب سے نمایاں خوبی اس کا دو عدسوں والا کیمرہ ہوگا۔

    اب تک تو تقریباً تمام کمپنیاں ایک عدسے والا کیمرہ بنارہی تھیں لیکن آئی فون 7کا عقبی کیمرہ دو عدسوں سے لیس ہوگا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل یہ اقدام کیمرے کو انتہائی طاقتور اور تصاویر کو غیر معمولی حد تک اچھی کوالٹی دینے کے لئے کر رہا ہے، فون کے پراسیسر میں دو عدسوں والے کیمرے کیلئے خصوصی ہارڈوئیر بھی لگایا جائے گا۔

  • نئے آئی فون سکس میں ایپل پے نامی نیا فیچرمتعارف

    نئے آئی فون سکس میں ایپل پے نامی نیا فیچرمتعارف

    دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون سکس میں ایپل پے نامی نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر میں رقم کی منتقلی اور بھی محفوظ ہوگئی۔

    ایپل پے نامی سروس سے صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے کہیں بھی پیسوں کی ادائیگی محفوظ طریقے سے ممکن بنا سکتے ہیں، اس سروس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیل اپنے آئی فون میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

    جنہیں وہ آئی فون یا آئی واچ کے ذریعے دنیا میں ان تمام جگہوں پر استعمال کرسکیں گے، جہاں ان کارڈز کے ذریعے خریداری یا ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو۔