Tag: apple iphone

  • آئی فون کے نئے ماڈلز میں اہم تبدیلی کا اعلان

    آئی فون کے نئے ماڈلز میں اہم تبدیلی کا اعلان

    بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

    فون چاہے کتنا ہی پر تعیش کیوں نہ ہو، بیٹری اور چارجنگ کا مسئلہ کبھی بھی کہیں پیش آ سکتا ہے، ایپل اب اپنے صارفین کے اس اہم اور دیرینہ مسئلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی فون کے نئے ماڈل میں USB Type-C چارجنگ پورٹ کی ٹیسٹنگ کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ اسمارٹ اور فیچر فون بنانے والی تقریبا ہر کمپنی اپنی ڈیوائسز میں ایک ہی جیسا چارجنگ پورٹ فراہم کرتی ہے، جسے اب تھوڑی جدیدیت کے ساتھ ‘یو ایس بی ٹائپ سی’ کا نام دیا گیا ہے۔

    بلوم برگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے ہینڈ سیٹ کے ڈیزائن میں اس اہم تبدیلی پر کام شروع کر دیا ہے، تاکہ ٹائپ سی پورٹ کے حامل آئی فون 2023 تک صارفین کو دستیاب ہو سکیں، ممکنہ طور پر ایپل آئی فون 15 سیریز کو ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

    کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ ہم ایسے ایڈاپٹر کی تیاری پر کام کر رہے ہیں جو مستقبل میں آنے والے آئی فونز کو موجودہ لائٹننگ کنیکٹرز کے لیے ڈیزائن کردہ ایسیسریز کے ساتھ کام کرنے کا اہل بنائے گا۔

    ایپل نے باقاعدہ طور پر آئی فون کے چارجنگ پورٹ میں تبدیلی اور یو ایس بی ٹائپ سی کنیکٹویٹی کے حامل ایڈاپٹرز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے، کمپنی کی جانب سے میک بک اور آئی پیڈ کے ماڈلز آئی پیڈ پرو، آئی پیڈ ایئر اور آئی پیڈ منی میں پہلے ہی USB Type-C پورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین تمام اسمارٹ فون کے لیے ایک یونیورسل چارجر لاگو کرنے پر غور کر رہی ہے، اس بابت یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈیوائسز میں ایک اسٹینڈرڈ چارجر سے برقی فضلے میں کمی آئے گی۔

  • ایپل آئی فون "ایس ای تھری” کتنے کا ہوگا؟ صارفین کیلیے خوشخبری

    ایپل آئی فون "ایس ای تھری” کتنے کا ہوگا؟ صارفین کیلیے خوشخبری

    معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نیا آئی فون "ایس ای تھری” رواں سال فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت کم سے کم رکھی گئی ہے۔

    ایپل کی جانب سے عموماً نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر کبھی موسم بہار کے دوران بھی ایک اسمارٹ فون پیش کردیا جاتا ہے۔

    تو ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ2022 میں بھی ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای تھری یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کو مارچ یا اپریل میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

    یہ آئی فون ایس ای کا کانسیپٹ ڈیزائن ہے — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

    کمپنی نے تو اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کم قیمت آئی فون پیش کیا جائے گا۔ اب آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک (کانسیپٹ ڈیزائن) اور قیمت سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت اگر آئی فون ایس ای تھری کی قیمت "لیک” کے مطابق ہوئی تو یہ ایپل کی تاریخ کا سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہوگا۔

    فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

    لیٹس گو ڈیجیٹل نے آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن پر تصاویر تیار کیں جس میں ان لیکس کو مدنظر رکھا گیا کہ یہ فون آئی فون 8 جیسا ہوگا۔ آئی فون ایس ای تھری میں فائیو جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

    فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔ اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

    فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

    لیک کے مطابق آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون بھی ہوگا۔

    اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاؤمی اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔

  • آئی فون صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایپل نے خبردار کردیا

    آئی فون صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایپل نے خبردار کردیا

    کیلفورنیا : عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ گوگل میپ دیکھنے کیلئے اپنے موبائل فون کو موٹر سائیکل پر نصب کردیتے ہیں، اس عمل سے موبائل فون میں خرابی اور بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں جس کا خمیازہ بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔

    اس حوالے سے موبائل فون کمپنی ایپل نے آئی فون کے استعمال کنندگان کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی وائبریشن آپ کے آئی فون کے لیے خطرناک ہے۔

    ایپل نے آئی فون کے لیے جاری ہونے والے نئے سپورٹنگ ڈاکیومنٹس میں وارننگ دی ہے کہ آئی فون کو ہیوی موٹر سائیکل سے کبھی منسلک نہیں کرنا چاہیے۔

    آئی فون رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل سے پیدا ہونے والے ارتعاش( وائبریشن) سے اپنے فون کو بچائیں کیوں کہ طاقتور موٹر سائیکلوں سے پیدا ہونے والی وائبریشن آپ کے فون میں کیمرے اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

    دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو چاہیئے کہ کسی نقصان سے بچنے کے لیے وائبریشن برداشت کرنے والے ماؤنٹ استعمال کریں، کیوں کہ موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون کے”آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن” یا ” کلوزڈ لوپ آٹو فوکس سسٹمز” کو نقصان پہنچاتی ہے۔

    آئی فون کے استعمال کنندگان کو چاہیئے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے فون وائبریشن جذب کرنے والے ماؤنٹ میں لگائیں، ایپل۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

    اس بارے میں ایپل کا مزید کہنا ہے کہ آئی فون کے متعدد ماڈلز وائبریشن سے حساس ہیں، آئی فون کے کیمرا  لینسز  آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن ( او آئی ایس) کے ارتعاش سے نقصان کی وجہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو یا تصاویر بناتے حرکت اور وائبریشن میں مدد دینے کے لیے گائرو اسکوپس اور مقناطیسی سینسرز استعمال کرتے ہیں۔

    آئی فون میں او آئی ایس اور آٹو فوکسڈ سسٹم پائیداری کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاہم کنزیومر الیکٹرانکس میں او آئی ایس جیسے سسٹم کو اگر زیادہ دیر تر ایک مخصوص فریکوئنسی پر وائبریشن پر رکھا جائے تو تو اس سے ان کی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر ویڈیو یا تصویرکے معیار پر مرتب ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اپنے استعمال کنندگان کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ موٹر سائیکل کے چیچس یا ہینڈل بار سے آئی فون کو براہ راست منسلک نہ کریں۔ جب کہ کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ہینڈل بار یا چیچس پر وائبریشن جذب کرنے والے ماؤنٹ میں آئی فون لگائیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی آئی فون کے بہت سے استعمال کنندگان نے موٹر سائیکل سے منسلک کرنے پر اپنے فون کو پہنچنے والے نقصان کی شکایات کی ہیں۔

  • ایپل اس سال کیا نئی پراڈکٹس لارہا ہے؟

    ایپل اس سال کیا نئی پراڈکٹس لارہا ہے؟

    سان فرانسسکو: ایپل نے گذشتہ سال آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس متعارف کرایا اور اسمارٹ فون کی ریکارڈ فروخت کے بعد آئی واچ متعارف کروائی، اب بھی ایپل کمپنی  نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھی نئی پراڈکٹس لے کر آرہی ہے۔

    ایپل اس سال مارچ میں  اپنی آئی واچ لے کر آرہا ہے, ابھی تک اس پراڈکٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ واچ بہت ہی حیران کن فیچرز کی مالک ہوگی، کہا جارہا ہے کہ آئی واچ کے بھرپور استعمال کرنے سے بھی اس کی بیٹری با آسانی تین سے چار گھنٹے تک چل سکے گی۔ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں ہی اس گھڑی کو تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب اس نے اسے فروخت کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔


    ایپل آئی پیڈ منی4لانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ایڈوانس کیمرہ اور پروسیسر لگایا گیا ہے۔

    یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایپل ایک چار انچ آئی فون 6منی لانے کا ارادہ رکھتا ہے،  جس کا سائز عام آئی فون 6سے چھوٹا ہوگا اور شاید یہ آئی فون 5کے سائز کا ہوگا۔

    ایپل آئی فون6میں نئے فیچرز کا اضافہ کرے گا۔ لیکن ابھی آئی فون 7لانے کے لئے اسے تھوڑا وقت درکار ہے۔

    اس سال ایپل ایک سپر سائز آئی پیڈ متعارف کروانے کا سوچ رہا ہے۔ ممکن ہے کہ اس آئی پیڈ کا نام ”آئی پیڈ پرو“ یا ”آئی پیڈ پلس“ رکھا جائے گا۔اسی طرح آئی پیڈ ائیر میں بھی جدت لائی جائے گی اور اسے مزید پتلا کیا جائے گا۔

    نیا آئی فون تو پھر نیا آپریٹنگ سسٹم بھی ضروری ہے لہذا اب 9بھی جلد آسکتا ہے۔

  • فلمیں دیکھنا اور بھی آسان کردیااب موبائل فون نے

    فلمیں دیکھنا اور بھی آسان کردیااب موبائل فون نے

    موبائل فون میں پروجیکٹر ایپ کی مدد سے اب فلمیں دیکھنا اور بھی آسان ہوگیا ہے ۔

    ایپل کمپنی نے موبائل فون میں ایک ایسی جدت کا اضافہ کردیا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے سینما کی طرح بڑی دیوار پر فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    فلموں کے علاوہ دفاتر کے پروجیکٹس کو بھی موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کر کے کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اپنے فارغ لمحات کو پرمسرت بنایا جاسکتا ہے۔