Tag: apple launches

  • ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

    کیلیفورنیا : آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، نئی اپڈیٹ متعارف کرادی۔

    ایپل نے ڈیلیٹ تصاویر سے متعلق درپیش مسئلے کے حل کے لیے آئی او ایس 17 اور آئی پوڈز 17کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کچھ صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر پیش آنے والے ایک مسئلے کی نشان دہی کی تھی۔

    جس کی وجہ سے کئی سال پہلے ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ فوٹوز ایپ میں دِکھائی دے رہی تھیں،ان میں سے کچھ تصاویر 2010 کی بھی ہیں جو صارفین کو الجھن میں مبتلا کررہی تھیں۔

    Iphone

    صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایپل نے ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے اس حوالے سے کمپنی کے رجمان کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ڈیلیٹ تصاویر دوبارہ نظر آنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کو اس قسم کی شکایات تھیں تاہم اب تمام صارفین کو مذکورہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے۔

    ترجمان ایپل کمپنی کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر آئی او ایس 17.5.1 صارفین کے لیے ہے، جسے انسٹال کرنے کیلئے اپ ڈیٹ سیٹنگز ایپ میں جنرل نامی آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد سافٹ ویئر اپڈیٹ کو منتخب کریں۔

  • آئی فون کے 3 نئے ماڈل متعارف کرا دیے گئے

    آئی فون کے 3 نئے ماڈل متعارف کرا دیے گئے

    نیویارک : امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون کے تین نئے ماڈل متعارف کرادیے ہیں، جس میں آئی فون ایکس بھی شامل ہے۔

    امریکی کمپنی کی جانب سے نئے آئی فون متعارف کرانے کیلئے ایپل کے نوتعمیر شدہ تھیٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے آئی فون ایکس ، آئی فون 8 اور 8 پلس متعارف کرانے کی تقریب کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر کک نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے کیمپس کے تھیٹر کا نام کمپنی کے بانی اسٹیو جابس کے نام پر رکھا گیا ہے، پہلا آئی فون متعارف کرانے کے بعد نیا ہینڈ سیٹ کمپنی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    انھوں نے آئی فون ایکس کو دس سال قبل متعارف کرائے گئے آئی فون کے بعد ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی پراڈکٹ متعارف کرا رہے ہیں جو اگلے دس سال کے لیے ٹیکنالوجی کی راہ کا تعین کرے گی۔

    آئی فون ایکس میں کئی نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں، جس میں اس کی 5.8 انچ اسکرین میں فی انچ 458 پکسل ہیں، اسی لئے اس کو سپر ریٹینا کہا جارہا ہے ، جو اس سے قبل کسی آئی فون میں استعمال نہیں کیا گیا۔

    ایک اور خاص فیچر میں آئی فون ایکس کو انگلیوں کے بجائے چہرے کی شناخت سے کھولا جاسکتا ہے، یعنی کوئی دوسرا شخص اس کو کھول نہیں سکے گا۔

    یہ نیا آئی فون مارکیٹ میں 3 نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ اس کی ابتدائی قیمت 999 ڈالرز یعنی ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ آئی فون 8 کی ابتدائی قیمت 699 ڈالرز اور 8 پلس کی قیمت 799 ڈالرز ہوگی۔

    تینوں آئی فونز میں ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ انھیں تار کے بغیر چارج کیا جاسکے گا۔

    ایپل کے سینیر نائب صدر برائے عالمی مارکیٹنگ فل شیلر نے نئے آئی فون کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی فون 8 اور 8 پلس کو دوسرے آئی فونز کے مقابلے میں گرافیکس اور پاور کے معاملے میں خصوصی برتری حاصل ہے۔

    ایپل کمپنی آئی فونز کے علاوہ ایک جدید اسمارٹ واچ اور 4 کے ہائی ٹیلی ویژن کے لیے جدید ویڈیو سسٹم بھی متعارف کرائے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔