Tag: apple watch

  • خاتون کی گھڑٖی نے اسے مرنے سے بچالیا، لیکن کیسے؟

    خاتون کی گھڑٖی نے اسے مرنے سے بچالیا، لیکن کیسے؟

    ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے میں ایپل واچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گھڑی نے مریض کی مدد کے لیے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو ازخود کال کردی۔

    زخمی خاتون کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی والدہ کسی کاروباری دورے پر تھیں۔ انہیں اپنے سینے میں شدید درد ہونے لگا تو انہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم ایک ساتھی کو میسج لکھ کر اپنی ہنگامی بیماری کے بارے میں بتایا۔

    تھوڑی دیر بعد وہ خاتون اچانک اپنے کمرے میں فرش پر گرگئی۔ بعد ازاں جب دوست کمرے میں پہنچی تو اس نے خاتون کو زمین پر پڑا پایا تو اس نے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروس کو کال کی لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ ایمبولینس پہلے ہی روانہ ہوچکی تھی اور راستے میں تھی۔

    جب مریضہ ہسپتال پہنچی تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔ اس کی تشخیص ہوئی کہ اس کی شہ رگ پھٹ گئی، جسم کی اہم شریان کی پیچیدہ سرجری سے گزرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ بتدریج صحت یاب ہو سکے۔

    اس خطرناک صورتحال میں مریض کو جلد از جلد قریبی ہسپتال منتقل کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، اس کیس میں خاتون کی بروقت اور جلدی ہسپتال پہنچنے میں ایپل واچ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

    بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایپل واچ نے زخمی خاتون کے اچانک گرنے کے بعد ہنگامی خدمات کو خود کار طریقے سے کال کی تھی، یہ کال گھڑی میں موجود ایک فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے کی گئی تھی۔

    "فال ڈیٹیکشن” فیچر صارف کو اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ہنگامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، گھڑی اپنے اندر موجود مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے۔

    انسان کے گرنے کے بعد فیچر ایک آڈیو الرٹ اور اسکرین پر گرنے کی اطلاع جاری کرتا ہے، اگر صارف اس کا جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ کے اندر حرکت نہیں کرتا تو گھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔

    جغرافیائی محل وقوع بھیجنے کے ساتھ ساتھ پیغام بھی ارسال ہو جاتا ہے۔ "فال ڈٹیکشن” فیچر گھڑی کی چوتھے جنریشن اور بعد کے ورژنز کے ساتھ ساتھ ایس ای ورژن اور الٹرا ورژن میں بھی دستیاب ہے۔

  • زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی

    زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی

    واشنگٹن: امریکا میں اپنے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص نے اپنی بیوی کو شدید طور پر زخمی کر کے اسے ایک قبر کھود کر زندہ دفن کر دیا۔

    تاہم، 42 سالہ ینگ سوک آن نامی خاتون نے جدوجہد کر کے خود کو اتھلی قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر 911 پر کال کر کے مدد طلب کر لی، اور اس طرح ان کی جان بچ گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق 16 اکتوبر کی دوپہر کو ینگ سوک آن کو ان کے شوہر 53 سالہ چائے کیونگ این نے چھرا بھی گھونپا تھا، اس کے بعد گلے، منہ اور ٹانگوں کو ٹیپ سے باندھ دیا تھا اور جنگل میں دفن کر دیا۔

    خاتون کو بازیاب کرنے والے اہل کاروں کا کہنا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے گھر سے اغوا کیا تھا، شوہر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اسے ریٹائرمنٹ کی رقم دینے کی بجائے جان سے مار ڈالے گا۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے جدوجہد کر کے مٹی کھودی اور خود کو قبر سے باہر نکال لیا، اور پھر ایپل واچ پر ایمرجنسی کال کر کے مدد طلب کر لی۔

    حملہ آور شوہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • گھڑی نے سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان بچالی

    گھڑی نے سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان بچالی

    ٹیکنالوجی آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے مواقع پر زندگیاں بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ امریکا میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان ایپل کی جدید گھڑی نے بچائی۔

    امریکی شہری سنسان سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اسے اچانک حادثہ پیش آگیا۔ وہ موٹر سائیکل سے گرتے ہی بےہوش ہوگیا اور اسے اٹھانے والا وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

    ایسے میں ایپل واچ کی بدولت اسے بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکی۔ ایپل واچ نے فوری طور پر ہنگامی کال کی اور 911 پر پولیس کو اطلاع دی کہ موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

    ایپل واچ نے پولیس کو جائے حادثہ کی لوکیشن بھی فراہم کی جس کی مدد سے پولیس بروقت اس مقام تک پہنچ سکی۔

    پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والے شہری کو ابتدائی طور پر طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ کئی روز رہا اور صحت یاب ہوکر ڈسجارچ ہوا۔

    یہ واقعہ 22 جنوری کو شب 1 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری حادثے کا شکار ہوکر سڑک پر بے ہوش پڑا تھا، اپیل واچ کی بدولت ہم اس تک پہنچے اور اس کی جان بچائی، اگر اس شخص نے اپیل واچ نہ پہنی ہوتی تو شاہد ہو ابھی زندہ نہ ہوتا۔

  • ایپل گھڑی کی بدولت خاتون کی عزت محفوظ ہوگئی، ملزم گرفتار

    ایپل گھڑی کی بدولت خاتون کی عزت محفوظ ہوگئی، ملزم گرفتار

    اوٹاوا: ایپل کی گھڑی نے کینیڈین خاتون کو عصمت دری سے بچالیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل کی گھڑی کی بدولت خاتون کی عزت محفوظ ہوگئی، پولیس نے گھر کا دروازہ توڑ کر باورچی خانے میں چھپے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک کتے کے بھونکنے کی آواز سنائی دی جس سے ان کی آنکھ کھل گئی۔

    خاتون نے دیکھا کہ گھر کے اندر کوئی شخص موجود ہے، وہ کمرے میں اپنا موبائل فون تلاش کرنے لگیں خاتون کو فون تو نہ ملا لیکن ہاتھ میں پہنی ہوئی گھڑی خاتون کے کام آگئی۔

    کینیڈین خاتون نے ایپل کی گھڑی سے اپنے دوست کو میسج کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور ان کے دوست نے 911 پر پولیس کی مذکورہ واقعے کی اطلاع دی۔

    مزید پڑھیں: ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

    پولیس فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچی اور گھر کا دروازہ توڑ کر کچن میں چھپے ملزم جون جوزف کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک بیگ برآمد ہوا جس میں ہرن چاقو، چمٹا، ایک گیند اور دیگر سامان شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے خاتون کو ہراساں کرنے کا پلان چند ہفتے قبل ہی بنایا تھا اور کمرے میں داخل ہونے کے لیے جعلی کارڈ اور چابیاں بنا رکھی تھیں۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جون جوزف کو گھر میں زبردستی داخل ہونے اور خاتون کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت سزا سنادی۔

  • آسٹریلیا اور جاپان میں ایپل واچ کی رونمائی

    آسٹریلیا اور جاپان میں ایپل واچ کی رونمائی

    آسٹریلیا: ٹیکنالوجی کے دیوانوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ ایپل واچ کی رونمائی ہوگئی، آسٹریلیا اور جاپان میں اپیل واچ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین ’ایپل واچ‘ آگئی ہے، جو کلائی میں پہننے والا چھوٹا کمپیوٹر ہے، آسٹریلیا اور جاپان میں ایپل واچ کی رونمائی ہوئی۔

    جس میں شائقین کو گھڑی استعمال کرنے کی اجازت بھی ملی، ایپل واچ سے فون کال کی جاسکتی ہے، اس سے اِی میلز پڑھی جاسکتی ہیں، موسیقی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے اور ایکسرسائز پر بھی نظر رکھی سکتی ہیں۔

    خوبصورت اور اسمارٹ ایپل واچ کے تین منفرد ڈیزائن ہیں، جن میں انیس قیراط سونے سے سجی واچ بھی شامل ہیں لیکن اس گھڑی کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو چوبیس اپریل تک کا انتظار کرنا پڑے گا یا آن لائن خریداری کے لئے اپلائی کریں۔