Tag: apple watch launch

  • ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

    ایپل نے ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی

    بارسلونا: مشہور زمانہ ایپل نے موبائل فون کے بعد ٹیکنالوجی سے لیس گھڑی بھی متعارف کرادی۔

    اسمارٹ فون کی تہلکا خیز کامیابی کے بعد ایپل نے پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی، ایپل کی گھڑی اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔

    اسمارٹ گھڑی کے لیے ہزاروں ایپس بنائی گئی ہیں، جن میں فیس بک، انسٹا گرام، اوبر اور بیشتر ایپ شامل ہیں۔

    گھڑی کے اسٹیل، ایلومینیئم اور سونے کے ماڈل پیش کیے گئے، جن کی قیمت 349 ڈالر سے لیکر 17000ڈالر تک ہے، اسمارٹ گھڑیاں چوبیس اپریل سے مارکیٹ میں دھوم مچائینگی۔

    متعدد اپلیکیشنز کی سہولت سے آراستہ، یہ قیمتی ورسٹ واچ ایک چھوٹےسے کمپیوٹر کا درجہ رکھتی ہے۔

    ایپل کے چیف اگزیکٹو ٹِم کُک نے کہا  ہے کہ ’ایپل واچ‘ سے فون کال کی جا سکیں گی، اس سے اِی میلز پڑھی جا سکتی ہیں،  موسیقی سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے اور ذاتی ورزش پر نگاہ رکھی جا سکتی ہے۔

  • ایپل نے اسمارٹ واچ کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

    ایپل نے اسمارٹ واچ کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

    کراچی(ویب ڈیسک) – ایپل نے بالاخر اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی پراڈکٹ یعنی کے ’ایپل واچ‘ کی لانچنگ کا اعلان کرہی دیا۔

    لانچنگ کے لئے جو دعوت نامہ تیار کیا گیا ہے ہے اس کے مطابق تقریب کا عنوان ’ اسپرنگ فارورڈ‘ ہے اور یہ یقیناً موسم ِگرما میں ایک گھنٹہ گھڑیاں آگے کرنے سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ تقریب کے اگلے دن ہوں گی۔

    ایپل واچ کی لانچنگ 9 مارچ کو سان فرانسسکو میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوگی۔

    ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ لانچنگ کے بعد اپریل میں ان گھڑیوں کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق اس حیرت انگیز ڈیوائس کی تعارفی قیمت امریکہ میں349ڈالرتک ہوگی۔

     سن 2010میں آئی پیڈ متعارف کرانے کے پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایپل کمپنی کوئی نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں لارہی ہے۔