Tag: Apple

  • ایپل کی اہم کمانڈ تبدیل کرنے کی تیاری

    ایپل کی اہم کمانڈ تبدیل کرنے کی تیاری

    دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک اہم کمانڈ تبدیل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

    دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے ’ہے سری‘ کمانڈ کو صرف ’سری‘ میں تبدیل کرنے کی تیاری کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے اپنے ’Hey Siri‘ وائس اسسٹنٹ کے ٹرگر فیز کو صرف ’Siri‘ میں تبدیل کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔

    بلومبرگ کے مارک گورمین کے مطابق یہ نیا فیچر پچھلے کئی مہینوں سے تیار کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ اسے اگلے سال یا 2024 میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

    اس کا مطلب ہے کہ اسمارٹ اسسٹنٹ کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے صارفین کو صرف سری اور اس کے بعد ایک کمانڈ کہنے کی ضرورت ہوگی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیچر کے مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے کمپنی کو AI ٹریننگ اور انجینئرنگ کا کام کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اسمارٹ اسسٹنٹ کو مختلف زبانوں میں ایک ہی لفظ کو پہچاننے کی ضرورت ہوگی۔

    ٹوئٹر کے بعد میٹا سے بھی بری خبر

    رواں برس کے شروع میں ایپل نے آئی او ایس 15.4 کے بیٹا میں اپنے سری وائس اسسٹنٹ کے لیے پانچویں ’امریکی‘ آواز متعارف کرائی تھی، ایپل کے ’صارف فیسنگ انٹرفیس‘ نے اسے وائس 5 کہا تھا۔

  • ایپل نے نئے آئی فون 14 پلس کی تیاری میں کمی کیوں کی؟

    ایپل نے نئے آئی فون 14 پلس کی تیاری میں کمی کیوں کی؟

    کیلیفورنیا : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے متعارف کیا جانے والا نیا آئی فون 14 پلس اپنی رونمائی کے چند ہفتوں بعد عوام میں توقع کے مطابق اپنی اہمیت برقرار نہ رکھ سکا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کی جانب سے مطلوبہ توجہ اور مقبولیت حاصل نہ ہونے پر ایپل کمپنی نے اپنا نیا آئی فون 14 پلس کی تیاری کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مارکیٹ ریسرچ فرم ’ٹرینڈ فورس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے مقابلے میں کمپنی اس سے زیادہ مہنگے آئی فون 14 پرو کی تیاری میں مزید اضافہ کر رہی ہے کیونکہ آئی فون 14 پرو نے عوام میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ٹرینڈ فورس کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے زیادہ مہنگے آئی فون 14 پرو کی تیاری 10 فیصد کے اضافے کے بعد 60 فیصد ہوگئی ہے۔

    ٹرینڈ فورس کی رپورٹ کے مطابق عوام کی جانب سے مطلوبہ مقبولیت ملنے کے بعد اس فون کی تیاری کی رفتار مزید بڑھ کر 65 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے فوری طور پر روئٹرز کی مذکورہ خبر پر اپنی جانب سے تاحال باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایپل کمپنی نے گزشتہ ماہ ایک تقریب کے دوران اپنے مقبول آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرائے تھے۔ تقریب میں آئی فون 14، آئی فون 14 پلس، آئی فون 14 پرو، اور آئی فون 14 پرو میکس متعارف کرائے گئے تھے۔

    آئی فون کے نان پرو ماڈلز میں گزشتہ سال والی اے 15 بائیونک چپ ہی استعمال کی گئی ہے جبکہ آئی فون 14پرو اور آئی فون 14 پرو میکس اپ گریڈ شدہ اے 16 بائیونک چپ کا استعمال کیا گیا ہے۔

    پرو اور پرو میکس میں فرنٹ کیمرہ نوچ کو بھی کنارے سے دور اور ڈسپلے میں منتقل کردیا ہے، ایسا نئے ڈیزائن کے ذریعے کیا گیا ہے جسے ‘ڈائی نامک آئی لینڈ’ کہا گیا ہے۔

  • اب رقم کی ادائیگی کے لیے آنکھوں کا استعمال ہوگا

    اب رقم کی ادائیگی کے لیے آنکھوں کا استعمال ہوگا

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے ہیڈ سیٹ میں آنکھوں کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی سہولت متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، توقع ہے کہ یہ ہیڈ سیٹ 2023 کے وسط تک بازار میں دستیاب ہوگا۔

    ایپل نے میٹا کو کم از کم مکسڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ کے شعبے میں جواب دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت جدید ایکس آر ہیڈ سیٹ پیش کیا جا رہا ہے جس میں 10 کیمرے نصب ہوں گے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق اس میں آئی فون کی فیس آئی ڈی کی طرح ’آئرس آئی ڈی‘ کا آپشن رکھا ہے۔

    ایپل ’آئرس آئی ڈی‘ کو کئی امور میں استعمال کیا جائے گا جس سے وہ آئرس سے اکاؤنٹ سے جڑیں گے، پلیٹ فارم تک پہنچیں گے یا اس سے رقم بھیجنے یا وصول کرنے کا کام کرسکیں گے۔

    ایکس آر مکس ریئلٹی ہیڈ سیٹ میں طاقتور ایم ٹو چپ نصب لگائی جائے گی جو پہلے ہی میک بک میں پیش کی جا چکی ہے، اگرچہ ایس آر ہیڈ سیٹ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے لیکن توقع ہے کہ 2023 کے وسط تک یہ بازار میں دستیاب ہوگا۔

    اس سے قبل میٹا نے اپنے جدید ترین وی آر ہیڈ سیٹ، کوئسٹ پرو کا اعلان کیا تھا۔

    اس کی قیمت کا اندازہ 1500 ڈالر لگایا گیا ہے جس میں آئی ٹریکنگ سہولیات موجود ہوں گی اور ریزولوشن سمیت رنگوں کو بہتر بنایا گیا ہے، پھر ورچوئل ریئلٹی کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں۔

  • عدالت نے ایپل پر 150 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    عدالت نے ایپل پر 150 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    برازیلیا: برازیل کی عدالت نے ایپل پر 100 ملین (تقریباً 150 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر سو ملین برازیلی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے۔

    ایپل نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ پیکیجنگ سے چارجرز کو ہٹانے کا اس کا اقدام اسپیئر چارجرز کی وجہ سے ہونے والے الیکٹرونک فضلے اور  کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ ’گرین اقدام‘ کے جواز کے تحت کمپنی نے صارفین پر چارجر خریدنے کا اضافی بوجھ  ڈالا،جو پروڈکٹ کے ساتھ پہلے ساتھ فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

    یاد رہے کہ پچھلے مہینے ہی برازیل کی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر چارجر شامل نہ کرنے پر تقریباً 18 کروڑ روپےکا جرمانہ کیا تھا، جب کہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے صارف کو ایک نامکمل پروڈکٹ فراہم کر رہی ہے۔

    برازیل کی وزارت انصاف نے اس وقت آئی فون 12 اور دیگر ویریئنٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی جان بوجھ کر چارجرز ڈبے میں پیک نہیں کر رہی ہے اور ’صارفین کے خلاف جان بوجھ کر امتیازی سلوک‘ کر رہی ہے۔

    وزارت انصاف نے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چارجر کو خارج کرنے سے ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔

  • ایپل میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے

    ایپل میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے

    ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کی خواہش ہوسکتی ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل میں ملازمت کرے، تاہم اس کے لیے ان میں کچھ خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔

    ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے بتایا ہے کہ وہ کمپنی کے لیے ملازمت پر رکھنے والے ملازمین میں کونسی خوبیاں تلاش کرتے ہیں، تو اگر آپ میں یہ خوبیاں ہیں تو آپ بھی ایپل جیسی بڑی کمپنی میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایک اطالوی یونیورسٹی کے افتتاحی تقریب کے دوران دیے گیے انٹرویو میں ٹم کک کا کہنا تھا کہ ایپل کی کامیابی کا براہ راست تعلق اس کی ثقافت سے ہے۔

    اسی انٹرویو کے دوران ایپل کے سی ای او نے ان خصوصیات کے بارے میں بات کی جو کمپنی ملازمت دیتے وقت اپنے امیدواروں میں دیکھتی ہے، وہ خصوصیات کون سی ہیں؟

    باہمی تعاون

    ٹم کک نے کہا کہ چونکہ ایپل اپنی مصنوعات مشترکہ کوششوں سے بناتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ کمپنی کا ہر ایک ملازم باہمی تعاون اور مل جل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرے۔

    تخلیقی صلاحیت

    ایپل کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی ان لوگوں کو تلاش کرتی ہے جو مختلف سوچتے ہیں، جو کسی مسئلے کو مختلف طریقے سے حل کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کچھ نیا کرنے کی جستجو ہو۔

    تجسس کے حامل افراد

    اس کے علاوہ کک نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو بچوں کی طرح سوال کرتے ہیں، وہ کچھ نیا کرنے اور سیکھنے کے لیے تجسس میں لگے رہتے ہیں۔

    اپنے کام میں مہارت رکھنے والے افراد

    آخر میں کک نے بتایا کہ ایپل کمپنی چاہتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبے میں مہارت رکھنے والے افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرے، ایسے ملازمین جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہوں وہ ہماری کمپنی کے ساتھ اچھا کام کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمین میں یہ خوبیاں ہوں تو کمپنی اچھے ماحول میں بہتر کام کرتی ہے۔

  • آئی فون 14 پرو میں خامیاں: ایپل نے اپ ڈیٹ جاری کردی

    آئی فون 14 پرو میں خامیاں: ایپل نے اپ ڈیٹ جاری کردی

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں جاری کیے گئے آئی فون 14 پرو میں سامنے آنے والی خامیاں دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے آئی فون 14 پرو میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

    آئی فون نے موبائل میں کیمرہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے آئی او ایس 16.0.2 کی اپ ڈیٹ ریلیز کردی ہے۔

    خیال رہے کہ ایپل نے گزشتہ ہفتے نیا آئی فون متعارف کروایا تھا، جس کے بعد کئی صارفین نے نئے آئی فون کا کیمرہ سسٹم خراب ہونے کی شکایت کی تھی۔

    آئی فون کی جانب سے اپ ڈیٹ کی ریلیز کے بعد تھرڈ پارٹی ایپ (فیس بک، انسٹا گرام یا اسنیپ چیٹ) استعمال کرنے کے دوران آئی فون کے موبائل کیمرہ میں صارفین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ آئی فون صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھیں کہ موبائل کیمرہ استعمال کرنے کے دوران مکینیکل آوازیں آتی ہیں یا اسکرین رک جاتی ہے۔

    ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس میں تھرڈ پارٹی ایپ کا کیمرہ استعمال کرنے کے دوران دھندلی تصاویر آتی تھیں لیکن آئی فون میں اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

    کمپنی نے صارفین کو درپیش مسائل کی وجہ نہیں بتائی لیکن ممکن ہے کہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم آئی فون 14 میں ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

    آئی فون میں ایک اور مسئلہ صارفین کو درپیش ہے جس میں ایپ میں موجود مواد کو کاپی پیسٹ کرنے کے دوران اجازت (پرمیشن) کے اشارے کا مستقل ظاہر ہونا ہے۔

    ایپل کے سینئر منیجر رون ہوانگ نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ آئی فون میں ایسے مسائل غیر متوقع اور حیران کن ہیں لیکن کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کر لے گی۔

    آئی او ایس 16.0.2 اپ ڈیٹ ریلیز ہونے کے بعد دیگر تمام خامیاں، جن میں سیٹ اپ کے دوران ڈیوائس کا ڈسپلے سیاہ ہوجانا یا آئی فون ایکس، آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 میں ٹچ اسکرین میں پیش آنے والی مشکلات سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • آئی فون 14 پرو میں عجیب خرابی کی شکایات

    آئی فون 14 پرو میں عجیب خرابی کی شکایات

    سان فرانسسکو: آئی فون 14 کے نئے موبائل فونز میں صارفین نے خرابی کی شکایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل نے ابھی جمعہ کو اپنے اعلیٰ درجے کے آئی فون 14 پرو اور پرو میکس جاری کیے ہیں، لیکن اس کے کیمرے میں عجیب خرابی کی شکایات آنے لگی ہیں۔

    صارفین نے شکایت کی ہے کہ آئی فون 14 پرو کے کئی ڈیوائس دھندلی اور ہلتی ہوئی فوٹیج ریکارڈ کر رہے ہیں، صارفین کی شکایت پر ایپل نے جواب دیا ہے کہ جلد آئی فون 14 پرو کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق کچھ صارفین نے ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسی تھرڈ پارٹی کیمرہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے مسائل کی شکایت کی ہے، موبائل فون میں پیچھے موجود کیمرہ باقاعدہ ہلتا ہوا پایا گیا، جس سے تصاویر دھندلی ہو جاتی ہیں، اور کیمرے سے مختلف قسم کی عجیب آوازیں بھی برآمد ہوتی ہیں۔

    آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ؟

    صارفین نے اس حوالے سے ٹویٹر پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں خامی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، ایک یوٹیوبر لیوک میانی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کا آئی فون 14 پرو میکس کیمرہ اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت باقاعدہ وائبریٹ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے تصویر دھندلی ہو جاتی ہے۔

    ٹیک ایپل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ اگلے ہفتے تک حل ہو جائے گا۔

  • نہانے کے پانی میں یہ معمولی چیز شامل کرنا بے شمار فائدوں کا سبب

    نہانے کے پانی میں یہ معمولی چیز شامل کرنا بے شمار فائدوں کا سبب

    صحت مند رہنے کے لیے ویسے تو روزانہ نیم گرم پانی سے نہانا چاہیئے لیکن اگر اس میں سیب کا سرکہ شامل کر لیا جائے تو یہ اس پانی کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

    نہانے کے پانی میں 1 کپ سیب کا سرکہ شامل کریں، ہفتے میں 1 سے 2 بار اس پانی سے نہانا آپ کو درج ذیل فوائد پہنچاتا ہے۔

    پی ایچ کی سطح

    سرکے میں قدرتی طور پر تیزابیت پائی جاتی ہے، اس سے نہانا جلد کے پی ایچ کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے، ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزا ہاضمے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔

    جلدی بیماریوں میں مفید

    نہانے کے پانی میں موجود سیب کا سرکہ اینٹی بیکٹیریل اور زخم مندمل کرنے کی خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے، یہ جلد پر سوزش میں کمی لا کر بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    اسی طرح سورج سے جھلسی جلد کے لیے اس پانی سے نہانا افادیت سے خالی نہیں ہے، یہ درد اور سوجن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی جلد کے دیگر انفیکشن جیسے ایگزیما، پاؤں کی اینٹھن اور خشکی جیسے مسائل فوری حل کرتا ہے۔

    وٹامن اور معدنیات سے بھرپور

    سیب کے سرکے میں کئی اہم وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ جلد پر موائسچرائزنگ کا کام کرتا ہے، اس طرح جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔

    جسم کی بو سے نجات

    جسم میں پسینے کے نتیجے میں بیکٹیریا پنپنے لگتے ہیں جو جسم کی بو کا سبب بنتے ہیں، سرکہ چونکہ جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے تو اس طرح یہ بیکٹیریا کے خاتمے کے ساتھ جسم کی بو کو دور کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

  • ایپل کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا فراڈ

    ایپل کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا فراڈ

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جعلسازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کو بلاک کردیا، گزشتہ سال ایپل اسٹور پر 16 لاکھ مشتبہ ایپلی کیشنز کو بلاک کیا گیا تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنے ایپ اسٹور پر ایک سال میں جعلسازی کے لیے کی جانے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کو بلاک کردیا ہے۔

    ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایپل اسٹور پر 16 لاکھ مشتبہ ایپلی کیشنز کو بلاک کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی مشتبہ ٹرانزیکشن کو روک کر ان کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

    2021 میں ایپل کی ایپس پر نظر ثانی کرنے والی ٹیم نے صارفین کی پرائیوسی کی خلاف ورزی پر 34 ہزار 500 ایپس کو مسترد کیا، جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار ایپلی کیشنز کو کاپی کیٹ (کسی دوسری ایپ کی ہوبہو کاپی کرنا ) کرنے اور ان ایپ پرچیز میں صارفین کو گمراہ کرنے پر مسترد کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف سال 2021 میں ہی ایپل نے چوری شدہ کارڈ کی مدد سے کی جانے والی 33 لاکھ ٹرانزیکشنز کو بلاک کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایپل نے صارفین کے تحفظ کے لیے اپنی سیکیورٹی پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے، ایپل کے ایپ ریویو پراسیس میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں ممکنہ طور پر کسی فراڈ سے تحفظ کے لیے مشین لرننگ بھی شامل ہے۔

    ایپل ملٹی پلیئر ایپ ریویو پراسیس کسی بھی ایپ کی تفصیلات جمع کر کے اس سے صارفین کے لیے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیتا ہے۔

    اس طریقہ کار کے تحت ایپل اسٹو پر ہر ایپ اور اپڈیٹ کو کراس چیک کیا جاتا ہے کہ آیا وہ صارفین کی پرائیویسی، سیکیورٹی اور اسپیم کے حوالے سے ایپ اسٹور کی گائیڈ لائن پر کام کر رہی ہیں یا نہیں۔

    گزشتہ سال بھی ایپل نے 8 لاکھ 35 ہزار ایپس اور 8 لاکھ 5 ہزار ایپس اپڈیٹ کو استعمال کنندگان کے لیے مسائل پیدا کرنے پر بین کردیا تھا۔

  • ایپل کی جانب iOS 15.5 اپ ڈیٹ جاری

    ایپل کی جانب iOS 15.5 اپ ڈیٹ جاری

    ایپل کی جانب سے بڑی خبر آ گئی، کمپنی نے آئی فون اور آئی پیڈ 15.5 سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے iOS 15.5، iPadOS 15.5 اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

    ایپل نے ابھی دو ماہ قبل ہی iOS 15.4 اپ ڈیٹ جاری کی تھی، اب اپنے صارفین کے لیے iOS 15.5 اور iPadOS 15.5 کو بھی مارکیٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس نئی اپ ڈیٹ میں کچھ اضافی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور آپریٹنگ سسٹم میں چند چھوٹے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

    کون سے ڈیوائسز ان اپ ڈیٹس کے لیے اہل ہیں؟

    ایپل نے اعلان کیا ہے کہ Apple iOS 15.5 اور iPadOS 15.5 کے لیے یہ نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹ آئی فون 6s اور اس کے بعد کے ورژن کے لیے، iPad Pro (تمام ماڈلز)، iPad Air 2 اور بعد کے ورژن، iPad 5th جنریشن اور بعد کے ورژن، iPad mini 4 اور اس کے بعد کے ورژن، اور آئی پوڈ ٹچ (7ویں جنریشن) کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

    اس اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟

    خیال رہے کہ Apple iOS 15.5 نے آئی فونز کی فیچرز کی فہرست میں کچھ بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں، تاہم پھر بھی صارفین مندرجہ ذیل تبدیلیاں دیکھیں گے۔

    سب سے بڑی تبدیلی پوڈ کاسٹ ایپلیکیشن میں کی گئی ہے، اب اس کی تبدیل شدہ سیٹنگ کی وجہ سے صارفین پوڈ کاسٹ ایپی سوڈز کی تعداد سیٹ کر سکتے ہیں، جنھیں آئی پیڈ یا آئی فون پر اسٹور کیا جا سکتا ہے، یہ نئی سیٹنگ ڈیوائس پر ذخیرہ شدہ پرانے پوڈ کاسٹ کو ڈیلیٹ کر دے گی، تاکہ فون پر ایپی سوڈز کی تعداد کو برقرار رکھا جا سکے۔

    والٹ پر ایپل پے کیش والے حصے میں اب الگ الگ ‘ریکوئسٹ’ اور ‘سینڈ’ کے بٹن ہوں گے، اس سے صارف کے لیے کیش سنبھالنا آسان ہو جائے گا۔

    iPadOS 15.5 میں ‘یونیورسل کنٹرول’ کا فیچر آخر کار بیٹا مرحلے سے باہر آ گیا ہے، آئی پیڈز کے لیے یہ ایک زبردست اپ ڈیٹ ہے، اس اپ ڈیٹ (یونیورسل کنٹرول) کے ذریعے آپ صرف ایک ماؤس یا ٹریک پیڈ کے استعمال سے مختلف iPads اور Macs کنٹرول کر سکیں گے۔

    iOS 15.5 میں ‘External Link Account Entitlement کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا، اس نئے فیچر کی مدد سے صارف اپنے اکاؤنٹ اور دیگر چیزوں کو منظم کرنے کے لیے بیرونی ویب سائٹ کا لنک شامل کر سکے گا۔

    ایپل نے ایک نیا فیچر یہ بھی متعارف کرایا ہے جو کچھ میڈیا کو فوٹو میموریز پر ‘پاپ اپ’ ہونے سے روکتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ اپنے گھر جیسے کسی مقام کو حساس مقامات میں سے ایک کے طور پر ٹیگ کرتے ہیں، آپ کو ایپل کی فوٹو میموریز پر اس مقام کی تصاویر نظر نہیں آئیں گی۔

    ایپل نے گانے کے پلے بیک کی رفتار کو منظم کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی میوزک ایپلی کیشنز (ایپل میوزک کے علاوہ) فراہم کر دی ہیں، API کو iOS 15.4 میں سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم اب یہ پھر شامل کر دیا گیا ہے۔

    ان معمولی فیچر اپ ڈیٹس کے علاوہ، iOS 15.5 اور iPadOS 15.5 میں چند سیکیورٹی فیچرز بھی صارفین کے منتظر ہیں، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں 25 سے زیادہ سیکیورٹی اصلاحات کی گئی ہیں اور ان کی تفصیل ایپل کی آفیشل سیکیورٹی سپورٹ سائٹ پر دی گئی ہے۔