Tag: Apple

  • آئی فون ایکس میں بڑی خرابی سامنے آگئی

    آئی فون ایکس میں بڑی خرابی سامنے آگئی

    نیویارک: مشہور و معروف کمپنی ایپل کے بہترین اور مہنگے فون آئی فون ایکس میں بڑی خرابی کا انکشاف ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہزار امریکی ڈالر جدید فیچرز کے حامل آئی فون ایکس کی ایکٹیویشن کے مسئلے کے بعد اب ٹچ اسکرین کے نقص کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایپل مصنوعات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو میک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹھنڈے موسم میں آئی فون ایکس کی ٹچ اسکرین کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

    ایسے مقام پر جہاں درجہ حرارت صفر ہوتا ہے وہاں آئی فون ایکس کی ٹچ اسکرین کام کرنا مکمل طور پر بند کردیتی ہے اور یہ ڈیوائس ایک طرح سے غیر فعال ہی ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے آئی فون ایکس استعمال کرنے والے صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایت کی کہ انہیں انتہائی سرد موسم میں اپنے موبائل فون کو استعمال کرنے میں دشواری کا کرنا پڑ رہا ہے۔


    یہ پڑھیں: آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کے لیے لمبی قطاریں


     ایپل کمپنی نے اس خرابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ موسمی درجہ حرارت میں پیش آنے والی اس خرابی پر کام کررہے ہیں، مسئلے کے حل کے لیے سافٹ ویئر میں تبدیلی لائی جائے گی اور آئندہ کچھ دنوں میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آئی فون ایکس استعمال کرنے والے صارفین نے سخت سردی میں ڈیوائس کے ایکٹو نہ ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ عارضی خلل کے باعث ہوا جو حل ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گرمی کے روزے میں ایپل سموتھی سے فرحت پائیں

    گرمی کے روزے میں ایپل سموتھی سے فرحت پائیں

    موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں مسلمان بھی ماہ رمضان کی فضیلت و برکات سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

    گرمیوں کے روزوں میں افطار میں مشروبات کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو فرحت بخش ایپل سموتھی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    سیب: 2 عدد

    دہی: 1 کپ

    کٹی ہوئی اسٹرابریز: 3 سے 4 عدد

    ونیلا آئس کریم: 2 اسکوپس

    کٹی ہوئی برف: حسب ضرورت

    ترکیب

    اسے بنانے کی ترکیب نہایت آسان ہے۔ تمام اشیا کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

    ٹھنڈی ذائقہ دار ایپل اسموتھی تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    لندن : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2016 میں اس کے ایپ اسٹور کے ذریعے اپنی ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل کے ذریعے ایپس فروخت کرنے والوں نے سال 2016 میں ریکارڈ 20 ارب ڈالر کمائے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ایپس میں گیمز تھیں جن میں پوکے مون گو اور سپر ماریو شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ 2008 میں جب ایپ اسٹور پہلی بار متعارف کروایا گیا تھا تب سے ایپس بنانے والوں کو کل 60 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ صرف گذشتہ سال انہیں 20 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جیک ڈا کے اعلیٰ تجزیہ کار جان ڈاسن نے اس اضافے کی وجہ نئی طرز کا کاروبار بتائی ہے جس میں لوگ اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر مفت گیم ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر اضافی فوائد اور فیچرز خریدتے ہیں۔

    گذشتہ سال ایپل نے سبسکرپشن ایپس جیسے کے نیٹ فلکس یا ایچ بی او ناؤ کے بنانے والوں کے ساتھ آمدنی کو تقسیم کرنے کے معاہدے کو تبدیل کیا۔

    مسٹر ڈاسن کا کہنا ہے کہ سبسکرپشن ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میکس کی فروخت کی طرح زیادہ ’متوقع‘ آمدنی فراہم کرتی ہیں۔ ایپ سٹور کے لیے نئے سال کا آغاز بھی خاصا بہتر رہا ہے۔ صرف سال نو کے پہلے روز صارفین نے 240 ملین ڈالر ایپ سٹور پر خرچ کیے۔

  • نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    کیف: یوکرین کے مقامی اسٹور کی جانب سے مفت آئی فون دینے کا اعلان ہونے کے بعد اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک یوکرین کے رہائشی نوجوان نے مقامی اسٹور کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 جیت لیا۔

    مقامی اسٹور کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے 5 افراد کو آئی فون 7 مفت فراہم کیا جائے گا جو اپنا نام اس سے منسوب کرلیں گے۔ اس ضمن میں اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کروانے کی درخواست دی۔

    i-phone7

    الیگزنڈرٹورینو کی درخواست پر انتظامیہ نے اُس کا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 رکھنے کی اجازت دے دی، نوجوان نے نام تبدیل ہونے کے بعد مقامی اسٹور کا رخ کیا اور اُن کو اپنی دستاویزات دکھائیں جس پر انہوں نے وعدے کے مطابق نوجوان کو نیا آئی فون 7 بالکل مفت دے دیا۔

    پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف

     بعد ازاں نوجوان نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد میں اپنا نام تبدیل کرکے دوبارہ پرانا نام رکھ لوں گا کیونکہ میں الیگزنڈر ٹورینو کے نام سے شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہوں‘‘۔

    دکان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنی پیش کش پر قائم ہیں اور چار آئی فون 7 ایسے لوگوں کے لیے مختص کیے ہوئے ہیں جو اپنے نام اس سے منسوب کرلیں گے‘‘ ۔

    نوجوان کے گھر والوں نے نام تبدیل ہونے پر حیرانی کیا تاہم انہوں نے کہا کہ 850 ڈالر کا فون جیتنے کے لیے یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اُن کی بہن نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے مگر زندگی میں سہولیات حاصل کرنے کے لیے کٹھن راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

    خیال رہے یوکرین میں آئی فون 7 ، 850 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں نام کی تبدیلی کے لیے صرف 2 امریکی ڈالر کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    آئی فون کا ’ایرر تریپن ‘ ایپل کے موبائل فون کو ناکارہ کرسکتا ہے

    نیو یارک : آئی فون کا استعمال کرنے والے ایک نئے مسئلہ کا شکا ر ہوسکتے ہیں، جس سے ان کا موبائل ہمیشہ کیلئے ناکارہ ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے اگر موبائل یوزرآئی فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور اسکرین پرایرر کا میسیج نمودار ہوجائے جس میں ایرر تریپن لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل فون ناقابل استعمال ہوچکا ہے۔

    یہ ایرر میسیج اس وقت سے نمودار ہو تا ہے جب سے ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کی اپڈیٹس دی ہیں۔ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام صارفین کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے نمودار ہوتاہے ۔

    لیکن اب تک ہزاروں ایپل صارفین دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس ایرر میسیج کے نتیجے میں ان کے آئی فونز بیکار ہوچکے ہیں اور ان میں جو بھی ڈیٹا محفوظ تھا وہ بھی ختم ہو چکا ہے اور اس کی ریکوری(واپسی) کی بھی کوئی امیدنہیں، کیونکہ فون مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔

    ایسا لگتا ہے کہ اس ایرر کے بعد اس سے چھٹکارا پانے کا کوئی دوسرا راستہ نہیں سوائے اس کے کہ ایک اور نیا موبائل خرید لیا جائے۔

  • ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    ایپل کمپنی نے مستقبل میں اسمارٹ انگوٹھی متعارف کروانے کی ٹھان لی

    لندن: ایپل نےاسمارٹ واچ کے بعد اسمارٹ انگوٹھی کا پیٹنٹ بھی اپنے نام کرلیا ہے، اس جادوئی انگوٹھی سے ٹی وی اور کمپیوٹر کنٹرول کرنے کے علاوہ دیگر بہت سے کام آسان ہوجائیں گے۔

    جادوئی انگوٹھی کا ذکر آ پ نے کہانیوں میں سناہوگا یاپھرکارٹونزفلم میں دیکھا ہوگا لیکن اب ایپل نےحقیقت میں اس جادوئی انگوٹھی کو متعارف کرانےکی ٹھان لی ہے۔

    اب گھرکا ٹی وی ہویاآپ کاآئی فون کنٹرول ہوگااس میجک رنگ سے،اس میجک رنگ میں موشن سینسرکی حیران کردینےوالی خصوصیت موجود ہے جو ہاتھوں اورانگلیوں کی حرکت کونوٹ کریگا۔

    انگوٹھی میں ایک ایسافنکشن ہےجولکھتےوقت مددکریگا،اسمارٹ انگوٹھی گھرمیں موجود الیکٹرونک چیزوں جیسےکمپیوٹر ماؤس،ٹی وی ریمورٹ اور دیگر آلات کےمتبادل کے طورپربھی کام کریگی۔

    میجک رنگ میں وائس کمانڈ کیلئےمائیک جبکہ ایپلی کیشن کوآپریٹ کرنےکیلئےآپشنزموجودہونگے، ایپل نے اسے کمپیوٹنگ نما آلہ قراردیاہےجسے مائیکروکنٹرولر کے طور پراستعمال کرنا آسان ہوگا۔

  • سیب – اللہ کی نعمت اور توانائی کا خزانہ

    سیب – اللہ کی نعمت اور توانائی کا خزانہ

    اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بھی رنگ نرالے ہیں ہر موسم میں اسکے مزاج کے اعتبار سے پھل پیدا کرتا ہے کہ انسان انہیں کھائیں اورمستفید ہوں۔

    سیب بھی ایک ایسا ہی پھل ہے جس کے ہزارہا فوائد ہیں لیکن یہاں ہم اس کے چند انتہائی اہم فائد آپ کو بتا رہے ہیں۔

    سیب کے فوائد

    سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اورفاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے۔

    سیب جگر کے افعال کودرست کرکے سستی کو رفع کرتا ہے اور مضمحل اعصاب میں ایک بار پھر جان ڈال دیتا ہے۔

    ذہنی اوردماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے اوررنگت نکھرتی ہے اور تو اوررخساروں میں سرخی بھی پیدا ہوتی ہے۔

    گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے

    بچوں کی پیدائش کے موقع پرسیب کا کثرت سے استعمال خواتین کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    غذائی تاثیر کے لحاظ سے سیب ایک گرم پھل ہے۔

  • ایپل کے سربراہ ٹم کا تمام دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان

    ایپل کے سربراہ ٹم کا تمام دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان

    سان فرانسسکو: بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیگربڑے ناموں کی طرح ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کُک نے بھی اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے وقف کردینے کا اعلان کردیا ہے۔

    فارچیون نامی جریدے سے اپنی کامیابیوں کی داستان کے حوالے سے خصوصی انٹرویودیتے ہوئے ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ پتھر بننا ہوگا جو تالاب میں اضطراب پیدا کرتا ہے۔

    ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے10 سالہ بھتیجے کی کالج کی کل فیس ایک طرف کرنے کے بعد باقی بچ جانے والی ان کی تمام تر دولت فلاحی کاموں میں صرف کریں گے۔

    ایپل کمپنی میں ٹم کے قابل فروخت شیئرز کی مالیت 120 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ ناقابلِ فروخت شیئرز کی مالیت 665 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    ٹم نے جریدے کو بتایا کہ وہ اپنا فلاحی کام خفیہ انداز میں شروع کرنا چاہتے ہیں اوراس کے لئے انکا ارادہ ہے کہ ایک باقاعدہ نظام وضع کیا جائے۔

    انہوں نے ابھی اپنے مقاصد طے نہیں کئے ہیں لیکن انٹرویو کے دوران سماجی مسائل میں سے شہری حقوق، ایڈز، امیگریشن اصلاحات اور ماحول کاتحفظ ان کی گفتگو کا محورتھے۔

    دولت مندوں کی جانب سے فلاحی کاموں کے لئے تمام تر دولت وقف کردینے کی تحریک ارب پتی وارن بوفیٹ اوربل گیٹس کی جانب سے شروع کی گئی تھی جنہوں نے اپنی تمام تر دولت ترک کرکے دنیا بھر کے دولت مندوں سے ان کی دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • ایپل نے اسمارٹ واچ کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

    ایپل نے اسمارٹ واچ کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

    کراچی(ویب ڈیسک) – ایپل نے بالاخر اپنی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی پراڈکٹ یعنی کے ’ایپل واچ‘ کی لانچنگ کا اعلان کرہی دیا۔

    لانچنگ کے لئے جو دعوت نامہ تیار کیا گیا ہے ہے اس کے مطابق تقریب کا عنوان ’ اسپرنگ فارورڈ‘ ہے اور یہ یقیناً موسم ِگرما میں ایک گھنٹہ گھڑیاں آگے کرنے سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ تقریب کے اگلے دن ہوں گی۔

    ایپل واچ کی لانچنگ 9 مارچ کو سان فرانسسکو میں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوگی۔

    ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ لانچنگ کے بعد اپریل میں ان گھڑیوں کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق اس حیرت انگیز ڈیوائس کی تعارفی قیمت امریکہ میں349ڈالرتک ہوگی۔

     سن 2010میں آئی پیڈ متعارف کرانے کے پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایپل کمپنی کوئی نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں لارہی ہے۔

  • ایپل اس سال کیا نئی پراڈکٹس لارہا ہے؟

    ایپل اس سال کیا نئی پراڈکٹس لارہا ہے؟

    سان فرانسسکو: ایپل نے گذشتہ سال آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس متعارف کرایا اور اسمارٹ فون کی ریکارڈ فروخت کے بعد آئی واچ متعارف کروائی، اب بھی ایپل کمپنی  نے اعلان کیا ہے کہ اس سال بھی نئی پراڈکٹس لے کر آرہی ہے۔

    ایپل اس سال مارچ میں  اپنی آئی واچ لے کر آرہا ہے, ابھی تک اس پراڈکٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ واچ بہت ہی حیران کن فیچرز کی مالک ہوگی، کہا جارہا ہے کہ آئی واچ کے بھرپور استعمال کرنے سے بھی اس کی بیٹری با آسانی تین سے چار گھنٹے تک چل سکے گی۔ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں ہی اس گھڑی کو تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب اس نے اسے فروخت کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔


    ایپل آئی پیڈ منی4لانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں ایڈوانس کیمرہ اور پروسیسر لگایا گیا ہے۔

    یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایپل ایک چار انچ آئی فون 6منی لانے کا ارادہ رکھتا ہے،  جس کا سائز عام آئی فون 6سے چھوٹا ہوگا اور شاید یہ آئی فون 5کے سائز کا ہوگا۔

    ایپل آئی فون6میں نئے فیچرز کا اضافہ کرے گا۔ لیکن ابھی آئی فون 7لانے کے لئے اسے تھوڑا وقت درکار ہے۔

    اس سال ایپل ایک سپر سائز آئی پیڈ متعارف کروانے کا سوچ رہا ہے۔ ممکن ہے کہ اس آئی پیڈ کا نام ”آئی پیڈ پرو“ یا ”آئی پیڈ پلس“ رکھا جائے گا۔اسی طرح آئی پیڈ ائیر میں بھی جدت لائی جائے گی اور اسے مزید پتلا کیا جائے گا۔

    نیا آئی فون تو پھر نیا آپریٹنگ سسٹم بھی ضروری ہے لہذا اب 9بھی جلد آسکتا ہے۔