Tag: Apples

  • آئی فون کا فولڈ ایبل فون کب سے دستیاب ہوگا

    آئی فون کا فولڈ ایبل فون کب سے دستیاب ہوگا

    دنیا بھر کی معروف موبائل فون کمپنیز کے جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں لیکن تاحال معروف کمپنی ایپل نے اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون تیار نہیں کیا۔

    اس حوالے سے ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ایپل ایک نیا فولڈ ایبل فلپ فون متعارف کروا سکتا ہے۔

    جیسا کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال ایپل نے اپنی آئی فون 15 سیریز متعارف کرائی تاہم اس دوران بھی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تھا۔

    ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق ایپل اے آر وی آر ہیڈ سیٹ دی ایپل وژن پرو پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز متعارف کرے گا یا نہیں تاہم اس بات کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل آئی فون فلپ ماڈل پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون فلپ ماڈلز کے دو مختلف سائز پر کام کر رہا ہے تاہم ایپل کے معیار کے مطابق ان موبائل فونز کو بنانے پر ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ مِنی کے سائز جتنا فولڈ ایبل ٹیبلٹ بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

    ان افواہوں کے متعلق یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ ایپل کی جانب سے فلیکسیبل سکرین ڈیوائس 2025تک ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔

    ’دی انفارمیشن‘ کے مطابق ایپل اپنے فولڈنگ آئی فونز کے دو طرح سائز پر کام کر رہا ہے، فولڈ ایبل آئی فون کی بناوٹ سام سنگ گیلکسی زیڈ، فلپ فائیو یا موٹورولا ریزر پلس جیسی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ان فونز کو بنانے کے حوالے سے ایپل کو اپنے معیار کے باعث تحفظات کا سامنا ہے۔
    ایپل کی ڈیزائن ٹیم فولڈ ایبل آئی فون کو ایک عام آئی فون کے سائز سے آدھا پتلا بنانا چاہتی ہے اور ڈسپلے کو باہر لگانا چاہتی ہے تاکہ صارف جب فون کلوز کرے تو اسے اسکرین نظر آئے۔

  • آئی فون 16 موبائل فونز کی دنیا میں کیا انقلاب لانے آ رہا ہے؟

    آئی فون 16 موبائل فونز کی دنیا میں کیا انقلاب لانے آ رہا ہے؟

    ایپل کے نئے آنے والے آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 16 کہا جائے گا۔

    نئے اور جدید فون استعمال کرنے کا شوق رکھنے والوں کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ آئی فون 16 رواں سال ماہ ستمبر میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 میں کیپچر بٹن کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے جو فوٹوز اور ویڈیوز بنانے کے شوقین افراد کیلئے یقیناً خوشی اور اطمینان کا باعث ہوگا۔

    اس نئے کیپچر بٹن کو موبائل فون کے دائیں جانب ایک خاص حکمت عملی کے تحتنصب کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے تجربے کو کامیاب بنایا جاسکے۔

    اس بٹن کی بدولت اب صارفین کو مکمل شاٹ لینے کے لیے اسکرین پر لگاتار ٹیپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کیپچر بٹن کے ایک کلک کی مدد سے باآسانی تصاویر بنانے اور ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے۔

    اس کے علاوہ ایپل اپنے موجودہ ’ایکشن بٹن‘کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔ یہ بٹن ڈیوائس کے بائیں کنارے پر والیوم کنٹرول کے اوپر نصب ہے۔

    ذرائع کے مطابق کیپچر بٹن کو آئی فون 16 کے کنارے پر پاور بٹن کے قریب اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ صارف کا کیمرا پر کنٹرول بہتر ہوسکے۔ اس کے علاوہ کیپچر بٹن کے ذریعے تصویر اور ویڈیو بنانے کے لیے فوکس اور زوم لیول کو ایڈجسٹ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

  • کیا آپ اس تصویر میں سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    مختلف تصاویر میں چھپی ہوئی اشیا ڈھونڈنا دماغ کے لیے مشق ہے جو دلچسپ اور پریشان کن دونوں ہوسکتی ہے، تاہم پھر بھی لوگ ایسی تصاویر اور پہیلیوں میں دماغ لڑانا پسند کرتے ہیں۔

    زیر نظر تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں بے شمار ٹماٹر دکھائی دے رہے ہیں۔

    انسٹاگرام پر ایک آرٹسٹ نے اپنی بنائی ہوئی یہ تصویر شیئر کی، ساتھ ہی اپنے فالوورز کو چیلنج دیا کہ اس تصویر میں 3 سیب بھی موجود ہیں، کیا وہ انہیں تلاش کرسکتے ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gergely Dudás (@thedudolf)

    اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا جبکہ متعدد نے سیب ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی۔

    کچھ فالوورز نے لکھا کہ بالآخر وہ سیب ڈھونڈنے میں کامیاب رہے اور اس چکر میں ان کی آنکھیں دکھنے لگیں۔

    کیا آپ نے تینوں سیب تلاش کرلیے؟

  • نیا آئی فون14 کیسا ہوگا؟ ویڈیو دیکھیں

    نیا آئی فون14 کیسا ہوگا؟ ویڈیو دیکھیں

    امریکی کمپنی ایپل کا تیار کردہ نیا آئی فون14 چند تبدیلیوں کے بعد مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار ہے، صارفین بھی اس جدید فون کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے نئے آئی فون 14 کو رواں سال متعارف کرانے جارہی ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے آئی فون14 میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں "پنچ ہول ڈسپلے” قابل ذکر ہے۔

    اس کے علاوہ ایپل کی پروڈکٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ صرف فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

    آئی فون کے پرانے موبائل فونز میں "نوچ سیلفی” کیمرے کے ساتھ چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) بھی کام کرتی ہے، نئے آئی فون میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا اور چہرے کی شناخت کے بجائے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق اس طرح فائیو جی انٹرنیٹ والے آئی فون 14 سے مزید اچھی سیلفی لی جاسکے گی۔

    رپورٹس کے مطابق ستمبر 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون 14 سیریز میں فزیکل سم کارڈ کا سلاٹ ختم کردیا جائے گا اور وہ موبائل فونز صرف ای سم (eSIM)کو سپورٹ کریں گے۔

    اس سے قبل ایپل کمپنی ستمبر2018 سے اپنے ماڈل آئی فون(ایکس ایس) کے متعارف کرائے جانے کے بعد اپنے تمام ماڈلز میں ای سِم سپورٹ کا آپشن فرا ہم کررہی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین فزیکل نینو سم کارڈ کا آپشن بھی استعمال کر رہے تھے۔

  • سیب، ناشپاتی اور بیریاں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید قرار

    سیب، ناشپاتی اور بیریاں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید قرار

    سیب، بیریاں اور ناشپاتی ایسے پھل جو بلند فشار خون کنٹرول میں رکھنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں، یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینوئڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جو سرطان اور ذیابطیس جیسی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

    جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ سیب سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر درخت پر کاشت ہونے والا پھل ہے، اس کا درخت مغربی ایشیا میں شروع ہوا، اور اب دنیا پھر میں بہ کثرت پایا جاتا ہے، اور یہ عارضہ قلب سمیت کئی امراض سے بچاؤ کے لیے بے حد مفید ہے تاہم اس کی مدد سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔

    ناشپاتی کا رس دار میٹھا پھل غذائی اہمیت کے لحاظ سے انتہائی افادیت کا حامل ہے کیونکہ اس پھل کا استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے، جسم میں خون کی ترسیل بڑھانے میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے جب کہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    نئی تحقیق نے انکشاف ہوا ہے کہ ہمارے معدے اور آنتوں میں رہنے والے خردنامیے اور مختلف اقسام کے بیکٹیریا فلے وینوئڈز سے عمل کرکے بلڈ پریشر قابو میں رکھتے ہیں۔

    شمالی آئرلینڈ میں واقع کوئنزیونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق بتاتی ہے کہ فلے وینوئڈز کے انجذاب اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں معدے کے خردنامئے اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اس طرح فلے وینوئڈز کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    بلیوبیری، اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریوں کی روزانہ 80 گرام مقدار کھائی جائے تو اس سے چار درجے بلڈ بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔
    واضح رہے کہ نارمل بلڈ پریشر کی پیمائش 120 اور 80 ہوتی ہے اور 140 سے 90 ایم ایم کو بلڈ پریشر کی بلند مقدار قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • جب سیب آرڈر کرنے والے شہری کو آئی فون موصول ہوا

    جب سیب آرڈر کرنے والے شہری کو آئی فون موصول ہوا

    ویسے تو اکثر اوقات آن لائن آئی فون خریدنے والے افراد کو دھوکا ہوجاتا ہے اور آئی فون کی جگہ انہیں کچھ اور موصول ہوجاتا ہے، لیکن ایک برطانوی شہری کو سیب آرڈر کرنے پر ایپل کا آئی فون مل گیا۔

    انگلینڈ کے رہائشی 50 سالہ نک جیمز نے سپر مارکیٹ ٹیسکو سے سیب آرڈر کیے تھے، جب وہ انہیں وصول کرنے گیا تو عملے نے اسے آگاہ کیا کہ اس کے تھیلے میں ایک سرپرائز ہے۔

    جیمز یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اسے تحفے کے طور پر ایک آئی فون دیا گیا ہے۔ تحفہ پا کر جیمز نے ٹیسکو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کا بیٹا اس فون کو دیکھ کر نہایت خوش ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ سرپرائز کا سن کر مجھے لگا کہ یہ کوئی ایسٹر ایگز قسم کا تحفہ ہوگا لیکن یہ تحفہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

    یہ تحفہ دراصل ٹیسکو کی پروموشن اسکیم کا حصہ تھا، ٹیسکو اپنے گاہکوں کو شاپنگ کرنے پر آئی فون، ایئر پوڈز اور سام سنگ کی ڈیوائسز تحفے میں دے رہی ہے۔

    اس کے لیے وہ شاپنگ کرنے والے کسی بھی گاہک کا انتخاب کرتے ہیں اور اسے تحفہ دیتے ہیں، ٹیسکو کی یہ اسکیم ایک ہفتے کے لیے ہے۔