Tag: application against zardari

  • لاہور: فوج مخالف بیان پرآصف زرداری کے خلاف دائر درخواست مسترد

    لاہور: فوج مخالف بیان پرآصف زرداری کے خلاف دائر درخواست مسترد

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فوج کیخلاف بیان دینے پر آصف علی زرداری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جا سکتا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر زرداری کے خلاف فوج ہر الزامات اور دھمکیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات کی بنیاد پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا۔

    اس لیے عدالت اس درخواست کو خارج کرتی ہے، درخواست آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما الیاس گجر کی جانب سے جمعہ کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں الیاس گجر کا کہنا تھا کہ زرداری نے فوج کیخلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ اور فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔۔۔ جس پر ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

    پٹیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کسی کو قومی سلامتی کے ادارے پر ایسے الزامات لگانے کی اجازت نہیں۔