Tag: apply for job

  • اب اسنیپ چیٹ کے ذریعے  نوکری حاصل کریں

    اب اسنیپ چیٹ کے ذریعے نوکری حاصل کریں

    سڈنی : بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری ہے اب وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

    اگر آپ معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ میں نوکری کے خواہشمند ہے تو اپنے اسمارٹ فون سے صرف 10 سکینڈ میں نوکری کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں ، آسڑیلیا میں معروف فوڈ چین میکڈونلڈ نے مقبول سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان لوگوں کو بھرتی کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا۔

    سنیپلی کیشن نامی ایپ متعارف

    فوڈ چین نے سنیپلی کیشن نامی خصوصی ایپ متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔

    سنیپلی کیشن ایپ دراصل اسنیپ چیٹ پر بنائی گئی ہے اور یہ صرف اسنیپ چیٹ پر ہی چلائی جاسکتی ہے، وہ نوجوان جو نوکری کے خواہشمند ہو تو وہ اس ایپ کے زریعے ایک مجازی میکڈونلڈ کی وردی میں اپنے مختصر تعارف کی ویڈیو  اور تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

    جس کے بعد مکڈونلڈ ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد ہی نوکری کی خواہشمند نوجوانوں کو انٹرویوز کے لیے بلائے گا۔

    آسٹریلیا میں میکڈونلڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا یہ دنیا میں پہلی بار ہے، ہمارے ملک میں نوجوان ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن ہم لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے نئے اور انوکھے طریقے تلاش کرنے کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسنیپ چیٹ ویڈیو مکمل طور پر میکڈونلڈز کے روایتی بھرتی کے عمل کو تبدیل نہیں کرے گا، لیکن  یہ ایک نئی تبدیلی ضرور لائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈ آسٹریلیا میں ایک لاکھ 6 ہزار ملازمین ہیں، جس میں 65 فیصد ملازمین 18 سال سے کم عمر ہیں۔

  • سی وی بنانے کا مستند طریقہ

    سی وی بنانے کا مستند طریقہ

    جب بھی آپ کسی جگہ نوکری کے لئے اپلائی کرتے ہیں تو آپ کی سی وی آپ کی سفیر بن کر ہیومن ریسورس مینجر کے ہاتھ میں جاتی ہے اور انٹرویو کے لئے آنے والی کال کا سارا دارومدار اس امر پر ہوتا ہے کہ آپ کی سی وی کس قدر مفصل اور دلکش ہے،۔ یاد رکھئے کہ آپ سی وی جانچنے والے شخص کے سامنے نہیں ہوتے اس نے آپ کی شکصیت کا تمام تر تجزیہ آپ کی سی وی سے کرنا ہے لہذا ایک جامع سی وی بنانا انتہائی ضروری ہے جو کہ آپ کی شخصیت کی درست ترجمانی کرسکے۔

    ہمیشہ اپنی سی وی اپڈیٹ کیجئے اورجس ادارے میں اپلائی کررہے ہیں اس کے کام کی نوعیت اور ضروریات کے حساب سے سی وی میں بنیادی تبدیلیاں کیجئے۔

    اپنی سی وی میں آسان اور چنیدہ الفاظ کا استعمال کیجئے اوراگرآپ نے کوئی مشکل لفظ یا اصطلاح استعمال کی ہے تو اس کی تشریح کرنا نہ بھولئے۔

    سی وی کو بے ربط ہرگز نہ ہونے دیں،آپ کی قابلیت اور آپ کے تجربے میں آپس میں ربط ہونا چاہئے اور ان دونوں کا اس پوزیشن سے بھی ربط ہونا چاہیئے جس کے لئے آپ اپلائی کررہے ہیں۔

    یاد رکھئے کہ تمام ادارے متعلقہ افراد کو ہی ترجیح دیتے ہیں لہذا اپنے متعلقہ تجربے کو اوپر لکھئے اور غیر ضروری تجربے کو نیچے لکھئے ، یہی اصول تعلیمی قابلیت لکھتے وقت کام میں لائیں یعنی سب سے اونچی ڈگری کو سب سے اوپر رکھئے۔

    اپنی کامیابیوں کا ذکر کریں ، ایوارڈز اور ممبر شپس کا ذکر کرنے کے لئے بلٹس کا استعمال کریں اور ہوسکے تو انہیں دو کالم میں کردیں تا کہ جگہ بھی بچے اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔

    کم لکھیں لیکن اتنی خوبصورتی سے لکھئے کہ آ پ کی سی وی پڑھنے والا آپ کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے۔