Tag: appointed

  • بلوچستان: پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون تعینات

    بلوچستان: پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون تعینات

    کوئٹہ : بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وکیل صابرہ اسلام کو بلوچستان کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون کو تعینات کردیا گیا ، صابرہ اسلام کا تعلق کوئٹہ سے ہے وہ 2009 سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں،کریمنل ‘ سول اور متعدد فیملی کیسز کی پیروی کرچکی ہیں اور اب 6 اکتوبر کو انہیں بلوچستان کی پہلی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، اس تاریخی اعزاز پر صابرہ اسلام نہایت خوش ہیں۔

    صابرہ اسلام ایڈووکیٹ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رکن اور پاکستان وویمن لائرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی صدرہونے کے ساتھ سیاست میں بھی سرگرم ہیں، صابرہ اسلام کے مطابق وکالت کے دوران انہیں کافی مشکلات درپیش ہوئیں تاہم ان کا گھرانہ وکالت سے وابستہ ہونے کے باعث وہ ان مشکلات کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    بلوچستان کی پہلی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ماننا ہے کہ ماضی کی نسبت اب خواتین کے حوالے سے بلوچستان کے قبائلی معاشر ے میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

    موجودہ دور حکومت میں اہم عہدوں پر خواتین کی یہ چوتھی تعیناتی ہیں، راحیلہ حمید خان درانی کو اسی دور میں پہلی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پہلی قائمقام خاتون گورنرہونے کا اعزاز حاصل ہوا، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے عہدوں پر بھی خواتین تعینات ہیں۔

    ان خواتین کا اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دینا آئندہ والی نسل کیلئے حوصلہ افزا اور بلوچستان میں صنفی مساوات کی جانب اہم پیشرفت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ائیر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    ائیر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    اسلام آباد : ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا، ائیر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1982 میں کمیشن حاصل کیا ، اپنے شاندارکیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔

    ائیر مارشل فاروق کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے جبکہ سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سُپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔

    آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    فاروق حبیب ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹرہونے کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔

    ائیر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)اور ہلال امتیاز(ملٹری)سے نوازا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

    وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

    اسلام آباد : وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو نئے پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بطور نئے نیول چیف مقرر کردیا گیا جبکہ وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی سمری بھجوائی تھی، صدرممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پر منظوری دیدی ہے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کیلئے وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور وائس ایڈمرل وسیم اکرم کے نام وزیراعظم کو ارسال کئے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 نام وزیراعظم کو ارسال


    وائس ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سنیارٹی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے، وہ وقت چیف آف سٹاف کے عہدے پر موجود ہیں جبکہ وہ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کمانڈر سرفیس شپس اور ڈی جی پاکستان میری ٹائم سِکیورٹی ایجنسی بھی تعینات رہے۔

    جس کے بعد وزیراعظم کی سفارش پر صدرممنون حسین نیول چیف کی منظوری دیں گے۔

    یاد رہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ 8اکتوبر کو ریٹائرہو رہے ہیں، انھوں نے اکتوبر 2014 میں پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھالا تھا، پاک بحریہ کی کمان تبدیلی بھی اسی روز ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • وزیر اعظم نے سی ای اوپی آئی اے کیلئے مشرف رسول کے نام کی منظوری دیدی

    وزیر اعظم نے سی ای اوپی آئی اے کیلئے مشرف رسول کے نام کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : پانامہ کیس سے پریشان وزیراعظم نے نا تجربہ کار شخص کو پی آئی اے سی ای او لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی ای اوپی آئی اے کیلئے مشرف رسول کے نام کی منظوری دیدی، پی آئی اے سی ای اوکیلئے وزیراعظم کو تین نام بھیجے گئے تھے، جن میں سے وزیر اعظم نے مشرف رسول کو چن لیا اور ایوی ایشن ڈویژن کی سمری پردستخط کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف رسول کے پاس ہوا بازی کی صنعت کا کوئی تجربہ نہیں وہ ایم ایم بی ایس ڈاکٹر ہیں اور امریکی شہریت رکھتے ہیں، انہوں نے مختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ مشرف رسول سے پہلے ہی پی آئی اے میں دو نا تجربے کار افسران چیف کمرشل آفیسر بلال منیر اور ضیا قادر کو بھاری معاوضے پر بھرتی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ  اس سے قبل قومی ایئر لائن سی ای او جرمن تھے اور انہیں کرپشن کے الزامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پولیس کی گاڑیاں کچرا اٹھانے لگیں

    پولیس کی گاڑیاں کچرا اٹھانے لگیں

    فیصل آباد: شہر میں پولیس کی گاڑیاں سیکیورٹی معاملات کے بجائے کچرا اٹھانے پر مامور کردی گئیں۔

    فیصل آباد میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اپنا کام ٹھیک طرح انجام نہیں دے رہیں یا پولیس کو کچرا ٹھانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز نے پولیس کی ایک ایسی گاڑی کی ویڈیو بنائی جو اپنا محکمہ جاتی کام کرنے کے بجائے کچرا اٹھا کر لے جارہی تھی۔کچرا اٹھانے والی گاڑی کی فوٹیج بنائی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا کر جانے کی کوشش کی۔

    سوال یہ ہے کہ پولیس کی گاڑی کچرا اٹھانے والی گاڑی میں کیوں تبدیل کردی گئیں؟ فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ آخر کہاں گیا جو پولیس کو یہ کام کرنا پڑا۔
    فیصل آباد میں پولیس کی گاڑیاں پہلے بھی دیگر کاموں میں استعمال کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔