Tag: appointment-as-pml-ns-vice-president

  • بطور ن لیگ نائب صدر تقرری: مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

    بطور ن لیگ نائب صدر تقرری: مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں بطور ن لیگ نائب صدر تقرری کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ،    جس میں کہا آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی  کوئی شرط نہیں ہے کہ سزایافتہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔

    فصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

    سماعت میں مریم نواز کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا، جس میں کہا گیا آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے، کوئی شرط نہیں ہے کہ سزایافتہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔

    جواب میں کہا گیا آمریت میں عوامی نمائندوں کوروکنے قوانین بنائے جاتے تھے، سیاسی جماعتوں کے آرڈر 2002 میں شق تھی سزایافتہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں شق کو ختم کردیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں : بطور نائب صدر تقرری : مریم نواز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکلا کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز اور شہباز شریف کاپنا جواب جمع کرائیں۔

    یاد رہے مریم نواز کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل تھے ۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے ان کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا، پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا۔

    درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے نون لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

  • مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری : ن لیگ وکلا کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنےکی ہدایت

    مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری : ن لیگ وکلا کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنےکی ہدایت

    اسلام آباد : مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکلا کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر مریم نواز اور شہباز شریف اپنا جواب جمع کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

    دور ان سماعت درخواست گزار ملیکہ بخاری کے وکیل حسن مان اور مریم نواز کی طرف سے بیرسٹر ظفر اللہ خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف کے وکیل جہانگیر جدون بھی الیکشن کمیشن پیش ہوئے ۔

    کمرہ عدالت میں حکمران جماعت کے پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب میں موجود تھے ۔

    ن لیگ اورمریم نوازکے وکیل نے الیکشن کمیشن سےدرخواست کی کاپی مانگ لی، ن لیگ کے وکیل موقف اختیار کیا کہ ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں ملی، پٹیشن کی کاپی ملےگی توجواب جمع کرائیں گے۔

    جس پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی اے وکیل کو ہدایت کی کہ مریم نواز کے نائب صدر کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ ن لیگ کے وکیل کو فراہم کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز اور شہباز شریف اپنا جواب جمع کرائیں، بعد ازاں کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے مریم نواز کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل تھے ۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے ان کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا، پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا۔

    درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے نون لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔