Tag: apposition Leader

  • اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کیلئے ووٹنگ کے بعد فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کیلئے ووٹنگ کے بعد فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل

    کراچی : تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے فردوس شمیم نقوی کا نام فائنل کرلیا، اس منصب کیلئے حلیم عادل شیخ بھی امیدوار تھے، خرم شیر زمان اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن سندھ اسمبلی کی تقرری کیلئے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے دو نام فائنل کیے گئے جس کیلئے ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کےدرمیان مقابلہ تھا، ووٹنگ میں فردوس شمیم نقوی نے15ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل حلیم عادل شیخ 13ووٹ لے سکے۔

    جیتنے والے امیدوار فردوس شمیم نقوی کا نام منظوری کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کو بھیجا جائے گا، اپوزیشن لیڈرکے نام کاحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات

    واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کے نام پر تحریکِ انصاف کے ایم پی ایز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی ٹی آئی ایم پی ایز کو حلیم عادل شیخ کا نام بطور اپوزیشن لیڈر منظور نہیں تھا۔

  • اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے، عمران اسماعیل

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، تاہم نام کا اعلان مشاورت سے ہوگا، گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی ممکن نہیں ہے، ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہے.

    گورنرہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر ہاؤس کا صرف آفس استعمال کیا جائے گا، میں وہاں رہائش اختیارنہیں کروں گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سندھ کو تمام صوبوں سے زیادہ ترقی یافتہ بنا سکیں، میئر سے لے کر کونسلر تک اختیارات کی منتقلی یقینی بنائیں گے، کوشش ہوگی حکومت کے اخراجات کم سے کم کریں.

    کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گا، صحافی برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی منصوبوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی قسم کی بدعنوانی کی نشاندہی کریں۔

    کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان آج پارٹی مشاورت کے بعد ہوگا۔

  • پی ٹی آئی اورمتحدہ کے درمیان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے رابطہ

    پی ٹی آئی اورمتحدہ کے درمیان اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے رابطہ

    کراچی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں رابطہ ہوا ہے، پی ٹی آئی کا وفد جلد ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے مشاورت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورانتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور نئے اپوزیشن لیڈر کےنام پرغور کریں گے۔

  • لیگی وزراء عدالت پردباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، خورشید شاہ

    لیگی وزراء عدالت پردباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپنے بیانات سے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ اورپارلیمنٹ میں بہت فرق ہے، اعلیٰ عدلیہ جارحانہ بیانات کاسختی سے نوٹس لے، لیگی رہنما پی پی قیادت کیخلاف سوچ سمجھ کر بیان دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عدالت پراندر سے حملے کے بعد اب باہر سے بھی حملے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومتی وزراء کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں اس لیے اعلیٰ عدلیہ کو ان کے جارحانہ بیانات کاسختی سے نوٹس لیناچاہئے۔

    سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نےملک کو آئین اورقانون کےتحت چلاناہے، شخصیات اورخواہشات کےمطابق کے مطابق ملک کونہیں چلایا جاتا، انصاف کا حصول امیر اورغریب عوام اورحکمران کیلئے برابر ہونا چاہئے، کمزورکیلئےایک قانون اورطاقت ور کیلئے دوسرا قانون نہیں ہوناچاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت کی دہلیز کے باہرانصاف کے برعکس دعوے کئے جارہے ہیں، عدالت عظمیٰ اورپارلیمنٹ میں بہت فرق ہے، پارلیمنٹ سیاست کا گھر ہے اوراس کے اندراور باہر سختی نرمی ہوسکتی ہے، لیکن عدالت عظمیٰ کے تقدس میں اس کے سامنے سیاسی بیان بازی پرپابندی ہونی چاہئے۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ شاہد ہے کہ انصاف اورجمہوریت کی راہ میں بڑی قربانیاں دیں، ہم نے کبھی عدالتوں کو نشانہ بنایا اورنہ ہی پارلیمنٹ کی تذلیل کی، مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کی قیادت سے متعلق سوچ سمجھ کربیان بازی کریں۔

  • نئے وزیراعلیٰ کو کراچی آپریشن اون کرنا چاہیے،اظہار الحسن

    نئے وزیراعلیٰ کو کراچی آپریشن اون کرنا چاہیے،اظہار الحسن

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ امید ہے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کراچی آپریشن کے برائے نام کپتان نہیں بنیں گے۔

    اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے متحدہ رہنمائوں کے ہمراہ اسپتال میں لٹل ماسٹر حنیف محمد کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی آپریشن کو اون کرنا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کراچی آپریشن کا عملی کپتان بنیں،اُمید ہے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کراچی آپریشن کے برائے نام کپتان نہیں بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف جاری ہے ، رینجرز پر حملے کراچی میں نہیں بلکہ اندرون سندھ میں ہوئے، اس لیے رینجرز کے اختیارات اور آپریشن کا دائرہ کار اندرون سندھ تک پھیلایا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی تشکیل ایم کیو ایم کے مطالبے پر ہوئی، ایم کیوایم کے نامزد میئرکراچی سمیت ہزاروں کارکنان پابند سلاسل ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے۔

  • شہر یارمہر فارغ ،خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    شہر یارمہر فارغ ،خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    کراچی : ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہار الحسن کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔سندھ اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرشہریار مہرکو ہٹا نے کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہریار مہر کو ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کےخواجہ اظہار الحسن کو قائدحزب اختلاف مقررکردیا گیا۔

    خواجہ اظہارکواپوزیشن لیڈر بنانےکی درخواست ایم کیوایم کی جانب سے کی گئی تھی، پارلیمانی لیڈرسردار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی اورایک اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقصد ہمیشہ سے مخالفت برائے مخالفت نہیں بلکہ مخالفت برائے اصلاح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے اورحکومت کے غلط اقدام کی مخالفت اور بہتر فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

  • نوازشریف غلطیوں پرغلطیاں نہ کریں، خورشید شاہ

    نوازشریف غلطیوں پرغلطیاں نہ کریں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت گلگت بلتستان میں الیکشن سےپہلے دھاندلی کا منصوبہ بنارہی ہے۔ نوازشریف غلطیوں پر غلطیاں نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر ن لیگ کے من پسند افراد کی تقرری پر پیپلزپارٹی کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نےگلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کی تقرری پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ ن لیگ نےگلگت بلتستان میں پری پلان دھاندلی کا منصوبہ بنالیاہے۔

    گورنر اورچیف الیکشن کمشنراپنا لگانے کےبعد حکومت نےوزیراعلیٰ کا منصب بھی من پسند شخص سونپ دیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سے درخواست ہے کہ غلطیوں پرغلطی نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی سے ثابت ہورہا ہے کہ عام انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی۔ اپوزیشن لیڈرنےکہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں نہ آناملک ،جمہوریت اور آئین کیلئے نقصان دہ ہوگا۔