Tag: Approval of Federal Cabinet

  • وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف77روپے15پیسے تک پہنچ جائے گا۔

    اس کے علاوہ کابینہ نے زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں6روپے62 پیسے کا اضافہ منظور کیا، جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف46روپے83پیسے تک ہوجائے گا۔

    بجلی کی قیمت

    ذرائع کے مطابق جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف6روپے98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61روپے3پیسے ہوجائے گا۔

    بلک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں5روپے51پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ،
    جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف59روپے96پیسے تک پہنچ جائےگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی۔

  • وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ایس آئی ایف سی کی سفارش پر6ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی، غیرملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

    103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری لی گئی، پاکستانی مشن 5سال کیلئے بزنس ویزا 24گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

    ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، 5سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

    2سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

    اسپیشل انوسمٹنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت منظور کرلیں۔

  • بجلی کے منصوبوں کیلئے چینی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

    بجلی کے منصوبوں کیلئے چینی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے50ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی، حکومت نے سی پیک آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملہ حل کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے رقم کی منظوری دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملہ حل کردیا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے اکاؤنٹ میں50 ارب روپے منتقل ہوں گے۔

    اس سلسلے میں اکاؤنٹ نیشنل بینک میں کھولنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا، جس کے بعد ایسکرو اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں کھولا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے ذریعے چین کی آئی پی پیز کو بقایاجات ادا کیے جائیں گے، یاد رہے کہ ریوالونگ اکاؤنٹ کا معاہدہ گذشتہ 5سال سے تاخیر کا شکار تھا۔

    واضح رہے کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی ہے۔