Tag: approves

  • لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور کرلیا گیا

    لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور کرلیا گیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں لاہور کا سبز رقبہ بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور کرتے ہوئے مستقبل میں ایگری کلچر لینڈ کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔

    اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کے لیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ گرین لینڈ ایریا کا تناسب بھی 7 سے 20 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن لیول تک پلاننگ کی منظوری دی گئی، لاہور ماسٹر پلان 2050 ٹور ازم، ماحولیات اور اربن سہولتوں کے فروغ، مالی سال 23-2022 کے ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اضافی فنڈز کے اجرا اور ایل ڈی اے، فنانس، ریونیو اور ریکوری ونگز ہیڈز کے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنانے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں آئی ٹی کیڈر میں تعیناتی اور پروموشن کے قواعد و ضوابط اور ڈی ڈی ایچ آر ایم BS-18 کے عہدے پر تقرری اور پروموشن کے قواعد میں بہتری کے لیے ترمیم کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کی تقرری اور پروموشن کے نئے ضوابط اور ایل ڈی اے سٹی کے پی سی ون اورمصطفیٰ ٹاؤن کے متاثرین کو متبادل پلاٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • مزید قرضہ منظور: پاکستان کیلئے اہم خبر آگئی

    مزید قرضہ منظور: پاکستان کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا ، قرض پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، اے ڈی بی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی ترقی کے لیے استعمال کیاجائےگا۔

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ قرض سےزرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ بڑھانے میں مدد ملے گی اور اسکیم سےبھکر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو فائدہ ہو گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 7لاکھ 4ہزارہیکٹراراضی کوپانی کی فراہمی میں مددملے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی۔

    اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو مزید 30 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی فراہم کی جائےگی اور تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے 24ملین کی گرانٹ بذریعہ اے ڈی بی خرچ ہوگی۔

  • سندھ  کابینہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی

    کراچی : سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی ، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینےکی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کی گئی ، کابینہ نےترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نیا خط لکھا تھا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت درکار ہیں ، پاک فوج سندھ میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں سول انتظامیہ کی مدد کرے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا ، دو دن قبل بھی سندھ میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق سندھ حکومت نے خط تحریر کیا تھا۔

  • سعودی عرب میں مزید دو کورونا ویکسین کی منظوری

    سعودی عرب میں مزید دو کورونا ویکسین کی منظوری

    ریاض : سعودی محکمہ صحت نے فائزر کے بعد آسٹرازینیکا اور موڈرنا کورونا ویکسین بھی منظوری دی ہے۔ ویکسی نیشن  سینٹرز کے کارکنان کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم العریفی نے بتایا کہ اب سعودی عرب میں تین ویکسین رجسٹرڈ ہوچکی ہیں ان میں فائزر، آسٹرازینیکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ابراہیم العریفی نے بتایا کہ سب سے زیادہ فائزر ویکسین منتخب کی جارہی ہے اور یہ وافر مقدار میں جلد سعودی عرب پہنچ جائے گی۔

    اس کے علاوہ سعودی ویکسین سینٹرز کے کارکنان کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، پہلے کے مقابلے میں ان دنوں ویکسین لگوانے کے لیے سینٹر آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ الاحسا میں ویکسین سینٹر تیار ہوگیا ہے۔ ویکسین پہنچنے پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فراہم کی جانے لگے گی۔ ایک ہفتے سے دو ہفتے کے اندر الاحسا ویکسین سینٹر کام شروع کردے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ حفر الباطن میں بھی کورونا ویکسین سینٹر تیار ہورہا ہے جس کا آئندہ ماہ کے شروع میں افتتاح ہوجائے گا۔ العریفی نے بتایا کہ صحتی ایپ کے ذریعے مشرقی ریجن میں اندراج کرانے والوں کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ یہاں 60 ہزار افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد مملکت بھر میں 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔گزشتہ ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق وزارت صحت کو ہر ہفتے ایک لاکھ فائزر ویکسین خوراکیں مل رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزارت صحت نے پروگرام بنایا ہے کہ ویکسین مہم کے تحت 80 فیصد تک سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو فائزر ویکسین دی جائے۔ اس کے بعد دیگر ویکسینیں لگائی جائیں گی۔ فائزر کی بھی مزید خوراکیں طلب کی جاتی رہیں گی۔

  • تاریخی اقدام : بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری

    تاریخی اقدام : بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے بطوروزیراعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنےکابل لانے کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ، جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پروی آئی پی اخراجات کاکلچرختم کریں۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے ، بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے ، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔

    ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا، صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سربراہان نےایک سےزائدرہائشگاہوں کوکیمپ آفسزکادرجہ دیا، سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ ،ٹیلی فون مد میں کروڑوں خرچ ہوئے۔

  • سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

    سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

    کراچی : سندھ کابینہ نے 12 کھرب 24ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

    کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا، کابینہ کونئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کی بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے نئے مالی سال کےبجٹ کی منظوری دےدی ، سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 12 کھرب 24ارب روپے کا ہوگا۔

    سندھ کابینہ نے گریڈ 1تا16کےملازمین کی تنخواہ میں10فیصد اور گریڈ17سے21تک افسران کی تنخواہ میں5فیصداضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کا ہدف رواں سال سے زیادہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں غریب،کاشتکاروں،نوجوانوں،ملازمین کوریلیف دیاگیاہے، مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، رواں سال وفاق سےکم پیسے ملنے،کوروناکیوجہ سے بجٹ ریکارڈ خسارے کا ہوگا۔

    نئےمالی سال بجٹ میں ترقیاتی اخراجات233ارب ، غیرترقیاتی اخراجات سوا10کھرب کےہوں گے جبکہ ریکارڈخسارےکےپیش نظربھرتیوں سےمتعلق اخراجا ت میں کمی ہوگی ، نئےمالی سال میں صرف محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

    سندھ بجٹ میں کوروناکیلئے10ارب روپےمختص کیےجائیں گے جبکہ 5 نئےاسپتالوں کی تعمیر اور دیگرکی اپ گریڈیشن کیلئے23ارب روپےرکھے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم کےترقیاتی اخراجات کیلئے50ارب رکھے جانے کی تجویز ہیں جبکہ سیکنڈری اسکولوں کی بحالی کیلئے13ارب روپے رکھے جائیں گے، اسی طرح سندھ میں بلین ٹریز منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے میں ادائیگی50فیصدوفاق کرے گا۔

    نئےمالی سال بجٹ مین ریڈلائن بس منصوبےکیلئے3ارب روپےرکھےجانےکی تجویز دی گئی ہے، اورنج لائن،بلیولائن اورکراچی میں ٹرانسپورٹ کیلئےبھی رقم رکھی جائےگی جبکہ ایس آئی یوٹی توسیع منصوبے کیلئے89کروڑروپےرکھے جائیں گے۔

  • 65000 ملازمتیں  ، کورونا کے باعث بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    65000 ملازمتیں ، کورونا کے باعث بیروزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی، جس کے تحت 65000 نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی۔

    ملاقات ’’گرین سٹیمولس‘‘منصوبےکاتسلسل تھا، جسے اپریل میں منظور کیا گیا تھا، منصوبے کے تحت65000 نوجوانوں کوملازمتیں فراہم کی جائیں گی، کوروناوائرس کے باعث بیروزگار افراد سے شجرکاری مہم میں مدد لی جائے گی۔

    منصوبے کےتحت ملک بھرمیں12نیشنل پارک قائم کئے جائیں گے، نیشنل پارک قائم کرنےکامقصدجنگلی حیات،باغات کا تحفظ کرنا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈلینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات وبائی صورتحال کے تناظرمیں روزگار کےمواقع فراہم کریں گے، ملک کے قدرتی وسائل کےتحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

    یاد رہے اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اسٹیمولس‘ پیکیج کی منظوری دی تھی ، پیکیج 10 بلین ٹری منصوبے کا حصہ ہے اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں قدرتی جنگلات، نرسریاں، شجرکاری مہم کو فروغ دیا جائے گا، شہد کی پیداوار بڑھانے سے اولو پلانٹیشن شروع کی جائے گی، بے روزگار افراد کو منصوبے میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے، گرین ایریا کو بڑھانا ترجیحات میں شامل ہیں، منصوبہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گے، اقدام سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے مقاصد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، بین الاقوامی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پروگرام میں شامل کریں گے۔

  • کوروناکے خلاف جنگ، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

    کوروناکے خلاف جنگ، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

    واشنگٹن : آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.386ارب ڈالرکی منظوری دے دی اور کہا اضافی قرض ادائیگیوں کےتوازن کو بہتر بنانے کیلئے دیا گیا، امداد سےبین الاقوامی ذخائر میں کمی کو سہاراملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکےخلاف جنگ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا، ،بین الاقوامی مالیاتی ادارےکے بورڈنےایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری دےدی، آئی ایم ایف بورڈکے اجلاس میں اضافی قرض کی درخواست کی گئی تھی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اضافی قرض ادائیگیوں کےتوازن کو بہتربنانے کیلئےدیا گیا ہے، فنڈزکی فراہمی ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کےتحت کی جارہی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ غیریقینی صورتحال میں کوروناکےمعاشی اثرات سامنےآئیں گے، آئی ایم ایف کی مددسےبین الاقوامی ذخائرمیں بہتری آئےگی اور عارضی اخراجات میں اضافےکیلئےبجٹ کومالی اعانت فراہم ہوگی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے اور معاشی سرگرمیوں کیلئےپاکستان نےمالی پیکج کااعلان کیا، حکومت پاکستان معاشرتی حفاظت کےپروگرام کومستحکم کررہی ہے اور پاکستانی حکام متاثرین کوفوری امدادفراہم کررہےہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی نئی فنانسنگ سہولت،دیگرکئی بروقت اقدامات کیے۔

    آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرجیفری اوکاموٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کوروناوائرس کاپاکستانی معیشت پرنمایاں اثرپڑا، موجودہ صورتحال پاکستان کی معاشی نشوونمامتاثرکررہی ہے، کوروناکوروکنےکیلئےپاکستان نےتیزرفتاری سےاقدامات اٹھائے۔

    خیال رہے پاکستان نےتین ہفتےپہلےاس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا تھاجس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2020میں ہرماہ انسداد پولیومہم چلانےکی منظوری دے دی اور کہا مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا اور انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے انسداد پولیوکیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیومہم چلانے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 17 فروری سے پنجاب کے36اضلاع میں انسدادپولیومہم چلائی جائے گی ، جس میں 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

    عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ کوانسدادپولیوپلان پر100فیصد عملدرآمد کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں،نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے، انسدادپولیو سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کومؤثر انداز سے نمٹنا ہوگا، مہم میں کوتاہی یاغفلت ہرگزبرداشت نہیں کروں گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ک ےباقاعدہ میٹنگز نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا باقاعدہ میٹنگز نہ کرنے والے ڈپٹی کمشنرز کی جواب طلبی ہوگی، انسداد پولیو کیلئےاقدامات کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کے ایک فیصلے سے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزمنظورکرلی ، پابندی کےنتیجےمیں ساڑھے3 لاکھ  ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نےچینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

    پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنےکےلئےچینی درآمدبھی کرےگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

    یاد رہے عوام کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم نے چینی برآمدکرنے پر پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا تھا ، قیمت میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کیلئے فیصلہ کیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : عوام کیلئے ریلیف، وزیراعظم عمران خان کا بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کےباقی ماندہ کوٹےکی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔

    فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی ہفتہ وارقومی ریٹیل پرائس79.06روپےفی کلوہے اور عالمی تنظیموں کےمطابق یہ قیمت اس وقت62.60 روپے فی کلو گرام ہے۔