Tag: approves new law

  • اسپین جانے والے اس نئے قانون سے باخبر رہیں

    اسپین جانے والے اس نئے قانون سے باخبر رہیں

    اسپین میں نئے امیگریشن قوانین کا اعلان ہوچکا ہے اور اس پر مزید بہتری کیلئے کام بھی جاری ہے جس کے بعد تارکین وطن کو ان قوانین کے عمل درآمد میں سہولت و آسانی میسر ہوگی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اسپین میں دستاویز کی تصدیق کا نیا قانون منظور کیا گیا ہے، پوسٹل جنیوا کنونشن کے تحت تمام ممبرز ممالک کے شہری اس قانون پر عمل کریںگے تو انہیں ان مشکلات سے نہیں گزرنا پڑے گا جس کے سے وہ پہلے گزرا کرتے تھے۔

    پوسٹل کا یہ نیا قانون ویسے تو یہ بہت پرانا ہے اور بہت سے ممالک اس کو فالو بھی کررہے ہیں لیکن گزشتہ نو مارچ کو یہ قانون معطل کردیا گیا اور یورپی یونین کی جانب سے اس میں کچھ ترامیم کے بعد اسے دوبارہ دیگر ممالک کیلئے باقاعدہ نافذ کردیا جائے گا۔

    دستاویز کی تصدیق کا یہ قانون ہے کیا؟
    جب یہ قانون نافذ ہوجائے گا تو اس کے بعد تارکین وطن کیلئے خارجہ امور اور متعلقہ ملکوں کے سفارتخانوں سے تصدیق کرانے کا عمل ختم ہوجائے گا۔ اس میں ہوتا یوں ہے کہ ہر حکومت اپنے مخصوص نمائندے ہر شہر میں مقرر کرتی ہے جن کے پاس لوگ اپنے دستاویزات کی تصدیق کیلئے آتے ہیں۔

    ان دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ نمائندے اس کی تصدیق کے بعد مہر لگا دیتے ہیں اور وہی کاغذات قابل قبول کہلائے جائیں گے۔

    قبل ازیں اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد اسپین حکومت متعدد ممالک سے اپنے نمائندے مقرر کرنے پر زور دیتی رہی لیکن پاکستان سمیت گیگر کچھ ممالک نے بھی اپنے نمائندے مقرر نہیں کیے ہیں جس کے سبب یہ قانون کچھ وقت کیلئے تاخیر کا شکار ہے۔

  • سعودی عرب : سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق نیا قانون نافذ

    سعودی عرب : سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق نیا قانون نافذ

    ریاض : سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا قابل سزا عمل ہے۔

    بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا خلاف قانون ہے، سعودی قانون نے اس پر سزا مقرر کی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت بلدیات نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بیوٹی پارلرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر سزاؤں کا نفاذ پندرہ جنوری2022 مطابق12 جمادی الثانی 1443ھ سے ہوگا، اس کی خلاف ورزی پر20 ہزار ریال تک جرمانہ ہے۔

    مذکورہ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر مزید سزائیں بھی دی جائیں گی، دو ہفتے تک بیوٹی پارلر سیل کیا جائے گا، خلاف ورزی کی اصلاح کی بابت اطمینان حاصل کیا جائے گا اور خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دُگنا کردیا جائے گا۔

  • سعودی عرب : معمر افراد کو نئی سہولیات فراہم، تفصیلات جاری

    سعودی عرب : معمر افراد کو نئی سہولیات فراہم، تفصیلات جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں منگل کو معمر افراد کے حقوق کے جس قانون کی منظوری دی ہے سعودی میڈیا نے اس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ قانون کے بموجب کسی بھی معمر شخص کو اس کی مرضی کے بغیر اولڈ ہوم  میں داخل نہیں کیا جاسکتا البتہ متعلقہ عدالت کے فیصلے کی صورت میں داخل کرایا جا سکے گا۔

    معمر افراد کے حقوق کے قانون کی منظوری کابینہ سے قبل مجلس شوریٰ نے دے دی تھی، اس کے بموجب بوڑھے شخص کو حق ہے کہ وہ اپنے ایسے خاندان کے ساتھ رہائش اختیار کرسکتے ہیں جو ان کی ضروریات پوری کرتا ہو، نگہداشت اور دیکھ بھال بہتر طریقے سے کرسکے اور ان کی جمسانی، ذہنی اور سماجی صحت کا خیال رکھے۔

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ضرورت پڑنے پر بوڑھوں کی نگہداشت کے لیے مفت قانونی مدد فراہم کرےگی،  معمرافراد کو مذکورہ قانون کی دفعہ 7 اور 8 کے بموجب سہولیات کی فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بوڑھوں کے قانون کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ معاشرے کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا جائے۔

    سماج میں بزرگوں کی عزت اور ان کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے جو بوڑھے کام کرسکتے ہوں انہیں کام کرنے کا حوصلہ دیا جائے۔

    نئے قانون میں اس امر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ معمرافراد کی خدمت پر رضاکاروں کو آمادہ کیا جائے، رفاع عامہ کے وسائل، تجارتی مراکز، رہائشی محلوں، مساجد اور ماحول میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جن سے ضعیف لوگ استفادہ کرسکیں۔

    نئے قانون کا ایک مقصد پرائیویٹ سیکٹر، سرمایہ کاروں اور نجی اداروں کو اس بات پر آمادہ کرنا بھی ہے کہ وہ سوشل کلب اور پرائیویٹ سینٹرز قائم کر کے بزرگوں کی نگہداشت کا اہتمام کریں اور انہیں رہن سہن کے لیے ایسا ماحول مہیا کریں جہاں ان کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہو اور ان کا وقار مجروح نہ ہو۔

  • کورونا وائرس : جاپانی حکومت نے نئے قانون کی منظوری دے دی

    کورونا وائرس : جاپانی حکومت نے نئے قانون کی منظوری دے دی

    ٹوکیو : جاپان کی مرکزی کابینہ نے ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹنے میں مدد کے لیے کچھ قوانین کے مسودوں کی منظوری دی ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منظور ہونے والے قوانین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے خصوصی قانون، متعدی امراض پر کنٹرول کے قانون اور قرنطینہ قانون پر نظرثانی کی تجاویز جمعے کے روز کابینہ کے اجلاس میں منظور کرلی گئیں۔

    نظرثانی کے مسودے میں وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر عمل سے انکار کرنے والے افراد اور اداروں پر جرمانہ شامل ہے۔

    منظور ہونے والے ترمیم شدہ مسودے کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے خصوصی قانون کے ذریعے گورنروں کو مرکزی حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کے نفاذ سے قبل بھی زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ مذکورہ گورنرز کاروباری اداروں کو ان کے اوقات کار تبدیل کرنے کا کہہ سکیں گے اور کہنا نہ ماننے کی صورت میں گورنر احکام پر عملدرآمد کا حکم جاری کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ انہیں موقع پر جائزہ لینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

    قانون میں کہا گیا ہے کہ احکامات نہ ماننے والے کاروباری اداروں پر ہنگامی حالت نافذ ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 5 ہزار ڈالر جبکہ ہنگامی حالت کے بغیر کی صورت میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 3 ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

    ذرائع کے مطابق گورنر کے دورے کے موقع پر جائزے کو مسترد کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تقریباً 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔