Tag: April

  • دبئی خلا میں پنجے گاڑنے کے لیے تیار

    دبئی خلا میں پنجے گاڑنے کے لیے تیار

    دبئی: دبئی اپنا دوسرا نینو سیٹلائٹ رواں ماہ خلا میں بھیجے گا، 6 U نینو سیٹلائٹ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) کے اسپیس ڈی پروگرام کا حصہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیوا نے رواں ماہ اپریل میں ریموٹ سینسنگ ایپلی کیشنز کے لیے اپنا دوسرا نینو سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    دیوا کا سیٹلائٹ 2 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ ایئر فورس بیس سے اسپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 کے ذریعے لانچ کیا جائے گا، اس سیٹلائٹ کو دیوا کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں لتھوانیا کے نینو ایویونکس کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

    اس نئے سیٹلائٹ میں ارضیاتی مشاہدے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک ہائی ریزولوشن کیمرہ (4.7 میٹر) موجود ہے، جو تقریباً 500 کلو میٹر کے مدار سے 7 اسپیکٹرل بینڈ میں مسلسل لائن اسکین امیجنگ فراہم کر سکتا ہے۔

    نیا سیٹلائٹ گرین ہاؤس گیسز کی پیمائش کے لیے انفراریڈ آلات سے بھی لیس ہے۔

    سیٹلائٹ 2 امیجز اور سیٹلائٹ 1 سے انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے پیمائش کے مشترکہ استعمال سے دیوا سمندری پانی کے درجہ حرارت، سمندری پانی کی نمکیات کا درست تخمینہ فراہم کر کے بجلی پیدا کرنے اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔

    یاد رہے کہ دیوا نے جنوری 2022 میں دیوا سیٹلائٹ 1 خلا میں بھیجا تھا جس میں ایل او آر اے انٹرنیٹ آف تھنگز کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

  • شہزادہ ولیم میں کرونا وائرس کی تشخیص شاہی خاندان نے خفیہ رکھی

    شہزادہ ولیم میں کرونا وائرس کی تشخیص شاہی خاندان نے خفیہ رکھی

    لندن: ایک برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ شاہی خاندان کے رکن اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اس بات کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔

    برطانوی اخبار دی سن کی جانب سے شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپریل میں کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم یہ معاملہ خفیہ رکھا گیا تاکہ قوم میں تشویش نہ بڑھے۔

    برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اپریل میں شاہی خاندان نے ان کا علاج خفیہ رکھا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 9 سے 16 اپریل کے دوران شاہی امور سے 7 دن کا وقفہ لیا تھا جس کے دوران انہوں نے کسی ویڈیو کال یا پیغام میں حصہ نہیں لیا۔

    اخبار کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ شہزادے نے ایک تقریب کے دوران اپنے کسی جاننے والے کو خود بتایا کہ کوویڈ کی تشخیص کے بعد انہوں نے اسے اس لیے چھپایا کیونکہ اس وقت اور بہت سے ضروری معاملات چل رہے تھے جن کی طرف توجہ دینا زیادہ ضروری تھا۔

    مذکورہ اخبار نے اس حوالے سے شاہی محل سے رابطہ کیا تاہم محل کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا، البتہ اب تک شاہی محل کی جانب سے اس رپورٹ کی تردید بھی نہیں کی گئی۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کے والد ولی عہد شہزادہ چارلس بھی مارچ میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، انہیں شاہی محل میں قرنطینہ کردیا گیا تھا اور اس دوران وہ آئسولیشن میں رہتے ہوئے اپنی شاہی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جس کے باعث ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ بار اور کلبز بند رہیں گے، اس دوران بیرون ملک سفر اور سماجی میل جول پر پابندی ہوگی البتہ کام کے لیے دوسرے شہر جانے کی اجازت ہوگی۔

  • اپریل کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.37 فیصد تک اضافہ

    اپریل کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.37 فیصد تک اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.40 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روٹی سادہ ،ٹماٹر،آلو،پیاز ،لہسن ،انڈے، کیلے، چنے کی دال ، دال مونگ ، سگریٹ،دال ماش، چینی ،گڑ ،بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، ایل پی جی ،گندم، آٹا ،سرخ مرچ ،خوردنی تیل، دال مسور ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، صابن ، سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.38، 0.39 ،0.37 اور 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اپریل کے دوسرے ہفتے میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.37 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، انڈے، پیاز ،لہسن ،کیلے، چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش،دال مسور ، چینی ،گڑ ،سرخ مرچ ،خوردنی تیل، بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ٹماٹر،آلو،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،مسٹرڈ آئل ،سمیت 6اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول ، سگریٹ، صابن ، سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.38، 0.39 ،0.40 اور 0.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اپریل کا آغاز: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    اپریل کا آغاز: مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال2018-19کے دسویں ماہ ( اپریل 2019) کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں0.81فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.64 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ٹماٹر، ایل پی جی ،زندہ مرغی، دال مسور ، چنے کی دال ،پیاز ،لہسن ،چینی ، گڑ ،کیلے، خوردنی تیل، مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    آلو،انڈے، دال مونگ ،دال ماش،سرخ مرچ ،گندم، آٹا ،بیف، سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ، صابن ، سمیت 1 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.68، 0.73 ،0.77 اور 0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • افغانستان میں صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے

    افغانستان میں صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے

    کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات اگلے سال اپریل میں متوقع ہیں، حکومت کی جانب سے جلد الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات اگلے سال اپریل میں کروایا جائے گا جس کے لیے تیاریاں بھرپور ہوں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اپریل 2019 کو افغانستان میں صدارتی الیکشن ہوں گے، مذکورہ تاریخ پر حکومت نے اتفاق کر لیا ہے جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب افغانستان میں عام انتخابات کی بھی تیاریاں جاری ہیں جو رواں برس اکتوبر میں کرائے جائیں گے، پارلیمانی الیکشن بعض ٹیکنیکل مسائل کے علاوہ کرپشن الزامات کی لپیٹ میں بھی ہیں۔

    صدارتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی رواں سال نومبر میں ہی جمع کرائے جائیں گے جبکہ موجودہ صدر اشرف غنی اپنی دوسری مدتِ صدارت کے لیے یقینی امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔


    افغانستان :اشرف غنی نئے افغان صدر منتخب


    خیال رہے کہ افغانستان میں سابقہ صدارتی الیکشن سن 2014 میں ہوئے تھے، اس میں موجودہ صدر اشرف غنی اور حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ امیدوار تھے۔

    یاد رہے کہ 2014 کے صدارتی الیکشن میں افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے چھپن عشارہ چار فیصد جبکہ ان کے حریف اور سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ نے 43 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

    واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل تھی تاہم وہ مقررہ تعداد میں ووٹ حاصل نہ کر سکے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں اشرف غنی نے برتری حاصل کرلی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے دسویں ماہ ( اپریل2018ء ) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصدکا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، چینی، گڑ، نمک ،ویجی ٹیبل گھی ،بیف، مٹن، ایل پی جی، چنے کی دال ، دال ماش، اری چاول، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل، چائے، کپڑے سمیت21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    لہسن ، ٹماٹر، گندم، آٹا، کیلے، آلو، انڈے، دال مسور، دال مونگ، پیاز ،سمیت دس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،خوردنی تیل، تازہ دودھ ،دھی ،ملک پاؤڈر، باسمتی چاول ،صابن ،سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.28، 0.33 ،0.37 اور 0.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    ثقافتی رنگوں سے مزین حسین وادی چترال میں ’’ جشن قاقلشٹ‘‘ کا انعقاد

    چترال : دو ہزار سالہ تاریخ پر مشتمل جشن قاقلشٹ فیسٹول اپنے روایتی انداز سے ہرسال منایا جاتا ہے، اپریل کے مہینے میں منائے جانے والےاس قدیم فیسٹیول میں  وادی چترال کے مقامی رنگوں کو نمایاں کر دے دکھایا جاتا ہے۔

     اس کے ساتھ فیسٹیول میں مختلف ثقافتی رنگ بھی نظر آتے ہیں، جسے جشن بہاراں یا جشن قاقلشٹ کے نام سے منایا جاتا ہے، اس بار یہ چار روزہ فیسٹیول12سے15اپریل تک منایا جائے گا،جس کی تیاریوں زور و شور سے جاری ہیں۔

    قاقلشٹ فیسٹول میں ہاکی، فٹ بال، پولو، ریس، شوٹنگ سمیت متعدد کھیل بھی شامل کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ فیسٹیول میں ثقافتی شوز، کوئز مقابلے جیسی دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ چترالی ستار کی موسیقی اور لوک رقص کے پروگرام بھی شامل ہیں، جشن قاقلشٹ میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر صوبوں کے عوام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

    فیسٹیول منانے کا مقصد عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ یہاں کے کلچر کو فروغ بھی دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں کا رخ کریں اور سیاحوں سے کمائی ہوئی آمدنی سے یہاں غریب کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ نے اپر چترال میں قاقلشٹ کے مقام پر جاری تین روزہ جشن قاقلشٹ کو چترال میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وقت سے قبل ہی بند کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    ریسل مینیا، گولڈ برگ اور لیسنر میں لفظی جنگ جاری

    فلوریڈا: ریسل مانیا 33 میں 2 اپریل کو دو بڑے مقابلے ہوں گے، انڈر ٹیکر رنگ میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے تیار ہیں جبکہ گولڈ برگ ایک بار پھر بروک لیسنر کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریسل مانیا کو 1991ء میں انڈر ٹیکر کی جیت کے بعد ریسل مانیا کا نام دیا گیا، ریسل مانیا کے مقابلوں میں انڈر ٹیکر کو صرف ایک بار 2014ء میں بروک لینسر کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے جبکہ 22 میں وہ فاتح قرار پائے۔

    گولڈ برگ اور لیسنر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہوچکی ہے، گولڈ برگ نے لیسنر کو پھر کہہ ڈالا کے تم میرے سامنے رنگ میں زیادہ دیر ٹک نہیں پاؤں گے دوسری جانب بروک بھی کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی برگ کو سخت مقابلے کا کہہ دیا۔

    ریسل مانیا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اب کچھ دن کی دوری پر ہے انڈر ٹیکر اور رومن رینز، کرس جیریکو، کیون اونز، رینڈی اورٹن، رومن رینز اور انڈر ٹیکر دو دو ہاتھ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔

    wwe-post-4

    ٹرپل ایچ اور سیٹھ رولنز میں بھی ان بن نظر آنے لگی ہے امید ہے کہ جلد ہی ٹرپل ایچ کی بھی رنگ میں رولنز کی فائٹ کے ساتھ واپسی ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ ڈیڈ مین نے شان مائیکل کو ریسل مانیا میں ہی شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کردیا تھا، یہی نہیں ٹرپل ایچ، اسٹنگ، ہٹ مین ہاٹ بھی انڈر ٹیکر کے سامنے ٹک نہ پائے۔

    گزشتہ روز جب رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو را میں جب رومن رینز روایتی حریف اسٹرومین کو پچھاڑنے میں مصروف تھے تب اچانک انڈر ٹیکر رنگ میں نمودار ہوئے اور رومن رینز کی طرف دیکھتے ہوئے اسٹرومین پر حملہ کرکے ان کو رنگ سے باہر پھینک دیا، پھر رومن رینز کی طرف دیکھا ہی تھا کہ سپر مین پنچ کے نام سے مشہور رینز نے ڈیڈ مین کو رنگ میں گرا دیا۔

    رومن رینز نے ڈیڈ مین سے فائٹ سے قبل ہی ورک آؤٹ شروع کردیا، کچھ عرصہ قبل مائیکل اور انڈر ٹیکر کی فائٹ میں شان مائیکل نے ڈیڈ مین کو ٹف ٹائم دیا تھا، مذکورہ مقابلہ تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، دیکھنا یہ ہے کہ رومن رینز انڈر ٹیکر کے ساتھ رنگ میں کتنی دیر ٹک پائیں گے۔

    یاد رہے کہ شان مائیکل رومن رینز کی انڈر ٹیکر سے مقابلے کی خبر سنتے ہی رنگ میں آئے اور رومن رینز کو سمجھانے کی کوشش کی مگر رینز نے شان مائیکل کی بات کوسنی ان سنی کرتے ہوئے انہیں ڈیڈ مین سے ہارنے اور کیریئر کے اختتام کا طعنہ دے ڈالا۔

     

    دیکھنا یہ ہے کہ کیا انڈر ٹیکر کو رومن رینز شکست دے کر ان کے کیریئر کا اختتام کر پائیں گے؟ یا انڈر ٹیکر ہی 24-2 کی وکٹری کے ساتھ سرخ رو ہوجائیں گے۔

    انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے کے فاتح ہیں

    خیال رہے کہ انڈر ٹیکر ریسل مانیا میں 22 مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف ایک بار بروک لیسنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تھا ان کے مقابلے میں اب تک بروک لیسنر، شان مائیکل، ہٹ مین ہاٹ، اسٹنگ، اسٹون کولڈ اسٹیون آسٹن، کرٹ ایننگل، کرس جیریکو وغیرہ آچکے ہیں۔

    wwe-post-2

  • قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل کی وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش بورڈ نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے دوررے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی سی بی کو دوہزار بارہ میں ملتوی ہونے والی دو سیریز کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دورے کیلئے کچھ شرائط پیش کیں تھیں۔ بورڈ دوہزار بارہ میں دو مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر پی سی بی کو ہونے والا مالی خسارہ ادا کرے گا،جو ایک لاکھ سے تین لاکھ ڈالرز تک بنتا ہے۔

    نظم الحسن کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کے ساتھ اب اور کوئی شرائط نہیں ہیں۔ اب یہ سیریز پاکستان کی نہیں ہماری ہوم سیریز ہوگی۔ پی سی بی کے ساتھ دیگر معاملات جلد طے کرلئے جائیں گے۔