Tag: APS social media

  • سوشل میڈیا پر سانحہ پشاور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    سوشل میڈیا پر سانحہ پشاور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    سانحہ پشاور میں شہید ہو نیوالوں کی پہلی برسی کے موقع پر دنیا بھر کے امن پسند عوام شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے اس المناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر بھی یہ سانحہ چھایا ہوا ہے، فیس بک ہو یا ٹوئیٹر پر سانحہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

    برسی پر پھول سنے تھے لیکن آج پھولوں کی برسی ہے، آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں نے سینکڑوں پھول مرجھا دیئے لیکن سوشل میڈیا ان پھولوں کی خوشبوں سے مہک رہا ہے، ننھے شہدا کا غم پوری قوم نے محسوس کیا۔

    سماجی ویب سائٹ پر لوگ اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کر رہے ہیں، مارنے آیا تھا جو ہمیں، ہمیشہ کے لئے زندہ کرگیا۔

    کسی نے لکھا لہو سے جلے چراغ ہمشہ روشن رہیں گے۔

    ٹوئٹر پر بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے سب سے زیادہ ٹیگ کیا گیا۔

    کسی نے ٹوئٹ کیا کہ اے پی ایس اسکول کے شہید بچوں کا جنت کا سفر شروع ہوگیا۔ تو کوئی لکھتا ہے کہ ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آئے گی ہمارا خون بھی اس مٹی کے رنگ میں شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر سولہ دسمبر کو بلیک ڈے قرار دیا گیا تو کچھ نے کہا اللہ نہ کرے ایسا دسمبر پھر زندگی میں آئے۔