Tag: AQ KHAN

  • سراج الحق کا ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    سراج الحق کا ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    کرک : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلیٰ عدلیہ سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کےزیر اہتمام تخت نصرتی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کے دوبارہ انعقادپر بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک مرتبہ پھر عوام کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

    اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں نگران وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کے مابین صلاح مشوروں کا دور شروع ہوچکاہے‘ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر کو نگران وزیر اعظم مقررکیاجائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں ڈاکٹر عبدالکلام کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا گیا مگر پاکستان میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو سابق صدر پرویزمشرف نے امریکہ دباؤ کی وجہ سے اُن پر پابندیاں لگوائی گئیں۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے بتایا کہ آج ملک میں منتخب ہونیوالے صوبائی وقومی اسمبلی کے ممبران خرید وفروخت ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ایوان صاف نہیں‘ انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابات کا نوٹس لے کر منتخب ہونیوالے سینیٹروں سے حلف لیں کہ وہ پیسوں کی مدد سے منتخب نہیں ہوئے ہیں ؟کیونکہ جب تک ایوان صاف نہیں ہوتے ‘ نہ ا سپتال ٹھیک ہوں گے اور نہ ہی منتخب لوگوں کا قبلہ درست ہوگا ۔

    سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب لا کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور بنیادی ضروریات پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔جماعت اسلامی ملک میں چین کی طرح اصلاحات کی مدد سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بجلی بحران کا حل ایٹم بم بنانے سے زیادہ مشکل نہیں ، قدیرخان

    بجلی بحران کا حل ایٹم بم بنانے سے زیادہ مشکل نہیں ، قدیرخان

    سرگودھا: معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلیت کے سبب ملک مسائل میں گھرگیا ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسنِ پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت نااہل افراد پر مشتمل ہےحکمرانوں کوذاتی مفاد کیلئے قوم کی قسمت سے نہیں کھیلنا چاہیے۔

    بجلی کے بحران پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ایٹم بم بنانے سے بڑا نہیں اگرایٹم بم چھ سات سال میں بن سکتا ہےتو بجلی کے بحران کاحل بھی نکالا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا کہ قرضوں نے ملک کی معشیت کا بیڑاغرق کردیا بنگلہ دیش نےآزاد ہوکرسیلابوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن پاکستانی وہیں کھڑے ہیں۔

  • پہلا موقع ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے، ڈاکٹر قدیر

    پہلا موقع ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے، ڈاکٹر قدیر

    معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کہنا ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اے آر وائی کے دفتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے حاجی عبد الروف سے ملاقات کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی و سرپرست حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حاجی عبد الرزاق انکے بہترین دوست اور ہمدرد انسان تھے۔

    آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پوری قوم متحد ہے۔

    محسن پاکستان نے بجلی کے حالیہ بحران پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔

    ڈاکٹر اے کیو خان اسپتال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال غریب ،مستحقین اور نادار افراد کی خدمت کے جذبے کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔