Tag: Aqeel Karim Dhedhi

  • عقیل کریم ڈھیڈی کی حکومتی بجٹ کی تعریف، ہرآنیوالادن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا

    عقیل کریم ڈھیڈی کی حکومتی بجٹ کی تعریف، ہرآنیوالادن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا

    کراچی : کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہت اچھا بجٹ بنایا ہے، ہر آنیوالا دن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے بہت اچھا بجٹ بنایاہے، بجٹ کاروباردوست ہے، آئی ایم ایف کےاعدادوشمارسےکہیں زیادہ معیشت بہتری آئی، امیدہےجوٹارگٹ سیٹ کیےگئےہیں اس سےزیادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سےاگلےسال کی گروتھ بہترآئےگی، ہرآنیوالادن ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بہترہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کےمطالبات سنےگئےہیں، ہاؤسنگ انڈسٹری کےلیے بڑے اقدامات اٹھائےگئےہیں، بجٹ میں مشورے سے کچھ چیزیں واپس لی گئیں جو خوش آئندہے۔

    کاروباری شخصیت کا کہنا تھا کہ ہرآنےوالا دن پاکستان کے لیے بہتر ہورہا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سےبھی حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔

    دوسری جانب ماہر معیشت مزمل اسلم نے گفتگو میں کہا کہ جو ٹیکس واپس لیے وہ لگے ہی نہیں تھے تو فرق نہیں پڑے گا، بجٹ سے متعلق فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیے تھے، پہلے اعلان کیے پھر فیصلے واپس لیے،لوگ کنفیوز ہوتےہیں، کھانےپینےکی اشیا سے ٹیکس واپس لیناخوش آئندہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج حملہ ،شہداء کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے دیئے جائیں،عقیل کریم ڈھیڈی کا مطالبہ

    اسٹاک ایکسچینج حملہ ،شہداء کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے دیئے جائیں،عقیل کریم ڈھیڈی کا مطالبہ

    کراچی : اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپےدیئے جائیں ، بروکرز ایسوسی ایشن، سرمایہ کار اور اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ پولیس ، رینجرز اور اسٹاک ایکس چینج کی سکیورٹی نے دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا، دشمن ممالک نے ہم پر دہشت گردی تھوپی تھی ، ہم اپنے سکیورٹی کے اداروں پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں۔

    کراچی اسٹاک بروکر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں جو شہید یا زخمی ہوئے ہیں ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی، بروکرز ایسوسی ایشن، سرمایہ کار اور اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے فنڈ جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اس فنڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

    عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ شہدا کی جانوں کا بدل نہیں ہوسکتا ہے ، فنڈ کا مقصد شہدا کے بچوں کی تعلیم اور گھروں اخراجات اٹھانا ہے ، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ فنڈز تقسیم کر دیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہدا کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے اور دہشت گردوں کو مارنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام بھی دیا جائے گا ، قربانی کو بروکرز اور سرمایہ کار نہیں بھولیں گے ہم ساتھ کھڑے ہوں گے تو دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

    گذشتہ روزمعروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

    خیال رہے یاد رہے کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہواتھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے کون تھے ؟ عقیل کریم ڈھیڈی کا اہم بیان سامنےآگیا

    کراچی : معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے، بھاری اسلحہ کیساتھ 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم حملے کےدوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے‌ حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹےتک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کاکہنا تھا کہ ہلاک چار دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ سے نکلا ہے جبکہ مزید دہشتگردوں کی شناخت کےلئےنادراکی مدد لی گئی ہے۔

  • افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی: عقیل کریم ڈھیڈی

    افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی: عقیل کریم ڈھیڈی

    اسلام آباد : معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کہیں نہیں جارہی ،گزشتہ حکومت نے مدت پوری کی، یہ حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجرعقیل کریم ڈھیڈی نے  خصوصی گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی، جس میں آرمی چیف نے کہاگ زشتہ حکومت نے وقت پورا کیایہ حکومت بھی کرے گی، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

    عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بتایا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، تحریک انصاف حکومت کومکمل سپورٹ کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بریفنگ میں بتایاگیاحکومت استحکام کی طرف جارہی ہے،اچھے نتائج آرہے ہیں، پاکستان کے امریکاسمیت دنیاسے تعلقات بہترہورہے ہیں۔

    اےکے ڈی کا کہنا تھا کہ بتایاگیا اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بارڈرز سیل کئے جارہے ہیں، پاکستان بھارت سے بھی تعلقات بہترکرناچاہتا ہے، سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی اور 9 لاکھ نئے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

  • ایف آئی اے کا اے کے ڈی کے دفتر پر چھاپہ،دو افسر گرفتار

    ایف آئی اے کا اے کے ڈی کے دفتر پر چھاپہ،دو افسر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے محض ایک ریسرچ رپورٹ کو بنیاد بناکر پاکستان کے نمبر ون بروکریج ہاؤس کیخلاف کارروائی کی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے دو افسران کو حراست میں لے لیا۔

    اے کے ڈی گروپ کےچئیرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے ایف آئی اے کی کارروائی کیخلاف بطور احتجاج ہنگامی پریس کانفرنس کی، عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ اُن کے کاروباری حریف جہانگیر صدیقی اُن کی ساکھ تباہ کرنے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، جس کا گڑھ وزیراعظم ہاؤس ہے۔

    عقیل کریم ڈھیڈھی کا مزید کہنا تھا کہ دو سال میں سینکڑوں خبروں اور درجنوں تحقیقات کے باوجود ہمارےخلاف آج تک کچھ ثابت نہیں ہوا۔

    انھوں نے اپنے دفتر پرچھاپہ مارنے والے ایف آئی اےحکام کی فوری معطلی اور وزیر اعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے سمیت عدالت سے بھی رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکروں کے خلاف تحقیقات شروع

    اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکروں کے خلاف تحقیقات شروع

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ کے نادہندہ بروکرزکے خلاف کیسزکھل گئے، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن اورنیب کی مشترکہ ٹیم تحقیقات کرے گی۔

    ایس ای سی پی کے اعلیٰ حکام کے مطابق عوام کے پیسے ریکورکرنے اورنادہندہ بروکرزکی گرفتاری کیلئےنیب اورایس ای سی پی کےحکام پرمشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق ایس ای سی پی نےنادہندہ بروکرزکے کیسزنیب کو بھیج دیئے ہیں اورسرمایہ کاروں کوکنگال کرنےوالوں کےگرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے۔

    ذرائع کےمطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےکام کا آغازکردیا ہے اورٹیم کی سربراہی عابد حسین نامی آفیسرکوسونپی گئی ہےجس پرشئیرمارکیٹ کےسینئیرممبرعقیل کریم ڈھیڈھی نےاعتراض اُٹھایا ہے۔

    عقیل کریم ڈھیڈھی کےمطابق عابد حسین مارکیٹ کےایک بڑےبروکرجہانگیرصدیقی کےملازم رہ چکےہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ کو ایک میڈیا گروپ گرارہا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی

    اسٹاک مارکیٹ کو ایک میڈیا گروپ گرارہا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی

    کراچی : ممتاز صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کو عالمی کساد بازاری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میڈیا گروپ منفی خبریں چلاکر اسٹاک مارکیٹ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےعقیل کریم ڈھیڈھی کا کہنا تھا کہ ایک بڑے اسٹاک بروکر جہانگیر صدیقی نے ہمیشہ مارکیٹ کوغیر مستحکم کیا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی نے الزام لگایا کہ اسٹاک مارکیٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی، میر شکیل الرحمان اسٹاک بروکر کی رشتے داری کی وجہ سے ساتھ دے رہے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ ہم مارکیٹ کو پروموٹ اور یہ نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں بھارتی ایجنٹ نہیں تو اور کیا کہیں، عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ لوکل انویسٹرز بھی بقایا چالیس فیصد اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔