Tag: Aqib Javed

  • بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    بابر اور رضوان کو اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

    لاہور(17 اگست 2025): پاکستان کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نہ ہونے کہ وجہ بتادی۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    اسکواڈ کے اعلان کے بعد عاقب جاوید نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں مواقع کارکردگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں، مستقل مزاجی اور کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیئے جاتے ہیں۔

    ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

    عاقب نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین سیریز کا حصہ نہیں تھے جبکہ ان کی جگہ صائم، فخر اور صاحبزادہ فرحان ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں اور اوپننگ کررہے ہیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ بابر  اور رضوان دیگر کھلاڑیوں کی طرح کھیلیں گے تو ضرور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، ان کے ساتھ کسی کو پرابلم نہیں ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس آپشنز اچھے ہیں۔

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ صائم ، فخر اور صاحبزادہ فرحان ہی ٹاپ آرڈر میں تھے، کسی کھلاڑی کو دو تین میچز کی بنیاد پر زیر غور نہ لانے والی بات درست نہیں، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم بابر اور رضوان کو زیر غور کبھی نہیں لائیں گے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اسپنرز کے خلاف اپنی ٹیکنیک بہتر کرنے کا کہا گیا ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

  • عاقب جاوید کا اسپن وکٹوں پر نتقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    عاقب جاوید کا اسپن وکٹوں پر نتقید کرنے والوں کو کرارا جواب

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسپن وکٹوں پر نتقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں کہا اگر یہ فیصلے پہلے لے لیے جاتے تو پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جا سکتا تھا، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کیلئے گھر میں جیتنا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے لوگ ابھی بھی تنقید کر رہے ہیں، ایسی پچز اب پاکستان کے ہر سینٹر میں بنائیں گے اور دوسری ٹیموں کیلئے پاکستان میں جیتنا مشکل بنا دیں گے۔

    ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں نے کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا دلچسپ ریکارڈ بنا لیا!

    ملتان ٹیسٹ سیریز سے متعلق عاقب جاوید نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بیٹرز اسپن بولنگ کے خلاف کمزور ہیں لیکن لوگ اسپن وکٹوں پر بات کر رہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کہاں جارہی ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ہر ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائدہ اٹھاتی ہے لیکن مجھے حیرت ہے لوگ ابھی بھی تنقید کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے 128 رنز سے مہمان ٹیم کو ہرایا تھا، اس میچ میں پاکستانی اسپنر ساجد علی اور نعمان علی چھائے رہے۔

  • عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

    لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کو رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب 185 انٹرنیشل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1992 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے  ایک ہفتے قبل رابطہ کیا تھا، سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔

  • عدالت میں نام لینے پر وسیم اکرم نے دھمکی دی، عاقب جاوید

    عدالت میں نام لینے پر وسیم اکرم نے دھمکی دی، عاقب جاوید

    کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جسٹس قیوم کے سامنے بیان دینے پر وسیم اکرم نے ٹیم ممبر کے ہمراہ دھمکی بھجوائی کہ ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا، تعاون نہیں کیا تو ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آر میں وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے انکشاف کیا کہ ’’میں نے کھلاڑیوں کے نام لینا شروع کیے تو مقدمہ جج کے چیمبر میں منتقل کردیا گیا، جسٹس قیوم کے سامنے جو بیان دیا وہ رپورٹ کا حصہ نہیں‘‘۔

    فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جج صاحب کے سامنے جن لوگوں کے نام لیے اور جو کچھ بتایا وہ رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا، کھلاڑیوں کے نام سامنے لانے پر وسیم اکرم نے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

    عاقب جاوید نے مزید کہا کہ وسیم اکرم نے ٹیم ممبر کے ذریعے دھمکی بھجوائی کہ اگر نام لیا گیا تو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردیں گے اور اگر تعاون نہیں کیا تو ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔

    بعد ازاں کرکٹ کرپشن کے اہم کردار اور سابق کرکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ مجھ پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، پاکستان میں سچ بولنے والے ہی کو سزا ملتی ہے، مجھ سے پہلے کسی نے میچ فکسنگ کی بات نہیں کی تھی۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیان بدلنے کے لیے مجھ پر کس نے دباؤ ڈالا ؟ یہ میں ابھی نہیں بتاسکتا، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ پیک ٹائم پر میرا کیرئیر تباہ کردیا گیا، وسیم اکرم نے کچھ کیا تھا تو انہیں فائن کیا۔

    دبئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کتاب لکھ رہا ہوں اس میں انکشافات کروں گا، دبئی میں بچوں کی کوچنگ کررہا ہوں، کچھ عرصے میں پاکستان واپس آؤں گا۔