Tag: AR rehman

  • ’کوئی میرے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے‘

    ’کوئی میرے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے‘

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کہا ہے کہ آپ کو میری سستی اور کاہلی سے متعلق کسی نے غلط آگاہ کیا، کوئی ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیک ڈورسےدو روز قبل بھارت پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور بدھ مت کے پیشوا دلائی لاما سے ملاقات کی۔

    ایک روز قبل بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی، جیک ڈورسے نے اس مٹینگ کو حوصلہ افزا اور متاثر کن قرار دیا۔

    کنگ خان نے بدھ کی شام چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں آٹو گراف بھی دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’آج جیک نے مجھے اپنے پرسکون انداز  اور اچھے برتاؤ کا احساس دلایا‘۔ شاہ رخ خان نے جیک اور ٹیم کا بھارت آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    جیک ڈورسے نے ملاقات سے قبل ٹویٹر پر کنگ خان کو مخاطب کر کے پوچھا ’کیا آپ جاگ رہے ہیں؟‘ جس پر شاہ رخ نے انہیں جواب دیا کہ میں نہ صرف اٹھ گیا بلکہ تیار بھی ہوں جس پر مجھے خود بھی حیرانی ہے، اگر کسی نے میری سستی سے متعلق بتایا تو وہ جھوٹی اور بےبنیاد خبر پھیلا رہا ہے۔

    دوسری جانب اے آر رحمان نے بھی اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔

    یاد رہے کہ جیک ڈورسے بھارتی حکومت کی دعوت پر بطور سرکاری مہمان تشریف لائے ہیں جہاں ممکنہ طور پر وہ ٹیکنالوجی سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔

  • میری کامیابی کی وجہ اسلام ہے، اے آر رحمان

    میری کامیابی کی وجہ اسلام ہے، اے آر رحمان

    ممبئی: آسکر ایواڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ اسلام کا مطلب سادہ طریقے سے زندگی جینا اور انسانیت کا احترام کرنا ہے، میری کامیابی کیوجہ صوفی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسیقی کی دنیا میں اپنے 25 سال مکمل کرنے پر اے آر رحمان نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا اور کہا کہ اسلام ایک سمندر ہے اور اس میں 70 سے زیادہ فرقے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام محبت اور انسانیت کا احترام کرنا سیکھاتا ہے، میں اور میرا خاندان صوفی تعلیمات پر عمل کرتا ہوں کیونکہ یہ محبت کی پیامبر ہیں، آج سیاسی بنیادوں پر اسلام کا نام لے کر بہت سارے کام اپنی مرضی سے کیے جارہے ہیں۔

    پڑھیں: شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہوں،اے آر رحمٰن

    اے آر رحمان نے کہا کہ موسیقی مذاہب کے درمیان محبت پھیلانے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ مختلف مذاہب کے لوگ ہمارے ساتھ مل کر اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

    یاد رہے بھارت کے ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان نے 23 برس کی عمر سن 1989 میں اسلام قبول کیا اور صوفی ازم کی تعلیمات سے متاثر ہوکر مستقل طور پر اُسے ہی اختیار کیا بعد ازاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کو بھی ان تعلیمات سے روشناس کروایا جس کے بعد پورا گھرانہ مسلمان ہوا۔

    مزید پڑھیں: مسلمان بھارتی میوزک ڈائریکٹراے آررحمان نے بھی عامرخان کی حمایت کردی

    موسیقی کی دنیا میں صلاحیتیں بروئے کار لانے پر اے آر رحمان کو 2 آسکر، 2 گلوب اور گولڈن ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بھارتی موسیقار اب تک متعدد بھارتی فلموں میں کامیاب ترین موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلمان بھارتی میوزک ڈائریکٹراے آررحمان نے بھی عامرخان کی حمایت کردی

    مسلمان بھارتی میوزک ڈائریکٹراے آررحمان نے بھی عامرخان کی حمایت کردی

    ممبئی : آسکرایوارڈیافتہ مسلمان بھارتی میوزک ڈائریکٹراے آررحمان نے بھی عامرخان کی حمایت کردی، انکا کہنا ہے کہ بھارت کو عدم تشدد کا رویہ اپنانا ہوگا.

    مسٹر پرفیکٹ عامرخان کے آئینہ دکھانے پر انتہا پسند تلملا اٹھے، عامرخان کے خلاف جاری مہم کے دوران آسکرایوارڈ یافتہ میوزک ڈائرکٹر اے آر رحمان بھی میدان میں آگئے اور کھل کرعامرخان کی حمایت کردی۔

    انھوں نے کہا بھارت کو عدم برداشت کی مثال نہیں بننا چاہئیے۔

    یاد رہے کہ اے آر رحمان کو چند ماہ قبل ایسی ہی صورتحال کا سامنا تھا، دلی اوریوپی میں نہ صرف کنسرٹ منسوخ ہوئے بلکہ انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں گھر واپسی مہم کے تحت مسلمان سے دوبارہ ہندو ہونے کی پیش کش بھی کرڈالی تھی۔

    دوسری جانب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی عدم برداشت کے خلاف بولنے پر انتہا پسندوں کے احتجاج کا نشانہ بننا پڑا تھا اور انہیں پاکستانی ایجنٹ تک قراردیا گیا تھا، بھارت کے کئی رائٹرز اور سائنسدان انتہاپسندی کے خلاف احتجاجا اپنے سرکاری ایوارڈز واپس کرچکے ہیں.

  • اسلام قبول کرنے والی آٹھ مشہورشخصیات

    اسلام قبول کرنے والی آٹھ مشہورشخصیات

    عموماً انسان کو اپنا مذہب خود اختیار کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ جس مذہب سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوتا ہے اسی پر زندگی گزاردیتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر کی سچائی انہیں کسی خاندانی مذہب کا پابند نہیں بناپاتی اور وہ تحقیق اور دلیل کی بناء پر اپنا آبائی مذہب چھوڑ کسی دوسرے مذہب کو اختیار کرلیتے ہیں، یہاں ہم چند ایسی مشہور شخصیات کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کراسلام قبول کیاہے۔

    محمد یوسف

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سن 2005 سے قبل یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ کرکٹ ٹیم کیریڑھ کی ہڈی کہلانے والے اس قابلِ فخر بلے باز نے 2005 میں اسلام قبول کیا اوراب وہ محمد یوسف کے نام سےجانے جاتے ہیں۔

    ممتا کلکرنی

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ کے افق پر جلوہ گر حسینہ ممتا کلکرنی اسلام کی طرف اس وقت راغب ہوئیں جب وہ اپنےشوہر کے ہمراہ اسمگلنگ کے الزام میں دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کی گئیں۔ اداکارہ نے اپنی قید کے دنوں میں دین کامطالعہ کیا اور پھر قید کے دوران ہی اسلام قبول کیا۔

    محمد علی کلے

    کیا آپ سیزئس کلے کو پہچانتے ہیں ۔۔ نہیں! دنیا کے جانے مانے ممتاز باکسگ چیمپیئن محمد علی اسلام قبول کرنے سے قبل سیزئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے عروج کے دور میں اسلام قبول کیا۔

    اللہ رکھا رحمان

    بھارت کے مشہور ترین اور واحد آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراللہ رکھا رحمن ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور اور ان کا نام دلیپ کمار تھا۔ دلیپ بچپن سے ہی صوفی ازم سے متاثر تھے اور 1984 میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور تب سے اب تک وہ اسلام پرکاربند ہیں۔

    مائیک ٹائیسن

    محمد علی کلے کی طرح مشہورامریکی باکسر مائیک ٹائیسن نے بھی اسلام قبول کیا۔ انہیں عدالت نے ریپ کیس میں قید کی سزا سنائی تھی اور اسی قید کے دوران کئے گئے مطالعے کے نتیجے میں انہوں نے اسلام قبول کیا۔

    ڈیو شیفیل

    ہالی وڈ کے مشہور کامیڈین ڈیو شیفیل نے میڈیا میں اپنا مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور اپنے نئے مذہبی عقائد کے مطابق انہوں نے اپنے متنازعہ ٹی وی شو کو بھی مزید جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

    ہنس راج ہنس

    آجا نچلے اور دل ٹوٹے ٹوٹے ہوگیا جیسے مشہور گانے گانے والے بھارتی گلو کار ہنس راج ہنس بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنس راج کافی عرصے سے اسلام کے مطالعے میں مصروف تھے اور انہوں نے اسلام کی پرامن تعلیمات سے متاثرہوکر مذہب تبدیل کیا۔

    مائیک جیکسن

    دنیا کو اپنے منفرد رقص اور پاپ موسیقی سے لبھانے والے مائیکل جیکسن مرحوم بھی اسلام قبول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے لاس انجیلس میں اپنے ایک دوست کے گھر پرمسلم عالم کی موجودگی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام مائیکل سے تبدیل کرکے میکائل کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق مئیکل جیکسن کے بھائی جرمائین جیکسن کی تبدیلی مذہب ان میں تبدیلی کا سبب بنی ۔ انکی بہن جینٹ جیکسن بھی قطر کےایک سرمایہ دار سے شادی کرکے اسلام قبول کرچکی ہیں۔