Tag: Arab Parliament

  • فیکٹری میں آتشزدگی: عرب پارلیمنٹ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس

    فیکٹری میں آتشزدگی: عرب پارلیمنٹ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دو روز قبل فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے پر عرب پارلیمنٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے کراچی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کی قیادت کا اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عرب پارلیمنٹ کی قیادت نے مشکل کی گھڑی میں یاد رکھا، کراچی واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ اہم فورم ہے ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، بہتر رابطہ کاری اور معاونت پر یقین رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فیکٹری کے 16 ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تاحال پولیس نے مقدمہ درج کر کے فیکٹری کے چوکیدار، مینیجر اور سپر وائزر کو حراست میں لے لیا ہے، بلڈنگ اور فیکٹری کے مالک دونوں تاحال مفرور ہیں۔

  • عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا اعزاز

    عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے بڑا اعزاز

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کی جانب سے خطاب کی دعوت قبول کرلی، عمران خان عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنیوالے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کے سربراہ عادل عبدالرحمان العسومی نے وزیراعظم عمران خان کو خطاب کی دعوت دی اور عمران خان نے خطاب کی دعوت قبول کرلی۔

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان عرب پارلیمنٹ سےخطاب کرنیوالے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔

    گذشہ روز وزیراعظم عمران خان سے عرب پارلیمانی وفد کی کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ امن، ترقی، پارٹنرشپ اور روابط میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے، پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خود مختاری چاہتا ہے۔

    خیال رہے عرب پارلیمنٹ کا وفد سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے پانچ روزہ دورے پر ہے، دورے کے دوران وفدنے صدر عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سنیٹ سے ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پارلیمانی سفارتکاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل عبدالرحمان العسومی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے،پاکستان عرب دنیا کے لیے ایک اہم ملک ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعاون کو انتہائی سمجھتے ہیں۔

  • القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک فیصلہ واپس لیں، عرب پارلیمنٹ

    القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک فیصلہ واپس لیں، عرب پارلیمنٹ

    قاہرہ:عرب پارلیمان نے جمہوریہ ہنڈوراس اور ناورو سمیت دوسرے ممالک کی طرف سے القدس کوتسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان ممالک پر اپنے فیصلے تبدیل کرنے پرزور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں قائم عرب پارلیمان کے صدر دفتر سے جمہوریہ ہنڈوراس اور ناورو کو مکتوبات ارسال کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔

    مکتوبات میں کہا گیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے القدس میں صہیونی ریاست کے غیرقانونی غلبے کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا غیرذمہ دارانہ، عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعرب اقوام اور فلسطینیوں کی دیرینہ خواہشات کی توہین ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہے جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد متعدد امریکی اتحادیوں نے بھی اپنے سفارت خارنے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔