Tag: Arabian Sea

  • بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ، سسٹم کراچی سے 1550 کلو میٹر دور

    بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ، سسٹم کراچی سے 1550 کلو میٹر دور

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، جس سے بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ ہے۔

    موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریباً 1550 کلو میٹر دور ہے، اور آج شام تک سسٹم کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، یہ طوفان شمال مغرب کی سمت بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے، اور سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

  • کراچی کا سمندر آگے بڑھنے لگا، کیا شہر کو خطرہ ہے؟

    کراچی کا سمندر آگے بڑھنے لگا، کیا شہر کو خطرہ ہے؟

    حالیہ مون سون بارشوں کے دوران بحیرہ عرب کی لہریں بھی بے قابو ہوگئیں اور اپنی حدوں سے آگے نکل آئیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر بحیرہ عرب اپنی وسعت بڑھا رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کی زمین سمندر برد ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر عامر عالمگیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا سمندر سالانہ بنیادوں پر 1.1 ملی میٹر آگے بڑھ رہا ہے اور زمین کو نگل رہا ہے۔

    ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ یہ بڑھتے ہوئے درجہ اور کلائمٹ چینج کا نتیجہ ہے جس سے سمندروں کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمندر کا یہ پھیلاؤ کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر عامر نے بتایا کہ پاکستان عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا بہت معمولی سا حصہ دار ہے، لیکن اس کے بدترین اثرات سہنے والوں میں 10 پہلے ممالک میں شامل ہے، اگر جامع منصوبہ بندی نہ کی گئی تو یہ پہلے 5 متاثر ترین ممالک میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر عامر کے مطابق گزشتہ 25 سال میں پاکستان کلائمٹ چینج کے ہٹ زون میں آچکا ہے اور اب اس کے اثرات بری طرح ظاہر ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس ملک میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بارشوں کا غیر معمولی پیٹرن برقرار رہے گا، یہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے کہ کچھ سال بارشیں بالکل نہ ہوں اور ہمیں خشک سالی کا سامنا ہو۔

    ڈاکٹر عامر نے زور دیا کہ کلائمٹ چینج کو روکا نہیں جاسکتا تاہم اس سے مطابقت کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

  • خطرے کی گھنٹی،  بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل

    خطرے کی گھنٹی، بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل

    کراچی: بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین ہوگیا ، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین بن گیا ، چیف میٹ سردارسرفراز کی جانب سے کہا گیا کہ سمندری طوفان شاہین کانام قطر نے تجویز کیا ہے، سمندری طوفان کارخ عمان کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔

    چیف میٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور سمندری طوفان سے تیزبارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ تھا وہ ٹل گیا ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارش کاامکان نہیں تاہم آندھی اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ، شہرمیں درمیانےسےتیزدرجے کی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طوفانی بارش ہوسکتی ہ طوفان پسنی، گوادر اور اوڑمارا سے ہوتا ہوا عمان کی جانب جائے گا۔

  • کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی  ، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن بن گیا

    کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن بن گیا

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباوڈپریشن بن گیا ، اگر ڈپریشن طوفان میں بدلاتواس کانام شاہین ہوگا، اس سسٹم کےنتیجے میں کراچی میں طوفافی بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباوڈپریشن بن گیا ، آج شام تک یہ سرگرمی ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیارکرسکتی ہے اور کل صبح تک یہ سلسلہ سائیکلونک اسٹروم میں بدل سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ہورہاہےہواکاکم دباوطوفان میں تبدیل ہورہاہے، اس سےقبل2007میں ایساسلسلہ بنا تھا ، جس میں پسنی،اورماڑہ میں کافی نقصان ہواتھا.۔

    سردار سرفراز نے مزید کہا کہ اگر ڈپریشن طوفان میں بدلاتواس کانام شاہین ہوگا، اس مرتبہ یہ نام قطرکی جانب سےتجویزکیاجائےگا ، اسی سسٹم کی ابتدائی شکل کانام گلاب پاکستان نےتجویزکیاتھا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس سسٹم کےنتیجے میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش متوقع ہے جبکہ شہرمیں اربن فلڈنگ اورآندھی چلنےکابھی امکان ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار70سے80کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کچےمکانوں،بل بورڈز ،درخت گرنےسمیت دیگرخدشات موجود ہے ، تیز ہواؤں کی وجہ سےسمندری لہریں بلندہوسکتی ہیں ، طغیانی کی وجہ سےساحلی آبادیاں زیرآب آسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے سمندر سے 250 کلومیٹر قریب ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے اس کارخ بلوچستان ساحل کیجانب دکھارہےہیں، کراچی میں آج دوپہرمیں بارش شروع ہوسکتی ہے، رات میں بھی تیزبارش کاامکان ہے، کل پورادن وقفے وقفے سے تیزبارش جاری رہ سکتی ہے۔

  • بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

    بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

    نئی دہلی : بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے ایک اہلکار بچ گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ طیارہ جمعرات کی شام تقریباً5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

    بھارتی بحریہ کا ایک ٹرینی مگ29 لڑاکا طیارہ جمعرات کی شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے مہم چلائی جاری ہے۔

    بحریہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ ایک سال میں مگ29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال16 نومبر اور23 فروری کو مگ 29 طیارہ گر کرتباہ ہوا تھا۔

    بحریہ کا بیڑا 40 مگ29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے، دو انجن والا مگ ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے پر تعینات ہیں۔

    ان میں سے کچھ طیارے بحریہ کے مال بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ پر بھی تعینات ہیں، مگ 29طیارے نے حال ہی میں امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ اختتام پذیر مالا بار سمندری مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔

  • عمان : سمندر میں پراسرار سرخ لہریں، عوام میں خوف و ہراس

    عمان : سمندر میں پراسرار سرخ لہریں، عوام میں خوف و ہراس

    عمان کے سمندر میں اٹھنے والی سرخ رنگ کی عجیب و غریب لہروں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا صورتحال کو دیکھ کر حکام بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے۔

    مسقط : عمان کی وزارت زراعت، محکمہ فشریز اور آبی وسائل کے اہلکاروں نے بحیرہ عرب کے سمندر میں زوفار گورنریٹ کے مقام پراسرار لہروں کی آمد کو دیکھا یہ لہریں سرخ رنگ کی ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے تاہم کسی بھی ممکنہ آفت زدہ یا غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عوام سے سمندر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اھتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں اور ماہی گیروں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے میں شکار نہ کریں۔

    حکومتی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہی گیر مردہ مچھلیوں اور دیگر آبی حیات سے خود کو دور رکھیں، وزارت زراعت کے ماہرین اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور اس کے مثبت اور منفی اثرات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

  • بحیرہ عرب میں "نسارگا ” طوفان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں "نسارگا ” طوفان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں بننے والا نسارگا نامی سمندری طوفان سے متعلق الرٹ جاری کردیا، ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں نسارگا نامی طوفان موجود ہے، جس کے باعث ملک کے ساحلی علاقوں میں70سے80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق نسارگا نامی سمندری طوفان کراچی سے11سوکلومیٹرجنوب میں ہے تاہم بحیرہ عرب میں طوفان سے پاکستانی ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ صورتحال کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ کے ماہی گیروں سے کہا ہے کہ 4جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    مزید پڑھیں : کیار طوفان کراچی سے720 کلومیٹر فاصلے پر، سمندر کا پانی گھروں میں داخل

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بحیرہ عرب میں کیار نامی سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس کا رخ کراچی کی جانب تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ طوفان نے اپنا رخ یمن کی جانب موڑ لیا بعد ازاں وہ طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر از خود ختم ہو گیا تھا۔

  • سپر سائیکلون ‘کیار’ کے بعد ایک اور سمندری طوفان ‘ماہا’ کا خطرہ

    سپر سائیکلون ‘کیار’ کے بعد ایک اور سمندری طوفان ‘ماہا’ کا خطرہ

    کراچی : سپر سائیکلون کیار کے بعد بحیرہ عرب میں موجود شدید ٹراپیکل سائیکلون ‘ماہا’ شدت اختیار کرنے لگا، ابتدائی طور اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے اور کراچی سے 1600 کلومیٹر دور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود شدید سمندری طوفان ماہا شدت اختیار کررہا ہے، سائیکلون ماہا کراچی سے1600 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے اور کیٹگری ون کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں یہ مذید شدت اختیار کرسکتا ہے، ابتدائی طور اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے۔

    دوسری جانب سائیکلون کیار بتدریج کمزور ہورہا ہے، سائیکلونک اسٹارم کیار کیٹگری 1 میں آچکا ہے اور کراچی کے جنوب مغرب سے 1030 کلومیٹر دور اور گوادر کے جنوب سے 825کلومیٹر دور ہے۔

    سمندری طوفان کیار خلیج عدن کی جانب بڑھ رہا ہے جو صومالیہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ، جس کے بعد یہ ڈپریشن کی صورت میں دم توڑ دے گی۔

    مزید پڑھیں :  سپرسائیکلون’کیار‘کی شدت میں کمی ، کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نےدو روز کے دوران سندھ کے زیریں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہرکردیا ہے اور ماہی گیراب بھی جمعرات تک کھلے سمندر میں نہیں جاسکتے۔

    خیال رہے کہ گوادر کے ساحلی بستی گنز میں بے قابو سمندری لہروں نے تباہی مچا دی ہے، بستی میں سمندر کی بے قابو لہریں داخل ہوچکی ہیں اور درجنوں گھروں کو ڈبو دیا تھا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے عملے نے کیٹی بندر اور شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا اور سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے میں لوگوں کی مدد کی۔

  • آئندہ 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

    آئندہ 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

    کراچی : بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ، ہوا کا شدید دباؤ کراچی کےجنوب میں 1500 کلومیٹردورہے، ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید  دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں1500کلومیٹردور ہے جبکہ ابتدائی طورپرطوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

    مکنہ طوفان سے بچنےکے لیے ساحلی پٹیوں میں رہنے والے ماہی گیر اور شہری بھی احتیاطی تدابیر کااختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا کوئی خطرہ نہیں

    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ، طوفان ابھی بحیرہ عرب میں موجود ہے اور کراچی کے جنوب سے 1500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، 36 گھنٹے بعد طوفان کے حوالے سےدرست پیشگوئی کی جاسکے گی ۔

    عبدالرشید کا کہنا ہے گرمی مئی اور جون میں ہر سال اس طرح ہی ہوتی ہے۔ جون کے لحاظ سے درجہ حرارت عموما 36 سے 37 ہی رہتا ہے۔رواں سال ہوا میں نمی کا تناسب ذیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، کراچی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تیکارڈ کیا جاسکتا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بہاولپور،جھنگ، جہلم سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس کا ہندسہ عبور کر گیا۔

    سکھر،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد،موہنجوداڑو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گرمی غضب ڈھا رہی ہے، معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جبکہ تربت، سبی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے شدیدگرمی میں باہرنکلناضروری ہوتو سرڈھانپ کرنکلیں، پانی کااستعمال بڑھادیں۔

  • ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا نے بحیرہ عرب میں فوجی مشق کا آغاز کردیا

    ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا نے بحیرہ عرب میں فوجی مشق کا آغاز کردیا

    بحیرہ عرب : امریکا ایران کشیدگی کے باعث دو روز سے بحیرہ عرب میں جنگی مشقیں جاری ہیں، جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی صدر کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی‘امریکی جارحیت ناقابل قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے بحیرہ عرب میں ایرانی خدشات کا سامنا کرنے کے لیے فوجی مشق کا آغاز کردیا۔

    امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں غیر ظاہر شدہ ایرانی خدشات کے پیش نظر تعینات فضائی طیاروں سے لیس بحری بیڑے کے ساتھ انہوں نے بحیرہ عرب میں مشقیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں اور تربیت امریکی ابراہم لنکن ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ امریکی میرین کورپس کے تعاون سے کی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ان کے مطابق اس مشق میں خلیج فارس میں تعینات امریکی ففتھ فلیٹ کے 2 گروہوں نے شرکت کی۔امریکی نیوی کے مطابق 2 روز تک ہونے والی ان مشقوں میں فضا سے فضا میں حملوں کی تربیت کی گئی۔

    خیال رہے کہ امریکا نے رواں ماہ ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے۔

    یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان اور ایران پر پابندی کے دوبارہ نفاذ کے بعد ایرانی معیشت بحران کا شکار ہوگئی ہے، جس سے دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

    ایران امریکی صدر کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت ناقابلِ قبول ہے۔