Tag: Aramco shares

  • سعودی عرب : آرامکو نے تمام کمپنیوں کو مات دے دی

    سعودی عرب : آرامکو نے تمام کمپنیوں کو مات دے دی

    ریاض : دنیا کی بڑی آئل کمپنیوں میں سے ایک سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے، جس کی مارکیٹ ویلیو2300 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

    ریاض سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی کے بعد دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک آرامکو کے شیئرز اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کو آرامکو کے شیئر کی قیمت43.1 ریال تک پہنچ گئی، جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو23 سو ارب ڈالر ہوگئی، جس سے یہ امریکی کمپنی ایپل کے بعد دنیا کی دوسری سب سے کمپنی بن گئی۔

    آرامکو کے شیئرز نے حال ہی میں چند بار ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کی ہے اور ہر چند دنوں میں ایک نیا ریکارڈ توڑا ہے۔

    صبح کے11 بج کر 48 منٹ پر شیئرز کی قیمت میں ہلکا سا فرق آیا اور وہ42.85 ریال پر آ گئے، یوں دن کے دوران ان کی قدر میں3.38 فیصد اضافہ ہوا۔

    اوپیک پلس کے اجلاس سے قبل تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ جو ایک دن پہلے105 ڈالر پر تھا۔

    ایک سو11ڈالر سے اوپر رہا جبکہ امریکی بینچ مارک ڈبلیو ٹی آئی سعودی وقت کے مطابق صبح11 بج کر44 منٹ تک 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا فون آیا تھا ۔

    دونوں شخصیات کے درمیان یوکرین کی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں پر بحران کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • سعودی حکومت کا معاشی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ

    سعودی حکومت کا معاشی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی عرب میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے مقامی سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اپنے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ اور آرامکو کمپنی کے سربراہ یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ آرامکو کے مزید شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے آرامکو کے شیئرز فروخت کیے اور اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید شیئر ز فروخت کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی مارکیٹ کے حالات بہتر ہوں گے ہم مزید حکومتی شیئرز فروخت کے لیے پیش کریں گے۔

    یاسر الرمیان نے مزید کہا کہ اس وقت کئی مقامی سرمایہ کار اور بڑی کمپنیاں آرامکو کے شیئرز خریدنے کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ 2019 میں آرامکو کمپنی نے اپنے دو فیصد شیئرز فروخت کیے تھے

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 2019 میں ابتدائی عوامی پیش کش آئی پی او میں آرامکو کا 1.7 فیصد سے زیادہ فروخت کیا تھا جس نے ریکارڈ 29.4 بلین ڈالرکا اضافہ کیا۔