Tag: Arbaaz Khan

  • ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

    ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق اور اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اپ کے بعد ارباز خان نے گزشتہ روز پھر سہرا سجا لیا ہے۔

    دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ کے مقبول اداکار و فلمساز 56 سالہ ارباز خان کی شورا خان سے شادی ممبئی میں بہن ارپتا خان شرما کے گھر ہوئی، جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کے بعد ارباز خان نے سوشل میڈیا پر دلہن کے ساتھ تصویر بھی شیئر کر دی ہے، شادی میں ارباز کے بھائی سلمان اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان بھی شریک تھے، ارباز کے بیٹے آرہان خان بھی شادی میں شریک تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)

    انسٹاگرام پر پوسٹ میں ارباز نے لکھا کہ ہمارے عزیزوں کی موجودگی میں میرا اور شورا خان کی محبت بھری زندگی کا آغاز ہو رہا ہے، اس خاص دن پر آپ کی سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ ارباز خان کی دلہن شورا خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

  • آئی پی ایل میں‌ سٹہ کھیلا، اسی لت کی وجہ سے طلاق ہوئی: ارباز خان کا اعتراف

    آئی پی ایل میں‌ سٹہ کھیلا، اسی لت کی وجہ سے طلاق ہوئی: ارباز خان کا اعتراف

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹہ کھیلنے کے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے بیان دیا کہ سٹے بازی کی لت کے باعث وہ تین کروڑ سے زائد کی رقم ہار چکے ہیں۔

    یہ اعتراف انھوں نے مہاراشٹر پولیس کے سامنے دوران تفتیش کیا۔ انھوں نے بکیز سے اپنے رابطوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے آئی پی ایل میں سٹہ لگایا، جس میں انھیں بھاری نقصان ہوا۔

    ارباز خان نے بیان دیا کہ وہ گذشتہ چھ سال سے میچز پر سٹہ لگا رہے ہیں، یہی شوق گھریلو ناچاقی کا سبب بنا، جو آخر ملائکہ اروڑا سے طلاق پر منتج ہوا۔

    پولیس نے سو نو جالان نامی بکی سے بھی تفتیش کی، اس ضمن میں بالی ووڈ کے ایک پروڈیوسر کا نام بھی زیرگردش ہے، پولیس نے مزید انکشافات کا دعویٰ کیا ہے۔

    اداکار نے سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے، ان کے بڑے بھائی سلمان خان بھی اس عادت سے شدید ناراض تھے۔


    آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور ’’منی بدنام‘‘ ہوئی گیت سے شہرت حاصل کرنے والی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اڑورہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا جب کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی تاہم ملائکہ اروڑہ نے اکتوبر سے ہی ارباز خان سے الگ رہائش اختیار کررکھی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان بھارتی رئیلٹی شو’’پاور کپل‘‘ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔