کراچی(25 اگست 2025): پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے شوبز انڈسٹری کے ایوارڈز کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
اریبہ حبیب ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں وہ عام طور پر زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنا پسند کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ پر بطور مہمان شرکت کی۔
احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اریبہ حبیب نے شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا اور بتایا کہ شوبز میں ایوارڈز اکثر خریدے جاتے ہیں۔
اریبہ حبیب نے کا کہنا تھا کہ جب میں ماڈلنگ میں تھیں تو ایوارڈز میرے لیے اہمیت رکھتے تھے لیکن اداکاری میں آنے کے بعد ان سب چیزوں پر زیادہ توجہ دینا چھوڑ دی ہیں، اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایوارڈز میں کیا رکھا ہے، جب پیسے ہوں گے تو خرید لوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی مشہور فنکار ایسے ہیں جنہوں نے درجنوں ایوارڈز جیتے مگر مالی مسائل کی وجہ سے انتہا کی زندگی گزاری، اور میرے نزدیک اصل ایوارڈ میرا بینک اکاؤنٹ اور مالی تحفظ ہے، نہ کہ محض ٹرافی یا سرٹیفکیٹ۔‘
اداکارہ کے اس بیان نے ایوارڈ شوز کی شفافیت پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور یہ انڈسٹری میں رائج روایتی ایوارڈ کلچر پر ایک اہم بحث کو جنم دے سکتا ہے۔