Tag: ARESST WARRANT

  • میرشکیل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    میرشکیل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی کی مقامی عدالت نے جنگ، جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
    جنگ، جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    جنگ، جیو گروپ نے اپنے اخبارات میں ڈیفنس میں جاری کریک ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کی تھیں جس پر درخواست گزار یاسین ڈھیڈی نے میر شکیل اور وجاہت خان کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔

    جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جنگ گروپ کےاخبارات نے منظم طریقے سے عقیل کریم ڈھیڈی کیخلاف بےبنیاد خبریں شائع کی ہیں، جس پر عدالت نے میرشکیل الرحمان اور وجاہت خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    عدالت کے باربار طلب کرنے پر وجاہت خان تو پیش ہوگئے تاہم میر شکیل اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے پیش نہ ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر میر شکیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

  • طاہر القادری کی وطن واپسی، پولیس نے ریلی کی شکل میں جانے سے روک دیا

    طاہر القادری کی وطن واپسی، پولیس نے ریلی کی شکل میں جانے سے روک دیا

    لاہور: پولیس نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں ائیرپورٹ سے آنے سے روک دیا۔

    لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کی صورت میں ائیر پورٹ سے آنے پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لیے ریلی کی شکل میں آنے سے گریز کیا جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فل پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی، ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خدشے کے نام پر سیاسی جدوجہد کو روکنا چاہتی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی لاہور ایئرپورٹ سے انکی رہائش گاہ پر آمد شیڈول کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال اور انہیں ریلی کی صورت میں داتا دربار لیجانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

  • پاکستان عوامی تحریک نےطاہر القادری کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

    پاکستان عوامی تحریک نےطاہر القادری کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

    اسلام اباد:پاکستان عوامی تحریک نے اپنی سیکیورٹی الرٹ کرتے ہوئےڈاکٹرطاہرالقادری کےکنٹینرکے گرد کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی طلبی کا سمن وصول ہوتے ہی پاکستان عوامی تحریک کےکارکنان نے ڈاکٹرطاہرالقادری کےکنٹینرکےگرد سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

    طلبی کا سمن عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پورنے وصول کیا ،جبکہ کنٹیر سے کارکنان کوالرٹ رہنے کےاعلانات بھی کیئےجارہے ہیں