Tag: Aressted

  • کراچی: خطرناک اجرتی قاتل گرفتار، معالج پر حملے سمیت اہم انکشافات

    کراچی: خطرناک اجرتی قاتل گرفتار، معالج پر حملے سمیت اہم انکشافات

    کراچی : اے سی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اجرتی قاتل نے اہم انکشافات کر دیے۔ ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغہ بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے مقابلے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے معروف معالج ڈاکٹر عزیز پر حملے اور دیگر کیسز سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

    پولیس کی حراست میں امان اللہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کو ڈیفنس میں قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر عزیز پر ان کے گھر کے باہر حملہ کیا۔

    ٹارگٹ کلر امان اللہ نے پولیس حراست میں انکشاف کیا کہ حملے میں ڈاکڑ عزیز محفوظ رہے، البتہ ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

    ملزم کے بہ قول  ڈاکٹر عزیز کو ان کا بھائی عبد الوہاب قتل کروانا چاہتا تھا، عبد الوہاب سے ٹارگٹ کلنگ کے لیے 20 لاکھ روپے میں بات طے ہوئی تھی۔

    امان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر عزیز کے بھائی نے ٹارگٹ کلنگ کے لے تین لاکھ روپے ایڈوانس دیے تھے، پہلے حملے میں ڈاکٹر عزیز کے زندہ بچنے پر دوبارہ قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا۔

    ملزم سرکاری گاڑیاں چھیننے والےگروہ کا سرغہ بھی ہے، اس ضمن میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کردیا

    دبئی: پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کردیا

    دبئی : ال براحہ کی عمارت سے مردہ حالت میں ملنے والی افریقی خاتون کے قتل کا معمہ 24 گھنٹے میں حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ال براحہ اپارٹمنٹ میں ایک افریقی خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے پاکستان سے ملازمت کی غرض سے یو اے ای میں مقیم شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل المنصوری کا کہنا ہے کہ گذشتہ اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے فلیٹ میں ناگوار تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو فلیٹ کی تلاشی کے دوران ایتھوپین خاتون کی لاش ملی تھی، مقتول کو چند روز قبل قتل کیا گیا تھا جس کے باعث نعش بہت زیادہ خراب ہوچکی تھی۔

    میجر خلیل المنصوری نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ایتھوپیا کی رہائشی تھی اور وزٹ ویزے پر دبئی میں مقیم تھی، جس کے ال عین میں رہائش پذیر پاکستانی شخص کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پچھلے کچھ ماہ سے مقتولہ سے ناجائز تعلقات تھے۔

    پولیس حراست میں ملزم بتایا کہ واردات سے پہلے مقتولہ کے ساتھ دو بار مکروہ فعل انجام دیا، جس کے عوض 200 درہم بھی ادا کیے تھے اور صبح تک رکنے کی خواہش ظاہر کی جس پر اس نے مزید 200 درہم کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

    پولیس حراست میں ملزم نے کہا کہ ’میں نے خاتون کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر گلا دبا کر قتل کیا اور مقتولہ کے دو موبائل، 450 درہم اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کمانڈر انچیف نے بتایا کہ دبئی پولیس نے مذکورہ قتل کیس کی تحقیقات 24 گھنٹوں میں مکمل کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا  ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانوی ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار

    برطانوی ٹی وی اینکر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار

    لندن:معروف برطانوی ٹی وی اینکر آنٹ مک پارٹلن نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور اردگرد کھڑے لوگ کار کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مشہور ٹی وی اینکر آنٹ مک پارٹلن جنوب مغربی لندن میں شراب پی کر گاڑی چلانے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے جرم میں گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز لندن کے رچمنڈ روڈ سے شہریوں نے پولیس ہیلپ لائن پر فون کرکے پارٹلن کے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی درج کروائی تھی۔

    پولیس کے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیم نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر42 سالہ مک پارٹلن کو نشے کی حالت میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اُن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پارٹلن نشے کی حالت میں گاڑی چلارہے تھے جس کے باعث گاڑی ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے کھڑے درجنوں افراد زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبّی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے خارج کردیا گیا۔

    امدادی کام کرنے والے عملے نے کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر زخمی ہونے والے متاثرین میں ایک بچہ بھی شامل ہے.

    خیال رہے کہ آنٹ مک پارٹلین برطانیہ میں متعدد نامور ٹی وی پروگراموں میں ڈیکلن ڈونلی، کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں