Tag: argentina

  • فلسطین: ارجنٹینا نے اسرائیل سے دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا

    فلسطین: ارجنٹینا نے اسرائیل سے دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا

    یروشلم: فلسطینیوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ارجنٹینا نے اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس میں کھیلا جانے والا دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا اور اسرائیل میں دوستانہ فٹبال میچ 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس میں کھیلا جانا تھا جس سے متعلق ارجنٹینا میں فلسطینی سفیر اور فلسطینی عوام نے میچ کے انعقاد پر کڑی تنقید کی تھی۔

    ارجنٹینا میں تعینات فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ایک مقبوضہ علاقہ ہے، مقبوضہ علاقے میں فٹبال میچ کا انعقاد فلسطینیوں کے لیے ناقابل قبول ہے، ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم فلسطین سمیت عرب دنیا میں بہت مقبول ہے۔


    میسی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فلسطینیوں کی اپیل


    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مقبوضہ بیت المقدس میں میچ ہوا تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی افواج قابض ہیں یہاں کے معصوم نہتے فلسطینی عوام کبھی ایسے میچ کو قبول نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لائنل میسی کے مداح فلسطینی بچوں نے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فٹبالر میسی کو ان کے فلسطینی مداحوں نے خط لکھا تھا کہ وہ اسرائیل کے دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت نہ کریں۔

    علاوہ ازیں فلسطین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ’جبرائیل رجب‘ نے بھی اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کرنے کے لیے ارجنٹائن سے درخواست کی تھی، خیال رہے کہ روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے اس ماہ شروع ہونے سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان 9 جون کو دوستانہ میچ کھیلا جانا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دو سر والے سانپ نے انٹرنیٹ پر دہشت پھیلادی

    دو سر والے سانپ نے انٹرنیٹ پر دہشت پھیلادی

    ارجنٹینا: سانتا فے نامی شہر میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا کہ جب ایک خاتون اپنے گھر کے باغ میں ’’2 سر‘‘ والے سانپ کو دیکھ کراوسان کھو بیٹھی۔

     تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی شہری خاتون لوجین ایرولیس اس وقت ایک مشکل مرحلے سے گزریں جب ایک عجیب الخلقت سانپ  ان کے  گارڈن میں نکل آیا۔ سانپ نے خاتون کو نہ صرف خوفزدہ کردیا بلکہ وہ تذبذت کیفیت کا شکار بھی ہوگئیں کہ پہچان بھی پارہی ہیں اور نہیں بھی۔

    چھالیس سالہ لوجین کے مطابق 2 سروں والا یہ عجیب وغریب سانپ چارانچ‘ اور 10 سینٹی میٹرلمبا تھا، اس کی کھال بظاہر سانپ جیسی نظر آرہی تھی‘ وہ اسے دیکھ کرایک دم حواس باختہ ہوگئیں اورارد گرد موجود لوگوں کو شورمچا کر اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایسا سیلون جہاں سانپ انسانوں کا مساج کرتے ہیں

     خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی انہوں نے اس طرح کا کوئی سانپ نہیں دیکھا، خوفناک سانپ کی آنکھیں بہت ہی بھیانک تھیں اوروہ بارباراپنی آںکھوں کو جھپک رہا تھا۔

    snake-post-1

    لوجین نے اپنے کھوئے ہوئے حواس بحال کرتے ہوئے ادھر ادھر نظر دوڑائی اور سانپ کو مار ڈالا، ایرولیس اور ان کے دوست احباب کے مطابق اس طرح کا سانپ انہوں نے اکثر فلموں میں دیکھا ہے۔

    سانپ کو مارنے کے بعد انہوں نے اس کی تصویر اور ویڈیو آن لائن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیں۔ ایرولیس نے فیس بک پر پکچر اپ لوڈ کرنے ساتھ یہ سوال بھی کیا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے؟

    ایرولیس کا مزید کہنا تھا کہ زمین بہت پرانی ہوچکی ہے لہذا ایسا ممکن ہے کہ کبھی نہ دکھائی دینے والی عجیب الخلقت چیزیں اچانک ہی ہمارے سامنے نمودار ہوجائیں۔

    خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ یہ کیٹر پلر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ اس کی ٹانگیں نہیں تھیں، اس کا سر دیکھ کر اندازہ ہورہا تھا کہ سانپ بہت زہریلا ہے۔

     اس عجیب االخقت سانپ کے بارے میں 3000 لوگوں نے سماجی رابے کی ویب سائٹس پر پر اپنی مختلف رائے کااظہار کیا۔

  • ارجنٹینیا: سابق آرمی چیف پر کرپشن کا الزام ثابت‘ فرد جرم عائد

    ارجنٹینیا: سابق آرمی چیف پر کرپشن کا الزام ثابت‘ فرد جرم عائد

    ارجنٹائن: سابق آرمی چیف پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی ‘ ریٹائرڈ جنرل سیزر میلانی نے 2013 سے 2015 تک ارجنٹائن فوج کی کمان سنبھالی۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے سابق آرمی چیف پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک گھر خریدا اور  اس کی رقم کا ذریعہ ثابت کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد کرپشن عدالت نے فرد جرم عائد کی۔

    کرپشن عدالت نے آرمی چیف سے گھر کی خریداری سے متعلق دستاویزی ثبوت طلب کیے تھے تاہم وہ عدالت میں گھر کی خریداری کا ذریعہ بتانے میں ناکام ثابت ہوئے۔


    پڑھیں: ’’ ملک سے کرپشن خاتمے کیلئے حکومت کی انوکھی کوشش کا آغاز ‘‘


    خیال رہے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل سیزر میلانی پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے 2010 میں  ایک مکان خریدا تھا جس پر کرپشن عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی عدالت کی جانب سے میلانی کو موقع دیا گیا کہ وہ مکان کی خریداری کے دستاویزات فراہم کریں۔

    سرکاری وکیل کے مطابق 62 سالہ سابق آرمی چیف کے پاس پرآسائش کار ہے اور وہ شایانِ شان زندگی گزار رہے تھے جو اُن کی سرکاری تنخواہ کے حساب سے کافی مہنگی تھی ‘ کرپشن عدالت میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی اور عدالت نے دیڑھ سال بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

    خیال رہے ارجنٹائن کے ڈپٹی پبلک منسٹر  کے پاس سے 160 بیگ برآمد ہوئے تھے جن میں 9 ملین ڈالر کیش برآمد ہوا تھا، جو لوزپیز کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی جاچکی ہے۔

  • بیونس آئرس: گلوکار رکی مارٹن کی شاندار پرفارمنس پرشرکاء جھوم اٹھے

    بیونس آئرس: گلوکار رکی مارٹن کی شاندار پرفارمنس پرشرکاء جھوم اٹھے

    ارجنٹائن : پاپ گلوکار رکی مارٹن اور علیناراجرز کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

    پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ رکی مارٹن کنسرٹ میں شرکت کیلئے بیونس آئرس پہنچے تو ان کے مداحوں کا جوش وجذبہ دیدنی تھا، رکی مارٹن کے ہزاروں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سارا دن ان کے ہوٹل کے باہر انتظار کرتے رہے۔

    رکی مارٹن نے علینا راجرز کے ساتھ اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگایا تو کنسرٹ کے شرکاء جھوم اٹھے، رکی مارٹن نے مداحوں کی فرمائش پر اپنے مشہور گانے بھی گائے۔

  • ہیمبرگ ماسٹرز ٹینس: ارجنٹینا کے لیونارڈو مائر کامیاب

    ہیمبرگ ماسٹرز ٹینس: ارجنٹینا کے لیونارڈو مائر کامیاب

    ہیمبرگ : ارجنٹینا کے لیونارڈو مائر نے اسپین کے ڈیوڈ دفیررر کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ہیمبرگ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

    ارجنٹینا کے کھلاڑی نے کیرئیر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، حتمی معرکے میں میئر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    فیررر پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل نہ کرسکے، ارجنٹائن کھلاڑی نے آخری دونوں سیٹس میں عمدہ کھیل پیش کیا اور فیررر کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا۔

    فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریک تک کیا جس میں میئر نے میدان مارلیا، ارجنٹینا کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، چھ ایک اور سات چھ رہا۔

  • جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    جرمنی نے ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا

    ریو دی جنیرو: ابتدائی منٹوں میں ارجنٹائن کی ٹیم خطرناک نظر آئی,ارجنٹائن کو پہلے کارنرملا لیکن فائدہ نہ
    اٹھایا جا سکا۔پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے تک کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 

    ارجنٹائن کو گول کرنے کا زبردست موقع ملا لیکن اسٹرائیکر ہیگوائین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے,دوسرے ہاف کے پہلےمنٹوں میں ارجنٹائن نے گول کرنےکےدو موقعے پیدا کیے,ایک بار ہیگوائن آف سائیڈ ہو گئےدوسری بار لیونل میسی گول نہ کر سکے۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی,اضافی وقت کے پہلے ہاف کا کھیل تیز رفتاری سے شروع ہوا,اضافی وقت کا بھی پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا۔

    اضافی وقت میں نوجوان جرمن کھلاڑی ماریو گٹزر نے گول کر دیا،اس طرح جرمنی چوبیس سال بعد فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

  • فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    فٹبال ورلڈ کپ :آج ارجنٹائن اورجرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا

    برازیل میں سجا فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آج ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل مقابلے اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ عالمی کپ فٹبال کا فائنل آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جرمنی اور ارجنٹینا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔ریو ڈی جینرو فائنل کیلئے تیارہے اور شہر بھر میں سخت سیکورٹی نافذ کردی گئی ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن فائنل میچ اور رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوجائے گا، فائنل میچ ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔ ریو ڈی جینرو میں فائنل میچ کیلئے انتظامات مکمل اور شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان بھی ریو ڈی جنیرو میں موجود ہونگے۔ حکام کے مطابق شہر بھر میں پچیس ہزار کے لگ بھگ سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جس میں ملٹری پولیس بھی شامل ہے۔

    کولمبیا سے تعلق رکھنےوالی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ فٹبال کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کےجوہردکھانےکےلئےبیتاب ہیں۔ورلڈ کپ فٹبال کا سحر گزشتہ ایک ماہ سےدنیا بھر میں جاری ہے،کولمبیاسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا جنہوں نےاپنے فنی سفر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا وہ بھی عالمی مقابلے کی اختتامی تقریب میں گلوکاری کے جوہر دکھانےکےلئے بے تا ب ہیں۔

    شکیرا عالمی کپ فٹبال کے مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مسلسل تیسری بار پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا کاکہنا تھاکہ چونکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز برازیل سے ہی کیا تھا اس لئے وہ خود کو تھوڑا بہت برازیلی بھی خیال کرتی ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی کپ میں پرفارم کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہےاور اس بات کو لے کر وہ بہت خوش ہیں۔