Tag: Argentine

  • ارجنٹائن کی نائب صدر کو کرپشن پر بڑی سزا مل گئی

    ارجنٹائن کی نائب صدر کو کرپشن پر بڑی سزا مل گئی

    بیونَس آئرس: ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس کِرچنر کو کرپشن پر تاحیات نااہل قرار دے کر 6 سال قید کی سزا دے دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی ایک عدالت نے نائب صدر کرسٹینا فرنانڈس ڈی کِرچنر کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے، اس فیصلے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    69 سالہ فرنانڈس کو ایک دوست کو عوامی کام کے ٹھیکے دینے پر ’دھوکا دہی پر مبنی انتظامیہ‘ کا قصور وار پایا گیا، تین ججز کے پینل نے کرسٹینا کو سزا سنائی۔

    عدالت نے کہا کہ کرسٹینا فرنینڈس نے اپنے دورِ صدارت میں لاکھوں ڈالر کا غبن کیا، نائب صدر پر سڑکوں کے منصوبوں پر رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ سزا ہونے کے باوجود نائب صدر کے جیل میں رہنے کا امکان نہیں ہے، کرسٹینا کو اپنی حکومتی ذمہ داریوں کی وجہ سے کچھ استثنیٰ حاصل ہے اور توقع ہے کہ وہ اپیلوں کا ایک طویل عمل شروع کریں گی۔

    کرسٹینا پر تاحیات عوامی عہدے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، لیکن وہ نائب صدر کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھیں گی، جب تک یہ مقدمہ اعلیٰ عدالتوں میں چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ استغاثہ نے 12 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینا نے فیصلے کے بعد کہا کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں، انھوں نے خود کو ’عدالتی مافیا‘ کا شکار بھی قرار دیا۔ اس فیصلے سے قبل انھوں نے استغاثہ پر جھوٹ بولنے اور بہتان لگانے کا الزام بھی لگایا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن میں اپنے عہدے پر رہتے ہوئے کسی نائب صدر کو کسی جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

  • اسٹار فٹبالر میسی کی شادی، تیاریاں‌ مکمل، دلہن دلہا کی مہمانوں سے اپیل

    اسٹار فٹبالر میسی کی شادی، تیاریاں‌ مکمل، دلہن دلہا کی مہمانوں سے اپیل

    بیونس آئرس: فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار لیونل میسی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، شادی کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، سپر اسٹار اور اُن کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے افراد مادی تحائف کے بجائے اپنا فنڈ میسی چیریٹی میں جمع کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے معروف فٹبالر اور بارسولنا کلب کے سپر اسٹار میسی آج اپنی پرانی دوست اور محبوبہ انٹونیلا روکوز کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔

    میسی کی شادی اُن کے آبائی شہر روزاریو میں ہورہی ہے، بارسلونا کے فٹبالر نے شادی کی تقریب مٰں ستاروں کے علاوہ نامور شخصیات کو بھی مدعو کیا ہے، اس ضمن میں سپر اسٹار کی جانب سے ایک ہوٹل کے 250 کمرے بک کیے گئے ہیں، شادی کی تقریب کو 150 سے زائد صحافی کوریج دیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق بارسلونا کلب س تعلق رکھنے والے 21 نامور کھلاڑیوں کے علاوہ 250 معزز شخصیات بھی شرکت کریں گی جس کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    اس موقع پر میسی اور اُن کی ہونے والی اہلیہ نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگے تحفہ تحائف دینے سے گریز کریں اور وہ اگر وہ کچھ دینے کی خواہش رکھتے ہیں تو میسی فاؤنڈیشن میں جمع کروائیں تاکہ بچوں کی تعلیم اور دیکھ بحال کے لیے جاری رہنا والا مشن مزید مستحکم ہو۔

    میسی کے چاہنے والے دیواروں پر ان کی تصاویر بناکر اسٹار کھلاڑی سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر سے اہم شخصیات اور فٹبالرز کی شادی میں شرکت کیلئے روساریو آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ لیونل میسی گزشتہ 10 برسوں سے اپنی دوست انتو نیلا کے ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں۔

    Rosario's Hotel CityCenter set up for a previous event

    شادی کے موقع پر جہاں میسی کے ساتھی کھلاڑی خوش ہیں وہیں اُن کے مداح بھی بے حد خوش نظر آرہے ہیں، کچھ مداحوں کی جانب سے ہوٹل کے ارد گرد دیواروں پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی تصاویر پینٹ کی ہیں۔

    Artist Lisandro Urteaga paints a mural of Lionel Messi in Rosario


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔