Tag: Argentine captain Lionel Messi

  • میسی کو گولڈن بال دینے کا فیصلہ متنازع ہوگیا

    میسی کو گولڈن بال دینے کا فیصلہ متنازع ہوگیا

      ری ڈی جنیرو: فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ متنازع ہوگیا، ارجنٹائن کے لائنل میسی کو ایوارڈ دینے کے فیصلے کو فیفا کے صدر سلیپ بلاٹنے بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کو گولڈن بال دینے کا فصیلہ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کے بیان کے بعد متنازع ہوگیا ہے، ورلڈ کپ ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب فیفا کا ٹیکنیکل اسٹڈی گروپ کرتا ہے لیکن میسی کو ایوارڈ دیئے جانے پر فیفا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

    ارجنٹینا کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میسی اس انعام کے مستحق نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ کولمبیا کے اسٹرائیکر ہیمز روڈریگیوز کو ملنا چاہیے تھا، جنہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ گول بنائے، میراڈونا نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر میسی کے چہرے پر کوئی خیالات نہیں تھے، میراڈونا کے بعد فیفا کے صدر سلیپ بلاٹر نے بھی میسی کو ایوارڈ دیئے جانے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    ری ڈی جنیرو میں نیوز کانفرنس کے دوران سلیپ بلاٹر سے گولڈن بال ایوارڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ ہس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ جب میسی کو یہ گولڈن بال کا ایوارڈ ملا انہیں بھی اتنی ہی حیرانگی ہوئی جتنی سب کو ہوئی تھی، میسی نے ورلڈ کپ میں چار گول بنائے تھے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں بھی میسی کا کردار اہم تھا۔

    ۔

  • فٹبال ورلڈکپ: بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

    فٹبال ورلڈکپ: بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ارجنٹینا کے میسی کے نام

    برازیل : فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے باوجود ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ایونٹ میں سب سے زیادہ گولز کرنے پر کولمبیا کے جیمز روڈریگز کو گولڈن بوٹ سے نوازا گیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کا بیسواں ایڈیشن سابق چیمپینز ارجنٹینا کی شکست کے بعد ختم ہوا لیکن اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے اپنے عمدہ کھیل سے سب کے دل کو مول لیا، میسی نے ایونٹ نے چار گول ہی اسکور نہیں کیے بلکہ اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر میسی کو گولڈن بال سے نوازا گیا۔

    کولمبین ٹیم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ضرور ہار گئی لیکن کولمبیا کے نوجوان اسٹارئیکر جیمز روڈیگز ورلڈ کپ میں چھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے، جیمز کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا، ایونٹ میں حریف ٹیموں کے حملے ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار جرمن گول کیپر نے انجام دیا۔

    جرمن گول کیپر نوئیر حریف کھلاڑیوں کے حملے ناکام کرنے کو ناکارہ بنانے کیلئے دیوار بن کر ڈٹے رہے، نوئیر کو گولڈن گلوز دئیے گئے۔