Tag: argument

  • گاڑی کے ڈرائیور سے بحث و تکرار نے نوجوان کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا

    گاڑی کے ڈرائیور سے بحث و تکرار نے نوجوان کو موت کے دہانے پر پہنچا دیا

    آسٹریلیا میں ایک نوجوان، کار ڈرائیور سے بحث کے بعد اس کے غصے اور انتقام کا نشانہ بن کر اسپتال پہنچ گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

    یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پیش آیا جو سڑک پر لگے لگے سی سی ٹی وی کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ایک گاڑی سے باہر نکلا، گاڑی میں موجود شخص اور اس کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی۔

    نوجوان کے گاڑی سے اترنے کے دوران ہی ڈرائیور نے گاڑی چلا دی اور نوجوان گاڑی کے دروازے سے لٹک گیا، چند میٹر تک اسی طرح گھسٹنے کے بعد وہ زمین پر گر گیا۔

    اس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی ریورس کی اور زمین پر گرے لڑکے پر چڑھا دی جس کے خون بہہ رہا تھا، بعد ازاں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    مقامی افراد نے پیرا میڈیکس کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو اسپتال پہنچایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور ڈرائیور ایک دوسرے کے شناسا تھے اور ان کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر کے لوگوں سے ڈرائیور کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

  • شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے،شیخ رشید

    شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے،شیخ رشید

    اسلام آبا د: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیےگئے، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناماعملدرآمد کیس کی سماعت میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے دھواں دھار دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیے گئے، مریم نوازبنیفیشل مالک ثابت ہوگئیں ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ثابت کیا ملک میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں، رپورٹ میں مزید آف شور کمپنیاں نکل آئیں، وزیراعظم کے بیرون ملک نوکری کرنے کے انکشاف سے قوم کی ناک کٹ گئی ہے، بے نامیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، ساراخاندان ہی بےنامیوں کا ٹبر ہے، ایک بچے کو سعودی عرب، ایک کولندن میں بے نامی رکھا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اب کیس میں کیا رہ گیاہے، جےآئی ٹی کو عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کے اختیارات بھی دئیے، بہت سےلوگوں نےجےآئی ٹی کوجن قراردیا، 60دن میں تھانے سے چالان بھی نہیں آتا، نوازشریف نےلندن فلیٹ کےباہرکھڑے ہوکر پریس کانفرنس کی، مریم نواز بینفشل اونر ثابت ہوگئی ہیں، جس عمر میں ہمارا شناختی کارڈ نہیں بنتا انکے بچے 800کروڑ بنا لیتےہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شیخ سعید اور سیف الرحمان نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، شیخ سعید نوازشریف کےساتھ ہرعرب ملک کی میٹنگ میں ہوتے تھے، میٹنگزمیں پاکستانی سفیروں کوبھی اجازت نہیں ہوتی تھی، نوازشریف کا تنخواہ لینا یا نہ لینا معنی نہیں رکھتا، معاملہ عزت کاہے۔

    شیخ رشید نے دلائل میں کہا کہ پہلےآنسوختم نہیں ہوئے تھے کہ نیاجنازہ آگیا، راولپنڈی میں لوگ فیصلے کے انتظارمیں سو نہیں رہے، عدالت نے 20افراد کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا، پی ٹی وی کاخاکروب18ہزار، وزیراعظم 5ہزار انکم ٹیکس دیتا ہے،شیخ رشید
    1500ریال لینے والے کیپٹن(ر)صفدر کے بھی12مربع نکل آئے۔

    انکا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ اقتدارمیں آکرہی سارا کاروبار شروع کیاگیا، حسن اورحسین نوازکا2000 تک کوئی کاروبار نہیں تھا، صدرنیشنل بینک نےتسلیم کیاوہ جعل سازی کرتےہوئےپکڑے گئے تھے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اڑھائی گھنٹے بعد خالو کو پہچاننے سے انکارکرے اس پر کیا بھروسہ کیاجاسکتاہے، شریف خاندان کی ہائی جیکنگ کے علاوہ کسی چیز کا ٹرائل نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کیس میں قطری شہزادہ آگیا تھا، لگتا ہے ہیلی کاپٹر بھی اتفاق فاؤنڈری میں ڈال دیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ووٹ نہیں لینے نہ وہ سیاسی جماعت ہے، تمام ججز کو سلیوٹ کرتا ہوں، نااہلی کا اس سے بہترکوئی کیس نہیں، عدالت نے نااہل نہیں کرنا تو باقی نااہل کو بھی بحال کردے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، مثالی سزا دیں۔

    شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کا جواب دینے کا موقع ملنا چاہیے، شریف خاندان دبئی اور دیگرممالک کےچکرلگارہےہیں اگر کیس نیب کو بھیجا گیا تو وہاں بھی جے آئی ٹی بنائی جائے، جےآئی ٹی کے سپرسکس اور ججز کو قوم کی خدمت کا اجرملےگا، انشااللہ انصاف جیتے گا اور پاکستان کامیاب ہوگا۔

    دوران سماعت شیخ رشید جذباتی ہو گئے معزز جج کو جناب اسپکر کہہ گئے۔ لیکن فوراً تصیح کرلی اور کہا کہ معذرت کرتا ہوں مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔