Tag: arif alvi

  • تحریک انصاف نےاالطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    تحریک انصاف نےاالطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے  جنا ح گراؤنڈ میں مبینہ حملے کی ایف آئی آر الطاف حسین اور دیگر کے خلاف درج کرانے کی درخواست پرعزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مذکورہ ایف آئی آر پی ٹی آئی کے رہنما عزیز آفریدی کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہے۔

    ایس ایس پی وسطی کے دفتر کے باہر درخواست جمع کرانے کے بعد تحریک انصا ف کے رہنما عار ف علوی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ الطا ف حسین نے لوگوں کو اس اقدام کیلئے اکسایا۔

     میڈیا سے گفتگو میں این اے دو سو چھیالیس پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ڈنڈے اور لاٹھییوں سے ملسح چالیس سے پچاس لڑکوں نے عقب سے حملہ اور پتھراؤ کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے امن وامان یقینی نہ بنانے پر ایس ایچ او عزیز آباد کو معطل کر کے انسپکٹر سلیم اللہ قریشی کو نیا ایس ایچ او مقرر کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے انیس اپریل کوہرصورت میں جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ، جبکہ کل ملک بھرمیں احتجاج بھی کیا جائیگا۔

  • پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت کرکے کراچی جلسہ کامیاب بنایا،پرویز رشید

    پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت کرکے کراچی جلسہ کامیاب بنایا،پرویز رشید

    اسلام آباد : عمران خان اورعارف علوی کی لیک ہونےوالی ٹیلی فون گفتگوپرحکومتی وزیروں نے آج بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا لیکن خواجہ سعد رفیق نےٹیلی فون ٹیپ کرنےکوغیراخلاقی بھی قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اورعارف علوی کی ٹیلی فونک گفتگو سامنےآنےکا معاملہ بحث کاایک نیاموضوع چھیڑ گیاہے۔

    الطاف حسین سےحمایت کی بات پرپرویزرشید نےکہا کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت ترلے کرکے کراچی میں جلسہ کامیاب بنایا۔

    پرویزرشیدنےپھردہرایا کہ عمران خان کےپیچھےخفیہ ایجنسیوں کےسابق سربراہ ہیں، سعدرفیق نے کہا کہ ٹیلی فون گفتگومیں کوئی نئی بات نہیں،یہ توعمران خان دھرنےمیں کھلےعام کہتےتھے۔

    خواجہ سعدرفیق نےکہا کہ ٹیلی فون ریکارڈنگ سامنےآنان لیگ کےفائدہ میں ہے،لیکن کسی کی گفتگوکرنا غیراخلاقی ہےجس کی حمایت نہیں کریں گے۔

  • تحریک انصاف کے ممبرانِ سندھ اسمبلی کے استعفے منظور

    تحریک انصاف کے ممبرانِ سندھ اسمبلی کے استعفے منظور

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چارممبران کے استعفے منظورکرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے الیکشن کمیشن کو ضابطے کی کاروائی کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔

    تحریکِ انصاف نے استعفوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں کی منظوری مطالبہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے تو استعفے دئیے ہی اس لئے تھے کہ منظور کیے جائیں۔

    آغا سراج درانی سے جب سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں ہوئے تو آپ نے کیوں کیے؟۔ انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے فیصلہ سندھ اسمبلی کے حوالے سے کیا ہے اورقومی اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی میں استعفوں کی منظوری کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    پی ٹی آئی کے چار ممبران کے استعفے منظور کئے گئے ہیں جن میں سید حفیظ الدین (پی ایس 93)، ثمر علی خان (پی ایس 113)، سیما یزدانی ضیاء ( پی ایس 159) اور خرم شیر زمان (پی ایس 112) شامل ہیں۔

  • حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عدم استحکام کا شکار ہے لہذا اسے گھر چلے جانا چاہئیے اور تحریک ِ انصاف اس مطالبے پر قائم رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گلوبٹ چار دن سے آج بد امنی پھیلانے کے لئے تیاری کررہے تھے اور آج انہوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

    عارف علوی نے بتایا کہ جس شخص کی فائرنگ سے کارکن جاں بحق ہوئے اسے پولیس نے گھیرا لیکن رانا ثنا اللہ اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں مدعا اٹھائیں گے کہ جب تک کارکنوں کے قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پرویزرشید کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف لاشوں کی سیاست کرتی ہے لاشیں تو مسلم لیگ ن خود ہمارے کارکنوں کی گراتی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نےاپنی جماعت کےاراکینِ قومی اسمبلی کےاستعفےاسپیکر سیکریٹری محمد ریاض کےحوالےکردیئے۔ اسپیکرایازصادق پیرکو لفافہ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی نےعارف علوی کے ہمراہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونے کےاعلان کےبعدعملی طورپراستعفےقومی اسمبلی میں جمع کرادیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنمااوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادچونتیس ہے۔ جن میں سےکچھ بیماریاملک سےباہرہیں۔ ان کےاستعفےابھی جمع ہوناباقی ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنماجب قومی اسمبلی پہنچےتواسپیکر قومی اسمبلی اپنےچیمبرمیں موجودنہیں تھےلہذا استعفےسیکریٹری قومی اسمبلی کوجمع کرانے پڑے۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی اور شیخ رشید احمد اپنے استعفے خود اسپیکر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔