Tag: arif alvi

  • کمپنی کا لائف انشورنس رقم دینے سے انکار، صدر مملکت کا دو بیواؤں کی داد رسی

    کمپنی کا لائف انشورنس رقم دینے سے انکار، صدر مملکت کا دو بیواؤں کی داد رسی

    اسلام آباد: انشورنس کمپنی کی جانب سے لائف انشورنس کی رقم دینے سے انکار پر صدر مملکت نے دو بیوہ خواتین کی داد رسی کی، اور کمپنی کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو 2 پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی مختسب کا بیواؤں کو رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

    رپورٹ کے مطابق نگینہ فاطمہ کے شوہر نے 10 لاکھ، اور ریحانہ کوثر کے شوہر نے 4 لاکھ کی پالیسی لی تھی، تاہم صرف ایک سالانہ پریمیئم ادا کرنے کے بعد دونوں افراد انتقال کر گئے تھے۔

    صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد شہری کی موت، عدالت کا انشورنس کیس میں لواحقین کے حق میں فیصلہ

    جب خواتین کی جانب سے انشورنس کلیم کا مطالبہ کیا گیا تو اسٹیٹ لائف نے بغیر نوٹس ان کے دعوے مسترد کر دیے، جس پر دونوں خواتین نے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کو درخواست دے دی تھی۔

    صدر مملکت نے تاخیر سے اپیل دائر کرنے پر اسٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کی۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو شہری محمد الیاس کے مرنے کے بعد پالیسی کے مطابق ان کی بیوہ کو فوری پالیسی کی رقم دینے کا حکم دے دیا تھا۔

    لائف انشورنس لینے والے شہری محمد الیاس کی صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد موت واقع ہو گئی تھی، کمپنی کی جانب سے پالیسی کی رقم کی ادائیگی سے انکار پر لواحقین مقدمہ عدالت لے گئے، جہاں انھوں نے کیس جیت لیا۔

  • صدر، وزیراعظم اور دیگر وزراء کا عید میلادالنبی ﷺ پر پیغام

    صدر، وزیراعظم اور دیگر وزراء کا عید میلادالنبی ﷺ پر پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کےحضور خصوصی شکر بجا لانے کا دن ہے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد خاتم النبیین کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بت کو پاش پاش کیا، آپﷺکی اطاعت وفرمانبرداری ہی دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔

    اس کے علاوہ وفاقی وزیر فروغ نسیم، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر مملکت فرخ حبیب، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور دیگر نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی اسوہ حسنہ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہیں۔

  • کاغذات چرانے والے نیب سے فارغ افسر کو صدر مملکت سے اپیل مہنگی پڑ گئی

    کاغذات چرانے والے نیب سے فارغ افسر کو صدر مملکت سے اپیل مہنگی پڑ گئی

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر کی اپیل مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اہم کاغذات چرانے والے نیب سے فارغ افسر کو صدر مملکت سے اپیل مہنگی پڑ گئی، صدر مملکت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف مزید کارروائی کا حکم جاری کیا۔

    سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے سروس سے نکالے جانے کے حکم پر صدر پاکستان سے اپیل کی تھی، محمد عمیر نے شرجیل میمن ریفرنس میں 15 اصل پراپرٹی ڈیڈ چرائے تھے، انکوائری کے بعد نیب نے محمد عمیر کو نوکری سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    صدر مملکت نے نیب کی جانب سے محمد عمیر کو سروس سے فارغ کرنے کا حکم برقرار رکھا، اور کہا نیب محمد عمیر کے خلاف قانونی کارروائی کرے، جرم کی نوعیت پر نوکری سے برخاست کرنے کی سزا کافی نہیں، نیب محمد عمیر کے خلاف قانون کی آخری حد تک کارروائی کرے۔

    صدر عارف علوی نے کہا نیب کی تحویل سے اصل کاغذات کی چوری ایک گھناؤنا جرم ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، دھوکا دیا گیا، پاکستان کو کرپٹ لٹیروں کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، آتش زدگی کی وجہ سے ثبوتوں پر مشتمل عمارتیں تک جل جاتی ہیں۔

    انھوں نے کہا بیرون ملک موجود سیاست دانوں کے کرپشن کیسز میں بھی کاغذات چوری ہوتے ہیں، اس کیس میں کاغذات حادثاتی طور پر نہیں بلکہ ایک کرپٹ افسر نے جان بوجھ کر چرائے، صرف ضروری کاغذات چوری ہوئے جب کہ باقی سب کاغذ موجود رہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چوری باہر کا شخص نہیں بلکہ تفصیلات جاننے والا ملازم ہی کر سکتا ہے، میرے لیے اس کیس میں فیصلہ دینا نہایت باعث تکلیف ہے، مجرمانہ فعل کی وجہ سے قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

  • صدر مملکت کی جانب سے شہری کے حق میں بڑا فیصلہ

    صدر مملکت کی جانب سے شہری کے حق میں بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف شہری کی اپیل منظور کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے ایک شہری کے این او سی فیس کی واپسی کے معاملے میں وفاقی محتسب کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ شکایت کنندہ کو ان کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔

    واضح رہے کہ مسعود باجوہ نامی شہری نے 2007 میں ایک سی این جی اسٹیشن کھولنے کے لیے این او سی فیس جمع کرائی لیکن انھیں این او سی نہ مل سکا تھا، تاہم رقم ضبط کر لی گئی، جس پر شکایت کنندہ نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

    مسعود نے سی ڈی اے کے خلاف وفاقی محتسب کو 2020 میں درخواست جمع کرائی، لیکن وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کی درخواست زائد المیعاد ہونے پر مسترد کر دی، جس پر شہری نے صدر کو اپنے حق کی خاطر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی۔

    شہری سے فراڈ، صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کر دی

    صدر مملکت نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو سی این جی اسٹیشن این او سی فیس واپس کرنے کا حکم دیا، اپنے فیصلے میں صدر مملکت نے کہا کہ این او سی فیس کی مد میں ادا کی گئی 11 لاکھ سے زائد رقم شہری کو واپس کی جائے، کسی بھی شخص کو خلاف قانون اپنے مال سے محروم نہیں کیا جا سکتا، آئین ہر شخص کو منصفانہ سلوک کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔

    صدر عارف علوی نے فیصلے میں کہا شہری کی خاص مقصد کے لیے جمع کرائی گئی رقم ضبط نہیں کی جا سکتی، سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ 2013 سے پہلے کے کیسز پر لاگو نہیں ہوتا، وفاقی محتسب کے فیصلے میں معاملے کے ان پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا، اس لیے وفاقی محتسب کا فیصلہ مسترد کیا جاتا ہے اور شکایت کنندہ کو رقم واپس کی جائے۔

  • صدر مملکت نے حقوق نسواں سے متعلق اہم ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

    صدر مملکت نے حقوق نسواں سے متعلق اہم ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نفاذ ملکیتی حقوق نسواں (ترمیمی) بل پر دستخط کر دیے، نفاذ ملکیتی حقوق نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے، ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلے کے خلاف 30 دن میں صدر کو اپیل کی جا سکے گی۔

    صدر مملکت نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 پر بھی دستخط کیے، اس بل کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، قانون کے تحت سینئر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    بزرگ افراد کے لیے اولڈ ایج ہوم ’دارالشفقت‘ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، 60 سال سے زائد عُمر کے افراد سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے، بزرگ شہریوں کو میوزیم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔

    علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیات بھی انھیں مہیا کی جائیں گی، بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے سفر پر 20 فی صد رعایت دی جائے گی، مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

  • صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    اسلام آباد : صدرعارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا ، ترک کمانڈر کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں ترک فوج کے کمانڈر کو نشان امتیازملٹری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک فوج کے کمانڈر کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا، یہ اعزاز انھیں پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

    جنرل امیت دندار نیٹو،افغانستان میں کمانڈر سمیت ترکی کی فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے دونوں دوست ممالک پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

  • اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری

    اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، صدر مملکت نےآئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں اور کونسل کی بارہ خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کو ایک بار پھر بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرعمیر محمود ،پیرابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد حسن حسیب الرحمان، دارالعلوم حقانیہ،اکوڑہ خٹک کے مولاناحمیدالحق حقانی بھی ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔

    علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمدحبیب عرفانی،مولانا نسیم علی شاہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کیا ہے؟

    اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا آئینی ادارہ ہے، 1973ء کے آئین میں جب شق نمبر 227 شامل کی گئی جس کے مطابق پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن وسنت کے مخالف نہیں بنایا جائے گا تو عملاً اس کا باقاعدہ نظام وضع کرنے کی غرض سے اسی آئین میں دفعہ نمبر 228، 229 اور 230 میں اسلامی نظریاتی کونسل کے نام سے 20 اراکین پر مشتمل ایک آئینی ادارہ بھی تشکیل دیا گیا جس کا مقصد صدر، گورنر یا اسمبلی کی اکثریت کی طرف سے بھیجے جانے والے معاملے کی اسلامی حیثیت کا جائزہ لے کر 15 دنوں کے اندر اندر انہیں اپنی رپورٹ پیش کرنا تھا۔

    شق نمبر 228 میں یہ قرار دیا گیا کہ اس کے اراکین میں جہاں تمام فقہی مکاتب ِفکر کی مساوی نمائندگی ضروری ہوگی وہاں اس کے کم از کم چار ارکان ایسے ہوں گے جنہوں نے اسلامی تعلیم وتحقیق میں کم وبیش 15 برس لگائے ہو اور انہیں جمہورِ پاکستان کا اعتماد حاصل ہو۔

     

  • کاروبار میں آسانی، صدر مملکت نے اہم قانون پر دستخط کر دیے

    کاروبار میں آسانی، صدر مملکت نے اہم قانون پر دستخط کر دیے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 اور سینیٹ سیکریٹریٹ سروسز ترمیمی ایکٹ 2021 پر دستخط کر دیے۔

    پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت تجارت میں آسانی کے لیے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا، جس کے بعد درآمدات، برآمدات، اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولتیں ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی۔

    ایکٹ کے تحت اس ادارے کے قیام سے کاروباری اخراجات میں کمی ہوگی، سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی، ڈیٹا کی بر وقت پراسیسنگ، اور معیاری خدمات میں بہتری آئے گی۔

    پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت قائم ادارہ گورننگ کونسل اور سیکریٹریٹ پر مشتمل ہوگا۔

    دوسری طرف سینیٹ سروسز ایکٹ کے تحت ادارے میں گریڈ 17 میں تقرری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی، گریڈ ایک سے 16 میں تقرری کا مجاز سینیٹ سیکریٹریٹ ہوگا، جب کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران سینیٹ سیکریٹریٹ میں ضم نہیں ہو سکیں گے۔

    سینیٹ سیکریٹریٹ ایکٹ کے تحت گریڈ 18 میں افسران کی براہ راست بھرتی ختم کر دی گئی ہے، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔

  • صدر مملکت نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    صدر مملکت نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نواز دیا

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نوازا دیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کل اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو نشان امتیاز سول دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور کو نشانِ امتیاز عطا کیا۔

    خیال رہے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان 18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

    پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کوایئر ہیڈ کوارٹر میں ہو گی ، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کرکے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

  • سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے: صدر عارف علوی

    سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے: صدر عارف علوی

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا کے نظام کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں میری ٹائم کانفرنس 2021 کا افتتاحی سیشن ہوا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کے نظام کو پرامن بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، سمندری وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ کرونا وائرس انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس صورتحال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، انڈس ڈیلٹا ریجن میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سی پیک سے خطے کے ملک بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔