Tag: arif alvi

  • بعض رہنماؤں کی جذباتی تقریروں سے نفرت بڑھ رہی ہے، عارف علوی

    بعض رہنماؤں کی جذباتی تقریروں سے نفرت بڑھ رہی ہے، عارف علوی

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

    ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ حالات کے تناظر میں کیا، ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایک قوم بننے کےلیے ہمیں تفرقے سے بچنا چاہیے۔

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ماضی میں عراق اور ایران کو لڑایا گیا، ایران عراق جنگ میں 10 لاکھ افراد کی جانیں گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ہم آہنگی ہے اسے فروغ دینا چاہیے، بعض رہنماؤں کی جذباتی تقریروں سے نفرت بڑھ رہی ہے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ  شفافیت اور انصاف وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست کی ذمے داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے، سندھ کا کوئی حصہ لاوارث نہیں رہ سکتا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہی بہتری آئے گی۔

  • قائداعظم محمد علی جناح کی برسی،  صدرڈاکٹرعارف علوی  کی مزارقائد پرحاضری

    قائداعظم محمد علی جناح کی برسی، صدرڈاکٹرعارف علوی کی مزارقائد پرحاضری

    کراچی : صدرڈاکٹرعارف علوی نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر مزارقائد پر حاضری دی اور کہا کہ قائداعظم کے شہر کراچی کی ترقی کیلئے سب مل کرکام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر صدرڈاکٹرعارف علوی نے مزارقائد پرحاضری دی ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی صدر عارف علوی کے ہمراہ تھے۔

    صدرڈاکٹرعارف علوی نے مزارپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

    اس موقع پر صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ محنت کرکے پورے سندھ کے حالات بہتر کئے جائیں گے ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کیخلاف صف اول کے ہیروز ہیں۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آج ہم سب قائداعظم کے مزار پر حاضری دینے آئے ہیں، قائداعظم کے شہر کراچی کی ترقی کیلئے سب مل کرکام کریں گے، شہر قائد کی ترقی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت ایک ساتھ ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج قوم عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کررہی ہے، بابائےقوم نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب کو تعبیر دی، قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ کو سچ کر دکھایا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم ایسی مملکت کے خواہشمند تھےجہاں کوئی تفریق نہ برتی جائے، وہ چاہتے تھے ہر شخص کو انصاف ملے اور تمام حقوق حاصل ہوں، آج کا دن ہمیں قائد کی سوچ و نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کی یاد دلاتا ہے۔

    پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،جسے قائد نےپاکستان کی شہ رگ کہا تھا، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا، انشااللہ کشمیری بھائی اپنا حق خود ارادیت ضرور حاصل کریں گے۔

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کامل یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا، صدر عارف علوی

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کامل یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا، صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور ڈیموگرافک تبدیلی کرنا چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کامل یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں کی حمایت پر ترکی، ملائیشیا اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے مشکور ہیں، مقبوضہ کشمیرسےمتعلق عالمی رپورٹس جاری کرنےوالوں کامشکورہوں، ایسی رپورٹس دنیاکوبتارہی ہیں مقبوضہ کشمیرمیں کیسےظلم کیاجارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سےاپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیرکےلیےاپنی کوششیں جاری رکھے، پارلیمنٹ سےبھی کہتاہوں کشمیرسےمتعلق اپنااتحادجاری رکھیں۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ نےہمیشہ کشمیرسےمتعلق اپنےاتحادکامظاہرہ کیاہے، بھارت کشمیرکامحاصرہ ختم کرے اور9لاکھ افواج کوواپس بلائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں ذرائع ابلاغ پرپابندی ختم کرے اورکرفیوہٹائے، مقبوضہ کشمیرمیں لوگ خوش ہیں توبھارت نےکرفیوکیوں لگایا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آزادکشمیرمیں دیکھیں لوگ خوش ہیں سب کچھ کھلاہواہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں سوشل میڈیاپرپابندی کاخاتمہ کرے۔

    عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سےلاعلم رکھنےکیلئےبھارت نےپابندیاں لگائیں، بھارت کشمیری حریت رہنماؤں اورقیادت کوفوری رہاکرے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرہرفورم میں نےہمیشہ سب سےپہلےکشمیرکی بات کی،وزیراعظم عمران خان نےبھی اقوام متحدہ میں کشمیرسےمتعلق تاریخی گفتگوکی، پاکستان ہمیشہ سےپرامن رہااورامن کےلیےکوششیں کرتارہےگا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دنیاکودکھانےکےلیےکہ ہم امن چاہتےہیں بھارتی پائلٹ واپس بھیجا، پاکستان کی حکومت،میڈیااورعوام امن کی بات کرتی ہے، دوسری جانب بھارت ہمیشہ جنگ اوربدلہ لینےکی باتیں کرتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےبھی بھارت کوجواب دیاجارحیت کی تومنہ توڑجواب دیں گے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

  • ملک کے نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ

    ملک کے نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ

    اسلام آباد: ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ طے پا گیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی شریک تھیں۔

    ملاقات میں صدر پاکستان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس منصوبے میں نوجوانوں کے متحرک کردار پر گفتگو کی۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع بھی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام تیز کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بہت آگے نکل چکے، پاکستان نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کرے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، اہم فیصلے کرلیے ہیں، نوجوانوں کو معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔

  • کرونا وائرس قومی بحران ہے: صدر مملکت عارف علوی

    کرونا وائرس قومی بحران ہے: صدر مملکت عارف علوی

    پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس قومی بحران ہے، مساجد میں علما کرونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کریں، ماسک مہنگے ہوں تو کاغذ سے بھی ماسک بنایا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس قومی بحران ہے، کرونا 50 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ ہماری مدد کرے گا، یہاں وائرس نہیں پھیلے گا۔ خطرہ ہوا تو قوم تیار ہے، ہم تمام وسائل استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عمرہ بند کر دیا ہے، یہی صورتحال رہی تو حج سے متعلق ہدایات بھی آسکتی ہیں۔ ایران میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 2، 3 روز کے لیے اسکول بند کیے گئے ہیں، جاپان میں اپریل تک اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماسک مہنگے ہوں تو پیپر سے بھی ماسک بنایا جا سکتا ہے۔ مساجد میں علما بھی کرونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔ ہم نے قوم کو کرونا وائرس کے خدشات سے متعلق جلدی تیار کر لیا ہے۔

  • پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: صدر مملکت

    پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے: صدر مملکت

    کراچی: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ابھرتے خطرات کے پیش نظر ملکی بحری سرحدوں اور خطے کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 112 ویں مڈ شپ مین اور 21 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول اکیڈمی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    صدر مملکت نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

    پاس آؤٹ ہونے والے افسران سے اپنے خطاب میں صدر پاکستان نے کہا کہ افسران اپنے آبا کی روایات اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔ دوست ممالک کے کیڈٹس کی ٹریننگ کے ذریعےخطے میں امن اور ہم آہنگی کے حصول میں نیول اکیڈمی کا کردار اہم ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 199 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں 53 غیر ملکی اور 7 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ مڈ شپ مین نوید احمد نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

  • مودی حکومت مسلمانوں سے حالت جنگ میں ہے: صدر مملکت عارف علوی

    مودی حکومت مسلمانوں سے حالت جنگ میں ہے: صدر مملکت عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری بد ترین ریاستی تشدد پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف جنگ کی کیفیت قرار دے دیا۔

    صدرِ پاکستان عارف علوی نے کہا کہ مودی حکومت بھارتی مسلمانوں کے خلاف حالتِ جنگ میں آ چکی ہے، یہ بات انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف ہندو فاشزم پر مبنی بد ترین بربریت کا مظاہرہ ہو رہا ہے، دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ میں بھی گھس کر لڑکیوں کے خلاف ایکشن کیا، ہندو فاشزم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں کا مظاہرین پر بدترین تشدد، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ

    صدر مملک عارف علوی نے کہا کہ بھارت سے صرف ایک دن میں اب تک ہزاروں ایسے پیغامات دنیا کے سامنے آ چکے ہیں جو ہندوتوا کی بدترین شکل کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے لکھا کہ میں ان میں سے صرف ایک پیغام کو یہاں اپنے بیان کے ساتھ شامل کر رہا ہوں جس میں ایک لڑکی رو رہی ہے اور بھارتی پولیس کی درندگی بیان کر رہی ہے۔

    صدر عارف علوی نے بھارتی مسلمان طالبہ کا ویڈیو میسج ٹویٹ میں شامل کیا، جس میں طالبہ کا کہنا تھا کہ بے رحم پولیس نے دہلی کی جامعہ ملیہ یونی ورسٹی کی مسجد کے اندر بھی پناہ لینے والی لڑکیوں کے خلاف ایکشن کیا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں مسلمان مخالف، ہندو نواز متنازع بل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے، بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستے مظاہرین پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف پورا ملک نعروں سے گونج اٹھا ہے، بھارت کے 30 کے قریب شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایڈ ایشیا کانفرنس : پاکستان اب ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

    ایڈ ایشیا کانفرنس : پاکستان اب ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

    لاہور : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اب ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، غیر ملکی مندوبین اپنے ممالک میں پاکستانی سفیر بن کر جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا ہال لاہور میں اکتیسویں تین روزہ ایڈ ایشیا کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 30سال بعد لاہور میں منعقد ہونے والی اکتیسویں تین روزہ ایڈ ایشیا کانفرنس اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی۔

    کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لاہور سے الماس احمد خان نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک کی ترجمان رینڈی زکربرگ سمیت ایڈ ایشیا کانفرنس میں شریک غیرملکی مندوبین پاکستان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    فیس بک کی ترجمان رینڈی زکربرگ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پندرہ ممالک سے254 کھلاڑیوں نے پانچویں پی ایس ایل کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے، پی ایس ایل سے دنیا کو ہماری ثقافت دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

    صدر مملکت نے ایڈ ایشیاء کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں تمام شرکا بالخصوص غیر ملکی مندوبین کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے، غیر ملکی مندوبین اپنے ممالک میں پاکستانی سفیر بن کر جائیں گے۔

  • انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے: صدر مملکت

    انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرز کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 100 سے زائد جامعات انجینیئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں، جامعات میں تعلیم مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق دی جانی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں انجینیئرنگ کو مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیئے، پاکستان کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لیے انجینیئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئرز اور ڈاکٹرز کی تعلیم پر ملک کا خطیر سرمایہ خرچ ہوتا ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کا زیاں روک کر استعمال کے لیے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیوریج کا ساڑھے 4 سو ملین گیلن پانی سمندر میں پھینکا جاتا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے، فزکس کے علم میں انسان کے لیے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ توانائی اور صحت کے شعبے میں استعداد کار بڑٖھانے کی ضرورت ہے، توانائی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع کا استعمال ضروری ہے۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا شعبہ روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

  • صدر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    صدر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر مملکت کو سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری اور سانحہ چونیاں جیسے واقعات کے تدارک کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی اقدامات سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جبکہ سڑکوں کے پروگرام ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا بھی موجود تھے۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے پنجاب میں صحت کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔