Tag: arif alvi

  • پاکستان کے مثبت اقدام پر بھارتی رویہ مایوس کن ہے: صدر پاکستان

    پاکستان کے مثبت اقدام پر بھارتی رویہ مایوس کن ہے: صدر پاکستان

    کراچی: صدر  مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت اقدام پر بھارتی رویہ مایوس کن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے اے آر  وائی کے پروگرا م ’’الیونتھ آور‘‘  میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد اہم قدم ہے۔

    عارف علوی نے کہا کہ بھارت اوپرسے کچھ اور اندرسےکچھ اور ہے، 20سال ہوگئے، بھارتی رویےمیں تبدیلی نہیں آئی، بھارت میں عوام کی اکثریت میں مسلم منافرت پائی جاتی ہے۔

    صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ جو کام اسرائیل نےفلسطین کےساتھ کیا، بھارت وہی پاکستان سے کر رہا ہے، کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملےمیں بھارت بھی ملوث ہوسکتا ہے، بھارت کا بلوچستان میں انتشارپھیلانےمیں بھی ہاتھ رہاہے، کلبھوشن کو پاکستانی عدالتی نظام سے گزار کر سزائے موت تک پہنچانا چاہیے، میرے پاس کلبھوشن کی رحم کی اپیل آئی، تو حکومت جومشورہ دے گی، وہ کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں’’مودی کایار‘‘جیسے نعرےعوام میں جلدی مقبول ہوتے ہیں، ہماری حکومت بھارت سے امن کےلئے بیتاب ہے، کرتار پور کے معاملے پرپاکستان نے بہت اچھا اقدام کیا۔ 

    ایک سوال کے جواب میں صدر پاکستان نے کہا کہ وہ حکومت کو10میں سے9نمبردیں گے، 100روزہ پلان یہ نہیں تھا کہ فوری تبدیلی آ جائے گی، اہم معاملات کی وجہ سےجنوبی پنجاب صوبے پربات آگے نہیں بڑھ سکی۔ نیا صوبہ بنانا آسان کام نہیں،امید ہے کہ اس حکومت کے آدھےدورتک نیاصوبہ بن جائے گا۔


    مزید پڑھیں: کراچی کی فکر کرتا ہوں، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌ پر حل ہونے چاہییں:‌صدرعارف علوی


    صدرعارف علوی نے کہا کہ ممکن ہےعمران خان کی پرویزالہٰی کےبارےمیں رائےاب تبدیل ہوگئی ہو، خواہش تھی پارلیمنٹ لاجزمیں رہوں، مگراسپیکر نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب سےمتعلق جومیری پارٹی کاموقف ہےوہی میرا ہے،زرداری صاحب کےزمانے کی طرح اب ایوان صدرسیاسی سرگرمیوں کامرکزنہیں، زرداری صاحب نے58ٹو بی کاخاتمہ کرکےاچھا کام کیا، اٹھارویں ترمیم کی کچھ چیزوں کوبہتربنانےمیں کوئی حرج نہیں۔

    صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر جس نے بھی حملہ کیا غلط کیا، اسےسزا دینی چاہیے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ میرے لئے دو کمروں کا گھر ہی کافی تھا، ایوان صدر کے رہائشی حصے میں کفایت شعاری سے رہ رہا ہوں، فیصلہ کیا ہے کہ ذاتی دوروں پرسرکاری خزانہ استعمال نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبوں کےدرمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صدر نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے استثنیٰ نہیں ملناچاہیے، ہم ہمیشہ پرتشدد ایم کیو ایم کے خلاف رہے۔

  • کراچی کی فکر کرتا ہوں، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌ پر حل ہونے چاہییں:‌صدرعارف علوی

    کراچی کی فکر کرتا ہوں، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌ پر حل ہونے چاہییں:‌صدرعارف علوی

    کراچی: صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ قوم چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی احسان مند ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے گورنر سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود شہید اہل کاروں کے گھروں جاؤں گا، پوری قوم شہید اہل کاروں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے.

    [bs-quote quote=”گرین لائن منصوبہ کافی حدتک حتمی مراحل میں ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”صدر عارف علوی”][/bs-quote]

    ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کوشش کی جائے کہ متاثرہ افراد کو کوئی دوسری جگہ دی جائے.

    صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پروزارت ریلوے بھی کام کررہی ہے، ریلوے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو کوئی متبادل جگہ فراہم کی جائے.

    صدرعارف علوی نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کافی حدتک حتمی مراحل میں ہے، اس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل بڑی حد تک حل ہوجائیں‌ گے.


    کراچی میں ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز


    ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے کام جاری رکھے گی، سندھ واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بہت ضروری ہے، کراچی میں پانی کمی کوپوراکرنےکے لئے وفاقی وزیر آبای وسائل سندھ حکومت سے بات کریں۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کوآگاہ کرنا ضروری ہے کہ ٹرینوں پر بھی سفر کیا جائے، کراچی میراشہر ہے، اس کی فکرکرتا ہوں، پانی کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونے چاہییں.

  • الیکشن لڑنے سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی حالات اتنے خراب ہیں: صدر پاکستان

    الیکشن لڑنے سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ ملکی حالات اتنے خراب ہیں: صدر پاکستان

    کوئٹہ: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا بہت بڑا بحران ہے.

    صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں‌ قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اورپانی کے مسئلے کے  سلسلے میں کوئٹہ آیا ہوں.

    [bs-quote quote=”نازک صورت حال کے  پیش نظر رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہتے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”صدر پاکستان”][/bs-quote]

    صدرپاکستان نے کہا کہ بلوچستان میں یونیورسٹیز کے قیام کے لئے بات ہوئی ہے، گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن ہونی چاہیے.

    عارف علوی نے کہا کہ صدر کی ذمہ داری وفاقی معاملات دیکھنا ہے، بلوچستان کے لئے سردیوں میں گیس قیمتوں میں رعایت کی بات کروں گا.


    مزید پڑھیں: صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے 10 ارب کی فشریز برآمد ہوسکتی ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں صدرعارف علوی نے کہا کہ نازک صورت حال کے  پیش نظر رائے کی تبدیلی کو یوٹرن نہیں کہتے.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن لڑتےوقت اتنے خراب حالات کا اندازہ نہیں تھا، اب پتا چلا کہ کس مصیبت کا سامنا ہے.

  • آج کا دن ہمیں علامہ اقبال کےارشادات پرعمل کرنے کی یاد دلاتا ہے‘ صدرپاکستان

    آج کا دن ہمیں علامہ اقبال کےارشادات پرعمل کرنے کی یاد دلاتا ہے‘ صدرپاکستان

    اسلام آباد : یوم اقبال کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ منزل کے حصول کے لیے اقبال کے تصور کوحقیقت میں بدلتے ہوئے سخت محنت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں علامہ اقبال کے ارشادات پرعمل کرنے کی یاد دلاتا ہے۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے مفکراسلام کے فرمودات پرکتناعمل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ برصغیرکے لیے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر علامہ اقبال کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ اقبال کے فرمودات اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مددگارہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے
    حصول کے لیے’’خودی‘‘ کو بیدار کیا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان کوکثیرالجہتی چیلنجرکا سامنا ہے، مذہبی انتہا پسندوں نے اسلام کی اصل روح اورپیغام کومسخ کیا۔

    صدرِ پاکستان نے مزید کہا کہ اقبال کے خواب کوحقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں، منزل کے حصول کے لیے اقبال کے تصورکوحقیقت میں بدلتے ہوئے سخت محنت کریں۔

  • معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: صدر مملکت

    معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی قومی معیشت میں 65 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا عہدہ صدارت، سفر کا راستہ تھا منزل نہیں، میری منزل خوبصورت پاکستان ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بات کی۔ ترکی کے ساتھ ہماری دوستی بڑھی اور تجارت کم ہورہی ہے۔ ترکی سے تجارت ایک ارب ڈالر سے کم ہو کر 60 کروڑ رہ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی قومی معیشت میں 65 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ ایکسپورٹ میں اضافے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے معاشی بہتری کی امید ہے۔ کراچی سندھ ریونیو بورڈ کو 95 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ دیہی سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کو صرف 5 فیصد ٹیکس ملتا ہے۔

  • پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اسے کچھ نہ دے سکے: صدر مملکت

    پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اسے کچھ نہ دے سکے: صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن جواب میں ہم اسے کچھ نہیں دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے۔ پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نئے دور کے مطابق تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیم کے شعبے کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی نادار افراد کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن جواب میں ہم اسے کچھ نہیں دے سکے۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کر جانا ہے۔

  • مولانا سمیع الحق پر حملہ : صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اظہار افسوس، واقعے کی مذمت

    مولانا سمیع الحق پر حملہ : صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اظہار افسوس، واقعے کی مذمت

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (س) اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے پر صدر  مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کو مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع چین میں دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی سیاسی اوردینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم مذہبی رہنما سے محروم ہوگیا۔

    مشکل کی گھڑی میں لواحقین کو تنہانہ چھوڑا جائے، وزیر اعظم نے مولانا پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولاناسمیع الحق کے قتل پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے مولاناسمیع الحق پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے،  سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ  مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کی خبرسن کر بہت دکھ ہوا۔

    قومی اسمبلی میں اپوزشین لیڈر شہباز شریف نے بھی مولاناسمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا قتل ملک میں فساد پھیلانے کی مذموم سازش ہے۔

    اس کے علاوہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر اظہارافسوس کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، جو میرے لئے صدمے کا باعث ہے، ان کی موت ہم سے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ایک عالم دین کا قتل پوری امت کے لئے انتہائی افسوسناک ہوتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا سمیع الحق کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ ذمہ داران کوجلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مولاناسمیع الحق کی شہادت پراظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، حکومت مولانا سمیع الحق پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے،مولانا کا قتل کسی سازش کا شاخسانہ لگتا ہے۔

  • دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح، صدر پاکستان اور وزیر ریلوے کا خطاب

    دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح، صدر پاکستان اور وزیر ریلوے کا خطاب

    کراچی: صدر عارف علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انھوں نے وزیر ریلوے کو مبارک باد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں ریلوے نظام بالکل  تباہ ہوگیا، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائیں.

    [bs-quote quote=” ایک سازش کےتحت ریلوےکے نظام کو تباہ کیا گیا، امید ہے موجودہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو درست کرے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”صدر عارف علوی”][/bs-quote]

    صدر عارف علوی نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر وزیر ریلوے شیخ  رشید کو مبارک باد دیتا ہوں، کراچی میں ٹرانسپورٹ بھی ایک بڑا  مسئلہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ریلوےکے نظام کو تباہ وبرباد کیا گیا، امید ہے کہ موجودہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو درست کرے گی، ٹرین وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی، امیدکرتاہوں تمام ٹرینیں وقت پرچلیں گی.

    انھوں نے کہا کہ وزیرریلوے دورہ چین سے واپس آکر ہمیں مزید خوشخبریاں دیں، پرائیویٹ سیکٹر مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار بیٹھا ہے.

    اس موقع  وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجودعوام کی خدمت میں مصروف ہیں، موجود وسائل میں عوام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی سے حیدرآباد ٹرین شروع کریں، دھابیجی ایکسپریس کے افتتاح سے بہت خوشی ہوئی، مستقبل میں مزید ٹرینیں بھی چلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ریلوے بھی بہترین کردار ادا کرے گا، ایک سال میں محکمہ ریلوے کو خسارے میں سے نکال کر دکھائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ صدرکی آمدکی خوشی میں دھابیجی ایکسپریس پہلا سفر مفت کرے گی، مستقبل میں  ایسے اقدامات کریں گے، جو ریلوےکے وسائل میں اضافہ کرےگا.

    کرایہ کتنا ہوگا؟

    دھابیجی ایکسپریس کراچی کینٹ اور دھابیجی کے درمیان چلے گی، ٹرین کاکرایہ 40 سے 80 روپے تک ہوگا، ٹرین کے لئے ماہانہ بنیادپر ٹکٹ بھی خریدا جاسکے گا.

  • صدر پاکستان نےاسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بےبنیاد قرار دے دیا

    صدر پاکستان نےاسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بےبنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبربے بنیاد ہے، اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوارنہیں کیے جا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی روانگی سے قبل صدرمملکت نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل فلائٹ سے ترکی جا رہا ہوں۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ترکی نے کشمیرسمیت ہرمعاملے میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دنیا کی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مالی بحران میں ساتھ دینے پر سعودی عرب کے شکرگزارہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔

    صدرمملکت نے کہا کہ پچھلے ادوارمیں پیدا شدہ مالی بحران سے نمٹنے میں کچھ وقت لگے گا، مالی بحران میں کم سے کم سانس لینے کی کیفیت پیدا ہوئی، حکومت کوکریڈٹ جاتا ہے۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبربے بنیاد ہے، اسرائیل سے تعلقات سے متعلق کوئی بات زیرغورنہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی اعتبارسے ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا، پاکستان کشمیر اور فلسطین میں مظالم دنیا کے سامنے لایا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نومبرکے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے، وزیراعظم کے دورہ چین میں سرمایہ کاری پربات ہوگی۔

    سندھ میں گورنر راج کی خبروں سے متعلق صدر عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سندھ کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے جس کی تردید بھی آچکی ہے۔

  • کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ‘ صدرپاکستان

    کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ‘ صدرپاکستان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کے منافی اپنی فوجیں سری نگر بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کشمیریوں کے یوم سیام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین ے منافی اپنی فوجیں سری نگر میں اتاریں اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کے حق استصواب کا فیصلہ دے چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پرمظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پرنہیں دبا سکتا۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق کشمیریوں کے حق رائے دہی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    کشمیر میں بھارتی قبضے کے 71سال مکمل

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔