Tag: Arifwala

  • بیوی نے دوستوں کے ہمراہ ملکر شوہر کو قتل کردیا

    بیوی نے دوستوں کے ہمراہ ملکر شوہر کو قتل کردیا

    عارف والا کے نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ  ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے عارف والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ  ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد لاش نہر میں پھینکی گئی جس کے بعد اہلیہ کو  گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نوشہروفیروز میں دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے گھر حملہ کردیا، حملے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    نوشہروفیروز پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے والے جوڑےکا احتجاج جاری ہے انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈی ایس پی پٹرولنگ کے گھر میں عارف والا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی

    ڈی ایس پی پٹرولنگ کے گھر میں عارف والا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی

    عارف والا: پاکپتن کے شہر عارف والا میں ڈی ایس پی پٹرولنگ کے گھر میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خوراک اور سابق ڈی آئی جی کے بھتیجے ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹکا سجاد خان اور بزنس مین ٹکا فرید خان کے گھر میں بڑی ڈکیتی کی گئی ہے۔

    ڈکیتی کے دوران 5 مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 100 تولہ طلائی زیورات، اور 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو گھر کی دیواریں پھلانگ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تھے، اور ڈیڑھ گھنٹہ گھر والوں کو یرغمال بنائے رکھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے شروع کر دیے گئے ہیں، پولیس عملے نے جائے واردات سے ثبوت بھی اکھٹے کیے، حکام کے مطابق ملزمان کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

  • بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر عارف والا میں بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا، اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں ایک محنت کش شفیق کے لاپتا ہونے والے کم سن بچے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    دو سال کے بچے کی قاتل پھوپھی نکلی، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بٹ نے بتایا کہ ملزمہ فرزانہ دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے احمد رضا کو اغوا کر کے اپنےگھر لےگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلو رنجش پر نہایت سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی شفیق کے بیٹے کو پانی کے ڈرم میں پھینک دیا، بچے کا دم نکلنے پر ملزمہ نے ساتھی وزیر علی کے ساتھ مل کر لاش نکالی اور صحن میں دفنا دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی پر لاش نکال لی گئی ہے۔

    پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد شفیق چوہنگ لاہور میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا ہے، اور ان کے چار بچے ہیں۔