Tag: Arij Fatima

  • اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، ویڈیو جاری

    اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف، ویڈیو جاری

    (11 اگست 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    اریج فاطمہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کینسر میں مبتلا تھیں لیکن اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اریج نے اپنے کینسر کے سفر کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ میری زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی، میں زندگی کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی تھی، مجھے لگتا تھا کہ میں لمبی زندگی گزارنے والی ہوں، اس دوران میں نے کئی بار نمازیں بھی چھوڑیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ لیکن پھر ایک دن چند گھنٹوں میں ہی میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی، میں نے اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ ی، میں نے اپنی بیماری سے متعلق پہلے پہلے کبھی اس لیے نہیں بتایا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کریں گے اور میرے کردار پر سوال اٹھائیں گے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ پچھلے 4 مہینے سے وہ اور ان کی فیملی بہت مشکل وقت سے گزرے، انہیں کوریوکارسینوما (Choriocarcinoma) نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، کوریوکارسینوما ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو مولر پریگننسی کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔

    اریج کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے دوران مجھے دو بڑے خوف تھے: اللہ کے سامنے حساب دینا اور دوسرا میرے بعد میری فیملی کا کیا ہوگا، کیوں کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے بعد میری فیملی کا کیا ہوگا۔

    اداکارہ نے کینسر سے متعلق آگاہی پر بات کرتے ہوئے سب کو مشورہ دیا کہ اپنے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں، ان کا کہنا تھا کہ  انہیں کئی سالوں تک فالو اپ ٹیسٹ کرانے ہوں گے تاکہ یہ کینسر دوبارہ نہ ہو۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ کینسر کے واپس آنے کا خیال مجھے حقیقت پسند بناتا ہے، موت یاد دلاتا ہے اور زندگی کو مزید بامقصد طریقے سے گزارنے پر مجبور کرتا ہے۔

  • پاکستان کی معروف اداکارہ نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

    اریج فاطمہ ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

    اریج کی شادی ڈاکٹر عزیر علی سے 2017 میں ہوئی اور اب وہ دو پیارے بیٹوں کی ماں ہیں، اریج فاطمہ جعفری ہالینڈ میں رہتی ہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شادی کے بعد وہیں آباد ہو گئی۔

    حال ہی میں اریج فاطمہ نے حجاب کے ساتھ روحانی سفر کا آغاز کیا ہے، اداکارہ نے چند روز قبل فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    جس میں اداکارہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں، جیسے میں نے کسی سے مشورہ مانگا ہو، سکون کریں، میں وہی کروں گی جو میرے دل کو درست لگے اور جس کی مجھے اللّٰہ کی طرف سے ہدایت ملے، حجاب کرنا کسی سے اجازت یا رائے لینے کا اعلان نہیں۔ ماشاءاللّٰہ، لا قوۃ الا باللّٰہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    اداکارہ کی اس تبدیلی نے ناصرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کی ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی۔

    https://urdu.arynews.tv/arij-fatyma-husband-blessed-with-a-baby-boy/

  • معروف اداکارہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش

    معروف اداکارہ کے یہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے یہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

    معروف اداکارہ اریج فاطمہ نےاپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اریج فاطمہ نے اپنے دوسرے بیٹے یحییٰ علی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)

    اداکارہ کا اس سے قبل ایک اور بیٹا عیسیٰ علی ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ اریج فاطمہ نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔

    اریج اس وقت امریکا میں رہائش پذیر ہیں جہاں وہ زیورات کے کاروبار سے منسلک ہیں، جبکہ اداکاری کے سلسلے میں ان کا پاکستان آنا جانا رہتا ہے۔