(15 اگست 2025): شہری نے ہراساں کرنے پر مقبول گلوکار کے خلاف پولیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔
انڈین میڈیا کے مطابق گلوکار اریجیت سنگھ اور ان کے باڈی گارڈ بڑی مشکل میں پھنسے گئے۔ 13 اگست کو شانتی نکیتن پولیس اسٹیشن کی حدود میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شہری کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کو موصول شکایت کے مطابق شانتی نکیتن میں کملا کانتا لاہا نامی شہری کوپئی جا رہا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے اسے اریجیت سنگھ کے باڈی گارڈ نے راستہ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اریجیت سنگھ اپنی خاتون مداح سے معافی کیوں مانگی؟
کملا کانتا لاہا نے الزام لگایا کہ گلوکار کے باڈی گارڈ نے مجھے وہیں روک دیا اور 5 منٹ انتظار کرنے کو کہا لیکن مجھے 30 منٹ بعد بھی راستہ نہیں دیا گیا۔
’میں اپنے ضروری کام سے جا رہا تھا، میں نے ان سے درخواست کی لیکن راستہ نہیں دیا گیا۔ جب میں نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے ہرساں کیا، مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔‘
شہری نے الزام لگایا کہ باڈی گارڈ نے پولیس کی گاڑی سے مجھے ہراساں کیا، اس دوران میری سونے کی انگوٹھی غائب ہوگئی، میں ایک فنکار ہوں کوئی اور فنکار میرے ساتھ ایسا سلوک کیسے کر سکتا ہے؟
ادھر، پولیس حکام نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اریجیت سنگھ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کیلیے پچھلے کچھ مہینوں سے اس علاقے میں موجود ہیں، جس دن واقعہ پیش آیا اس وقت سڑک مکمل طور پر بلاک کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اب تک اریجیت سنگھ یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔