Tag: arisha-razi

  • عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، تصاویر وائرل

    عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    عریشہ رضی ایک نوجوان پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شہرت حاصل کی اور بعد میں مین اسٹریم پاکستانی میڈیا میں ایک ممتاز اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔

    عریشہ رضی 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد کے بعد سے شوبز سے وقفہ لے لیا ہے تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری دی ہے اور بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے ساتھ ہی انہوں نے بے بی شاور کا دلکش فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں عریشہ کو اپنے شوہر کیساتھ کیک کاٹتے اور چھوٹے چھوٹے جوتے ہاتھ میں تھامے پوز دیتے دیکھا گیا۔

    دلکش بےبی شاور کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ’ہم اس سب کا بے حد انتظار کر رہے ہیں! سب سے خوبصورت ’بیبی شاور’ منایا، جو محبت، ہنسی اور بے شمار خاص لمحوں سے بھرپور تھا۔ دل سے شکر گزار ہوں ہر اس شخص کا جس نے اس دن کو ناقابلِ فراموش بنایا!’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    دوسری جانب عریشہ کے جلد ولدیت قبول کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز سے وابستہ نامور اداکارائیں نے بھی عریشہ رضی کو مبارک باد دی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عریشہ رضی خان گزشتہ سال کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھی، عبداللہ فرخ نامی شخص کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عریشہ رضی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ انہوں نے شادی کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

  • عریشہ رضی کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

    عریشہ رضی کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل

    پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات دعوتِ ولیمہ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    13 فروری کی رات منعقدہ دعوتِ ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں عریشہ کو اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa_)

    ولیمے کی تقریب میں عریشہ نے ہلکی گلابی اور سلور فرشی میکسی زیب تن کی جس کے ساتھ حسین دوپٹہ سر پر سیٹ کیا، تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاوں نے بھی شرکت کی اور ولیمے کی تقریب کو اپنی موجودگی سے زینت بخشی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa_)

    وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عریشہ کو اپنے دلہا کے ہمراہ بے حد خوشی کے ساتھ انٹری دیتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ویڈیو میں عریشہ رضی عبداللہ اور دیگر مہمانوں کے ساتھ رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

    عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha says (@ayesha__says)

    عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2024 سے ہوا جس میں ڈھولکی، دعائے خیر، مایوں، برائیڈل شاور، گیم نائٹ اور بارات کی تقریبات شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

  • اداکارہ عریشہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ عریشہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اداکارہ نے ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

    پاکستان کی ڈرامہ انڈسڑی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے،جس میں اداکارہ کو خوش نظر آرہی ہیں۔

    حال ہی میں کراچی میں عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا، گزشتہ روز خوبصورت اداکارہ کے اہل خانہ نے ان کی ڈھولکی تقریب کا اہتمام کیا۔

    عریشہ رضی نکاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر غصے میں آگئیں

    اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر تصاویر شیئر کی ہیں، ڈھولکی ایونٹ کا عنوان "اریشا کو دلہہ مل گیا” رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز تقریبا ڈیڑھ برس قبل یعنی جولائی 2022 میں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔

     اداکارہ کے خاموشی سے ہونے والے نکاح کی تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اداکارہ اور فوٹوگرافر کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا، تاہم ان کے مداحوں کو جب نکاح کے بارے میں علم ہوا تو انہیں خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔