Tag: Arjun kapoor

  • بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ جاری کردی۔

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور نے لکھا کہ ’ زندگی میں ہمارے پاس دو چوائس ہوتے ہیں، یا تو ہم اپنے ماضی کے قیدی بن کر رہ جائیں، یا مستقبل کے امکانات کی تلاش میں نکلیں‘۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اس کرۂِ ارض پر سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو ہم سے محبت اور ہماری حمایت کرتے ہیں‘۔

    ملائیکہ اروڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ ایسے افراد نہ ہی خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کا کوئی متبادل ہوسکتا ہے اور ہماری زندگی میں ایسے افراد چند ایک ہی ہوسکتے ہیں ‘۔

    واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی ایک سال سے زیرِ گردش علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں، دونوں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

    پنک ویلا کے ذرائع کے مطابق ان کے رشتے کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اس معاملے کو مہذب انداز میں ڈیل کریں گے، علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کا خاص مقام رہے گا۔

    پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    ذرائع نے بھارتی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ’ راہیں جدا کرنے کاہرگز مقصد یہ نہیں کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، وہ تاحال ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور  ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمت بنے رہیں گے‘۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی میڈیا چینلز اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ان جذباتی لمحات پُرسکون انداز میں گزارنے دیں۔

    ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ارہان خان ہے، بعد ازاں سال 2017 میں دونوں نے طلاق لے لی تھی اور اس کے بعد سے ملائکہ اور ارجن کپور کے افیئر کے قصے عام ہوگئے۔

  • "ایک ولن ریٹرنز” : ارجن کپور کی ’’گیارہویں فلاپ فلم‘‘ قرار

    "ایک ولن ریٹرنز” : ارجن کپور کی ’’گیارہویں فلاپ فلم‘‘ قرار

    ممبئی : حال ہی میں ریلیز ہونے والی نئی بھارتی فلم "ایک ولن ریٹرنز” گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

    اس فلم کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا ہے یہ وہی ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے سال 2014میں فلم "ایک ولن” کی ہدایت کاری کی تھی، فلم کی کاسٹ میں دیشا پٹانی، جان ابراہم، تارا ستاریا اور ارجن کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    فلم کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جان ابراہم اور ارجن کپور کی اس فلم نے تھیٹر میں ریلیز کے پہلے دن صرف7کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

    جہاں اس فلم کو باکس آفس پر کسی حد تک درست قرار دیا جارہا ہے تو دوسری جانب اس پر کڑی تنقید بھی جا رہی ہے، اس حوالے سے کاروباری تجزیہ نگار کے آر کے نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فلم نے تھیٹر میں پہلے دن کچھ بہتر آغاز کیا ہے لیکن دوسرے اور تیسرے دن اس کی باکس آفس پر کارکردگی کو دیکھ کر اس کی ترقی کا مزید تعین کیا جاسکے گا۔

    فلم کی نمائش کے پہلے دن فلمی نقاد کے آر کے نے سوشل میڈیا پر ایک ولن ریٹرنز کو ارجن کپور کے کیریئر کی ’’گیارہویں فلاپ‘‘ اور جان ابراہم کے لیے’’چھٹی بکواس‘‘قرار دیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے آر کے نے ارجن کپور کے کیریئر کی فلاپ فلموں کی فہرست بھی جاری کی۔

    واضح رہے کہ فلمی نقاد کے آر کے کے مطابق فلم ایک ولن ریٹرنز کا پہلے دن کا بزنس مجموعی طور پر7 نہیں بلکہ 5.25کروڑ روپے ہے۔

  • تصویرمیں کون کون سے بالی ووڈ اداکار موجود ہیں؟

    تصویرمیں کون کون سے بالی ووڈ اداکار موجود ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نے  ارجن کپور نے مداحوں کا امتحان لینے کے لیے اپنی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پوچھا ہے کہ اس تصویر میں اور کتنے اداکار موجود ہیں۔

    معروف شخصیات مداحوں سے ہر وقت جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔

    ارجن کپور نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بچپن ایک تصویر شیئر کی جس کا کریڈٹ انہوں نے ریما جین کو دیا ہے، تصویر کے ساتھ ارجن نے لکھا ہے کہ ’یہ میرے بچپن کی یادیں ہیں‘۔

    یہ بھی دیکھیں: ارجن اور سونم کپور کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    انہوں نے مداحوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ بچوں کی اس تصویر میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے میں موجود ہیں؟ ساتھ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ سارے ایک ہی فیملی کے تو نہیں البتہ کپور خاندان کے لوگ ہیں۔

    کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں کون کون سے بالی ووڈ اداکار موجود ہیں؟

    اگر آپ نہیں پہچان سکے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان میں ارجن کپور تو موجود ہیں ہی ساتھ میں رنبیر کپور، سونم کپور، ریحہ کپور، ارجن کی بہن انشولا اور رنبیر کی بہن ارمان جائن موجود ہیں۔

    یاد رہے ارجن کپور نے شوبز کا سفر 2012 میں بالی ووڈ فلم عشق زادے سے شروع کیا اور انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرینہ نے سیف سے ’دور‘رہنے کا مطالبہ کردیا

    کرینہ نے سیف سے ’دور‘رہنے کا مطالبہ کردیا

    بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے روزانہ 3 سے چار گھنٹے دور رہنے کا مطالبہ کردیا۔

    اگر آُپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سیف اور کرینہ کی ازدواجی زندگی کسی نازک موڑ پر آچکی ہے اور جلد ہی ان کی طلاق کا مقدمہ سامنے آنے والا ہے تو آپ غلط ہیں۔

    کرینہ کپورنے نہ صرف یہ کہ اپنے شوہر سیف بلکہ ہرکسی کو مذکورہ بالا اوقات میں ان سے دور رہنے اور انہیں تنہا چھوڑدینے کا کہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    kareena

    saif ali khan

    ہم سب جانتے ہیں کہ کرینہ کپورجلد ہی آر۔ بلکی کی نئی فلم میں ایک انتہائی منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ارجن کپور ہوں گے۔

    فلم میں کرینہ ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے بالمقابل ارجن کپور ایک نکمے شوہر کا سوانگ بھریں گے۔

    arjun kapoor

    کرینہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میں سیف کو بتاچکی ہوں کہ میں اس کردار کو اپنے طور پر ادا کرنا چاہتی ہوں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب میں اس عورت کو سمجھ سکوں جس کا کردار مجھے ادا کرنے ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس لئے میں روزانہ لگ بھگ 4 گھنٹے تمام سماجی تعلقات اور اہل خانہ سے کنارہ کشی کرکے اس کردار کو سمجھوں گی‘‘۔

  • ایسے 5 ستارے جنہوں نے موٹاپے کی چھٹی کرادی

    ایسے 5 ستارے جنہوں نے موٹاپے کی چھٹی کرادی

    کراچی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے چند وہ ستارے جو پہلے کچھ اور اب کچھ اور ہوگئے ۔ ان ستاروں نے کیمرے کی آنکھ  میں خوبصورت نظر آنے کے لئے اپنے بھاری بھرکم وزن کو کم کر کے اپنے آپ کو سمارٹ بنالیا ہے ۔

    ۔ ارجن کپور


    ہزاروں حسیناوں کے دلوں پر راج کرنے سے قبل بالی ووڈ کے فلم ’عشق زادے‘ کے ہیرو ارجن کپور  کا وزن تقریبا 140 کلو گرام تھا ۔

    بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور ہوائی جہاز کے سیٹ پر بھی فٹ نہیں ہوسکتے تھے۔انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے لئے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی مدد لی۔

    ۔ عدنان سمی


    پاکستانی گلوکار عدنان سمی اپنے بھاری بھرکم وزن اور موٹاپے کی وجہ سے بہت مشہور رہے ، عدنان سمی  کو بھارت میں بے پناہ شہرت ملی ، ایک وقت ایسا بھی آیا جب عدنان سمی اپنے وزن کی وجہ سے وہیل چیئر پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    گلوکار عدنان سمی نے 2007  میں اپنا وزن 100 کلو گرام کم کے سب کو حیرت میں مبتلہ کردیا تھا۔

    ۔ زرین خان

    بالی کی مشہور فلم’ ویر ‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی اداکارہ زرین خان کو ان کے بھاری بھرکم وزن کی وجہ سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    خوبصورت اور دلکش اداکارہ کا وزن 100 کلو گرام تھا بعد ازاں  زرین خان نے اپنا 45 کلو گرام  وزن کم کر کے انہوں نے اپنا وزن 55  کلو گرام کرلیا۔

    ۔ اداکارہ نور

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ نور بھی بھاری وزن کی مالک تھیں۔ لالی ووڈ کی اداکارہ نور نے فلموں میں بھی بہت شہرت کمائی ہے ۔

    کچھ عرصہ قبل جب اداکارہ نور ایک ڈانس مقابلے کی میزبانی کے دوران بھاری جسم کے ساتھ دیکھائی دیں ۔تاہم ان دنوں نور نے اپنے آپ کو ایک بار پھر فٹ کرلیا ہے۔

    ۔ سوناکشی سہنا

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ستروگھن سہنا کے صحابزادی سوناکشی سہنا اپنی خوبصورتی اور دلکشی کے بنا بہت مشہور ہیں۔

    سوناکشی سہنا کی فلموں میں آمد سے قبل ان کا وزن بھی بہت زیادہ تھا ، لیکن جب وہ  بالی ووڈ کی مشہور ترین اور بالی ووڈ پر راج کرنے والی فلم دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر  ہوئیں تو سب حیران تھے ۔