Tag: Arjun Tendulkar

  • سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق اسٹار بلے باز ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

    دوسری جانب چند ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بھارتی اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔

    نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کال کیسے موصول ہوگئی؟

    اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

    اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔