Tag: Armed guards

  • چیک پوسٹ پرحملے کے وقت محسن داوڑ مسلح گارڈز کے ساتھ تھا، قریبی ساتھی کا اعتراف

    چیک پوسٹ پرحملے کے وقت محسن داوڑ مسلح گارڈز کے ساتھ تھا، قریبی ساتھی کا اعتراف

    شمالی وزیرستان : محسن داوڑ کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعالم نے اعتراف کیا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ مسلح گارڈز کے ساتھ تھا، ڈاکٹرعالم کے اعتراف کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابقشمالی وزیرستان کے علاقہ خرکمر میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سے سے متعلق بڑا سچ سامنے آگیا۔

    محسن داوڑ کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعالم نے ایک ویڈیو میں اس بات کاعتراف کیا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ اپنے مسلح گارڈز کے ساتھ موجود تھا۔

    اس بیان کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محسن داوڑ مسلح گارڈز کے ساتھ چیک پوسٹ کیوں آیا اور اس کے کیا مقاصد تھے؟
    یاد رہے کہ اس سے قبل علی وزیر کی بھی لوگوں کو حملے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ خرکمر میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک ڈنڈا بردار گروپ نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا, یہ شرپسند عناصر ایک روز قبل گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج، داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 نامزد، دہشت گردی کی 10 دفعات شامل

    بعد ازاں علی وزیر کو8ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا جبکہ محسن داوڑ لوگوں کو انسانی ڈھال بنا کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق محسن داوڑ بدستور مذموم عزائم کی تکمیل میں مصروف ہے اور پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملک سے فرار ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

  • بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکیورٹی گارڈزتعینات

    بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکیورٹی گارڈزتعینات

    نئی دہلی : بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کے باعث ٹماٹروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست مدھیا پردیش کےشہر اندور میں سبزی فروش کے مطابق ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ان کی حفاظت کے لیے مسلح گارڈزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق اندورکی سبزی منڈی میں چھ مسلح گارڈز تعینات کیےگئے ہیں تاکہ ٹماٹروں کی حفاظت کرجاسکے خاص طور پر اس وقت جب ٹماٹر ٹرک سے اتارے جا رہے ہوں۔

    خیال رہے کہ مدھیا پردیش میں کئی ایسے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں چور کئی ٹن ٹماٹر لوٹ کرفرارہو گئے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں ٹماٹرکی فصلیں تباہ ہوئی ہیں جس کے باعث ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے اور عام آدمی کے لیے اسے خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔