Tag: armeena khan

  • ارمینہ خان کو انفلوئنسرز کی کون سی بات پسند نہیں آئی؟

    ارمینہ خان کو انفلوئنسرز کی کون سی بات پسند نہیں آئی؟

    ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

    ان ہی میں اداکار اور انفلوئنسرز بھی شامل ہیں جو یا تو خود امداد اکٹھی کر رہے ہیں یا اپنے فالوورز کو امداد جمع کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں اس تمام صورتحال سے کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ معمول کے مطابق اپنی انٹرٹینمنٹ سے متعلق تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں۔

    ایسے ہی افراد پر اداکارہ ارمینہ رانا خان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ جو پاکستانی اداکار اور انفلوئنسر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد پوسٹ کر رہے ہیں، انہیں اپنی اخلاقی اقدار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ قومی ایمرجنسی کے اس موقع پر اپنے ہم وطنوں کا کچھ تو خیال کریں۔

    اس ٹویٹ سے ارمینہ نے بھی اتفاق کیا۔

    ارمینا نے ایک اور ٹویٹ میں تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ خیموں کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ان کی قیمت 15 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، ارمینہ نے اس پر کیپشن لکھا، ظالمو!

    ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ خود کچھ کرنا نہیں، جو کر رہے ہیں ان پر تنقید کرنی ہے اور عجیب عجیب سوالات کرنے ہیں، اگر اتنی ہی فکر ہے تو خود زحمت کریں اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

  • ارمینا خان اور ان کے شوہر کے لیے برطانوی ایوارڈ

    ارمینا خان اور ان کے شوہر کے لیے برطانوی ایوارڈ

    لندن: برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر کو برطانیہ میں عوامی خدمات پر مقامی حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر کو عوامی خدمات کیے جانے پر برطانیہ کی مقامی حکومت نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    ارمینا خان کی پیدائش اور پرورش برطانیہ میں ہی ہوئی اور انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام سے قبل برطانیہ میں ہی کام کیا تھا، ارمینا خان اپنی زندگی کا زیادہ وقت برطانیہ میں ہی گزارتی ہیں، تاہم شوبز منصوبوں کے سلسلے میں وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔

    برطانیہ میں رہائش کی وجہ سے وہ وہاں سماجی مسائل سمیت ہر طرح کی عوامی خدمات کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہ جہاں سوشل میڈیا پر برطانیہ کے اندرونی سماجی مسائل پر بات کرتی رہتی ہیں، وہیں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسائل کو بھی اپنا موضوع بناتی ہیں۔

    برطانیہ میں عوامی خدمات اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے صلے ہی میں انہیں اور ان کے شوہر فیصل خان کو برطانوی ریاست انگلیڈ کی کاؤنٹی لنکا شائر کے ٹاؤن برنلے کے میئر نے ایوارڈ سے نوازا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fesl Khan (@feslkhan)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

    ارمینا خان نے برنلے ٹاؤن کے پاکستانی نژاد میئر اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان اور ان کی اہلیہ انعم خان سے ملاقات سمیت ان کی جانب سے ایوارڈ وصولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ان کی عوامی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ارمینا خان نے برنلے کے میئر اور ان کی اہلیہ سے شوہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور بعد ازاں انہوں نے دوسری پوسٹ میں خود کو ایوارڈ دیے جانے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    عوامی خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ دیے جانے پر ارمینا خان نے برنلے کے میئر کا شکریہ ادا کیا جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارکباد پیش کی۔

  • ارمینا خان ’لفٹ‘ چھوڑ کر سیڑھیوں سے جانے پر غصہ کیوں ہوگئیں؟

    ارمینا خان ’لفٹ‘ چھوڑ کر سیڑھیوں سے جانے پر غصہ کیوں ہوگئیں؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے لفٹ سے باہر نکل سیڑھیوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ 5 افراد بغیر فیس ماسک لفٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے جس پر وہ لفٹ سے باہر آگئیں۔

    اداکارہ کے مطابق انہوں نے لفٹ سے باہر آکر سیڑھیوں سے جانے کو ترجیح دی، ارمینا خان نے ان افراد کے اس طرز عمل پر غصے کا اظہار بھی کیا۔

    ارمینا خان نے لوگوں کی جانب سے اس بے احتیاطی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے لوگ جن میں کورونا کی علامات نہ ہوں دوسرے کی موت کا سبب بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی 29 تاریخ کو بھی اداکارہ نے اسی طرح کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    ارمینا رانا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ کئی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغام بھی شیئر کرچکی ہیں، ساتھ ہی وہ مداحوں کو اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے متعلق بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

  • فلم شیر دل کا پہلا گانا ’ کڑی دا جھمکا ‘ ریلیز

    فلم شیر دل کا پہلا گانا ’ کڑی دا جھمکا ‘ ریلیز

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر ز تلے بنائی جانے والی فلم ’شیر دل‘ کا پہلا گانا ’کڑی دا جھمکا’ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی آنے والی فلم شیر دل کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

    فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، ارمینا رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔ جبکہ ‘شیر دل‘ کی کہانی اور اس کی پروڈکشن کے فرائض نعمان خان نے انجام دئیے اور اس کی ہدایت کاری اظفر علی کررہے ہیں۔

    شیر دل کا نیا گانا کڑی دا جھمکا کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، دو منٹ کی اس ویڈیو میں ارمینا رانا خان اپنی ساتھی فنکاراؤں کے ساتھ مل کر زبردست ڈانس کررہی ہٰں۔

    قبل ازیں ریلیز ہونے والے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین لڑاکا طیارے جب پاکستان میں داخل ہوئے تو پاک فضائیہ کے جوانوں نے انہیں تباہ کردیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں 1965 کی جنگ پر بنائی جارہی ہے۔

    فلم شیر دل 22 مارچ کو ملک بھر کے سنیماؤں گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود ایک صارف نے ارمینا خان کو مخاطب (مینشن) کر کے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس پر اداکارہ شدید غصہ ہوئیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے مذکورہ ٹویٹس کے خلاف آواز اٹھائی اور کرارا جواب دیا تو صارف نے تمام ٹویٹ حذف کردیے مگر ارمینا نے بروقت ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ہی ٹویٹس کے اسکرین شارٹ لے کر انہیں دوبارہ شیئر کیا تاکہ مذکورہ شخص کا چہرہ دکھا سکیں۔

    ارمینا خان نے صارف کی بدتمیزی اور غیر اخلاقی زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایسے لوگوں کو کون معلومات فراہم کرتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ہوتی ، کسی بھی اولاد کو والدین کبھی ایسی تربیت نہیں دے سکتے کیونکہ اس طرح کے لوگ معاشرے کے لیے بہت بڑی برائی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نے دیگر صارفین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ آئی ڈی نے اپنے تمام ٹویٹس ختم کردیے مگر ارمینا نے بات یہاں ختم نہیں ہونے دی اور دیگر مداحوں کو مطلع کیا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو تلاش کرلیا گیا اور اب اسے متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

    ارمینا نے سماجی رابطے پر دیگر صارفین کو مشورہ دیا کہ آئندہ اگر اُن کے ساتھ اس طرز کا کوئی واقعہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کروائیں کیونکہ یہ جرم ہے جسے سائبر کرائم کہا جاتا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ دنیا کے تمام اچھے لوگ موجود ہیں، آپ کسی بھی صورت غیر اخلاقی زبان برداشت نہیں کریں‘۔

  • اداکارہ ارمینا خان سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن پر برس پڑیں

    اداکارہ ارمینا خان سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن پر برس پڑیں

    لندن: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن پر برقع پوش خواتین کو لیٹر بکس سے تشبیہ دینے پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ارمینا رانا خان نے بورس جانسن کو سناتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین برقع پہننا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے کیونکہ یہ خواتین کا بنیادی حق ہے کہ وہ جو پہننا چاہتی ہیں پہن سکتی ہیں۔

    ارمینا نے کہا اگر خواتین مختصر کپڑے پہننا چاہیں تو وہ کپڑے منتخب کرنے میں آزاد ہیں، میں ایک بنیادی اصول کی حمایت کررہی ہیں۔

    اداکارہ ارمینا خان لندن میں ہی رہائش پذیر ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’رسم دنیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    واضح رہے کہ بورس جانسن کے اس بیان پر برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورس جانسن نے غلط زبان استعمال کی انہیں اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہئے تھے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ڈنمارک میں برقعہ کے استعمال پر پابندی بیان میں کہا تھا کہ مسلم خواتین برقعہ میں لیٹر بکس کی طرح دکھائی دیتی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کے حوالے سے درجنوں شکایات موصول ہوچکی ہیں، جس میں بورس جانسن سے معافی اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرلی

    کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرلی

    کیوبا : کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی ارمینہ خان نے کیوبا میں برطانوی نوجوان سے منگنی کرلی۔

    آرمینہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ، جس وہ کیوبا کے ساحل پر موجود ہے، جہاں برطانوی نوجوان نے اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر ارمینہ کو شادی کی پیشکش کی جیسے انھوں نے قبول کرلیا۔

    …and he got down on his knee…I said "yes!!!” #Happy #Engaged #Bae #Cuba #Paradise #Pink

    A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

    ایک اور پوسٹ میں ارمینہ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور وقت آنے پر اپنے مینگیتر کا نام اور اس کے بارے میں بتاؤں گی، انھوں نے اپنے مداحوں کے پیار اور تعریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ارمینہ خان نے لندن میں فلم یلغار پریمیئر کے موقع پر منگیتر کی تصویر شیر کی تھی۔

    خیال رہے کہ اداکارہ ارمینہ کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکی ہے ، جس میں فلم جاناں، فلم یلغار اور ڈرامہ رسم دنیا شامل ہیں جبکہ وہ برطانوی فیچر فلم دی رئیل ٹارگٹ میں جلوہ گرہونگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    کراچی: اے آر وائی کے اشتراک سے بننے والی فلم جانان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal ’’دی ایشی لیس پروپوزل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے والی آرمینہ خان ہالی ووڈ کے سفر کا برطانوی فلم سے کرنے جارہی ہے، سائنس فکشن پر بننے والی فلم کے ہدایت کار عاطف ظفر نےاداکارہ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار دے دیا ہے۔

    اس فلم میں آرمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کرداد ادا کرتی نظر آئیں گی جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، یہ فلم مصنوعی ذہانت، ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’ربورٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘‘۔

    armeena-poster

    فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے آرمینہ خان نے کہا کہ ’’کامیاب اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے ہر بار نیا کرداد ادا کرنے کا موقع ملے تاکے اداکاری کے فن کو زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع ملے تاہم اس فلم میں ربورٹ کا کردار ادا کرنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا‘‘۔

    پڑھیں:  فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روز شائقین کا دل جیت لیا

    انہوں نے کہا کہ ’’ابھی تک شائقین نے مجھے رومانوی اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے تاہم اس فلم میں ملنے والے کردار کو دیکھ کر وہ میری صلاحیتوں سے نہ صرف متاثر ہوں گے بلکہ حیران بھی ہوجائیں گے‘‘۔

    علاوہ ازیں دیگر فنکاروں میں کرسٹو فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں تاہم یہ موودی آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے تیار کی جارہی ہے جسے آئندہ سال پیش کیا جائے گا جبکہ اسے بعد میں باقاعدہ ریلیز کیا جائے گا۔

  • ریحام خان کی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع

    ریحام خان کی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع

    پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز لایا ایک اور خوشخبری، ریحام خان کی آنے والی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان فلم ’جاناں‘ کی شریک پروڈیوسر ہیں اور یہ فلم اے آ ر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    فلم میں مرکزی کردار خوبرو ارمینا خان اور بلال اشرف ادا کریں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اظفر جعفری انجام دیں گے۔

    فلم ’جاناں‘ میں پاکستان کے پشتون علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شبیہہ پیش کی جائے گی۔

    فلم کی کہانی عثمان خالد بٹ کی تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایت کاری کے لئے اظفر جعفری کو چنا گیا ہے جو کہ فلم’سیاہ‘ کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں۔

    اس سے قبل ریحام خان نے فلم کے بارے میں کہا تھا کہ ’’میں عمران رضا کاظمی کے ساتھ فلم کی کو پروڈکشن کے لئے انتہائی پرجوش ہوں، انکی ٹیم نے فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لئے انتہائی محنت کی ہے اور اس کا موضوع بھی میرے دل کو چھولینے والا ہے، یہ میرےوطن کی کہانی ہے جس میں یہاں کی اعلیٰ ثقافت اور اقدار کی منظر کشی کی گئی ہے‘‘۔