Tag: Arms recovered

  • موٹروے پولیس کی تیز رفتار ڈالے کے خلاف کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد

    موٹروے پولیس کی تیز رفتار ڈالے کے خلاف کارروائی، غیر قانونی اسلحہ برآمد

    ایم ٹو موٹروے پولیس نے ڈبل کیبن پک اپ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے نو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان موٹرویز کے مطابق ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب 165 کلو میٹر رفتار سے چلتے ریو ڈالے کو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھا دی۔

    پٹرولنگ افسران نے ایس او پی کے مطابق گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پر ملزمان نے مزاحمت کی اور ڈبل کیبن میں سوار افراد نے دوسری گاڑی میں سوار اپنے مسلح ساتھیوں کو بلا لیا۔

    موٹروے پولیس نے دونوں گاڑیوں کی جب تلاشی لی تو گٓاڑیوں سے چار کلاشنکوف، ایک جی تھری رائفل، ایک پستول اور 8 سو بانوے گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہ کر سکے، موٹروے پولیس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد

    اسلام آباد : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشبتہ کار کی تلاشی لی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کی جس میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے ائیر پورٹ کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کیا۔اے ایس ایف کے مطابق گاڑی سے ایک تیس بور پستول،20گولیاں اورتین میگزین برآمد کی گئیں ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اے ایس ایف نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

  • کراچی : رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 19 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کے مختلف مقامات پر چھاپے: 19 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 19افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے، صدر موبائل مارکیٹ میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حالیہ کارروائیاں میمن گوٹھ، گلستان جوہر، کورنگی انڈسٹریل ایریا، عوامی کالونی، اتحادٹاؤن، بلدیہ اور سعیدآباد کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

    گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کا عمل جاری ہے، آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشین کے ذریعے مشکوک افراد کو چیک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ آپریشن چہلم امام حسین اور امن وامان کے حوالے سے کیا جارہا ہے، سرچ آپریشن لائنزایریا، اےبی سینالائن، شارع فیصل کےاطراف جاری ہے، جس میں بارہ سے زائد گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، النسافورس کی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب صدر موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئی۔ فوٹیج میں پانچ ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان دکان سے سات لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی : 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی : 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے10ملزمان کو گرفتار کرلیا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے اس دوران 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی سعودآباد، فیروزآباد، ماڈل کالونی، عوامی کالونی میں کی گئی، گرفتار ملزمان بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں،

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب رینجرز اہلکاروں نے صدر کے علاقے تاج کمپلیکس اور اس سے ملحقہ بس اسٹینڈ کےاطراف سرچ آپریشن کیا۔

    ذرائع کے مطابق بارہ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن کے دوران مخصوص مقامات کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے۔

    خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی، حراست میں لیے گئے مشکوک افراد کی بائیومیٹرک مشین کے ذریعے کوائف کی چیکنگ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مشتبہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا موقع پر ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، مذکورہ آپریشن محرم الحرام پر امن و امان کے قیام حوالے سے کیا جارہا ہے۔

  • رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز و پولیس کی کارروائیاں : لیاری گینگ وار سمیت 9ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرزسندھ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، حب پولیس نے بھی ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں ، نقدی موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ اس حوالے سے رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کلاکوٹ اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالباقر عرف رحمان اور عبید عرف شہزاد کو گرفتار کرلیا ۔

    ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار(زاہد لاڈلا گروپ) سے ہے۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی میں فیروز آباد اور ملیر سٹی کے علاقوں میں رینجرز نے تین ملزمان محمد یونس عرف ٹڈا، محمد نعیم اور فاروق عرف لاہوتی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حب پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایک اسٹریٹ کریمنل سمیت چار ملزمان کو حراست ممیں لے لیا، گرفتار ملزمان سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں ، نقد رقم ، موبائل فون اور راڈو گھڑی برآمد کی گئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • حیدرآباد : چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد، سنگین وارداتوں کا اعتراف

    حیدرآباد : چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد، سنگین وارداتوں کا اعتراف

    حیدرآباد : پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے، ملزمان نے حیدرآباد اور جامشورو اضلاع میں قتل سمیت سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے بتایا کہ انچارج سی آئی اے حیدرآباد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بلدیہ نے دوران چیکنگ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کامران سیال، محمد علی سیال، راشد ابڑو اور دانش گوراہو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، کلاشنکوف اور پانچ موبائل فون برآمد کرلئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال 21مئی کو کوٹری تھانے کی حدود سے پولیس اہلکار شیر محمد خاصخیلی کو ڈنڈوں سے زخمی کرکے اس سے کلاشنکوف چھینی تھی۔

    دو دن بعد 23مئی کو ملزمان نے کوٹری تھانہ کی حدود خدا کی بستی روڈ سے پولیس اہلکار سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے ایک کار سے کیش لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دوبھائیوں غلام شبیر برفت اور گل بیگ برفت کو ہلاک کر دیا تھا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انہی چاروں ملزمان نے دو ماہ کے دوران بلدیہ، قاسم آباد اور نسیم نگر تھانوں کی حدود سے چھینی گئی سرکاری کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سے ایزی پیسہ شاپ کی متعدد دکانوں اور جامشورو اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی متعدد وارتیں کی ہیں۔

  • پولیس کا چھاپہ : لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کا چھاپہ : لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کے دوران گینگ وار کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار کرلیے، اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان میں ذیشان عرف ٹیشو، پیارعلی، آصف عرف ٹڈل، علی نواز بلوچ شامل ہیں۔

    ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے،ایس پی لیاری ڈویژن کے مطابق گرفتار ملزمان نے گارڈن، بلدیہ ٹاؤن،رنچھوڑ لین اور دیگرعلاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ملزمان کا گروہ وارداتوں میں رکشہ استعمال کرتا تھا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کا تعلق گینگ وار کےعاطف عرف فوجی گروہ سے ہے۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلری میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم فاروق کو گرفتار کیا گیا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سے ملزم حیدرعلی عرف جہانزیب عرف فوجی گرفتار کیا، اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن اور زمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    گرفتار ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیئے، رینجرز اہلکاروں نے غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کیخلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

    اس دوران129کلومیٹر نہری علاقے کے51مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا اور9افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کرائی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ٹنڈو محمد خان میں گجاواہ کنال، ڈسٹرکٹ سجاول کے علاقے ماچھکی کنال، ٹھٹھہ کےعلاقے ناری چھاچھ کنال، نواب شاہ قاضی احمد، سکرنڈمیں مین رین اور چھوٹی رین اور ہالا ناکہ حیدرآباد کےقریب اکرم واہ کنال میں پانی چوری پر کارروائیاں کیں۔

  • جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد

    جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد

    کراچی :  گلشن اقبال پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرکے اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ملزمان عبداللہ، یوسف اور امین کو وسیم باغ کے قریب گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مبینہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے، ملزمان گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز ،بیٹری اور دیگرسامان چوری کرتے تھے۔

    اس سے پہلے اورنگی کے علاقے توحید کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان اسحلہ کے زور پر شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں ملزمان کے خلاف درخواست دائرکردی ہے۔

  • رینجرزمقابلہ میں زخمی ڈاکو سابق پولیس اہلکار نکلا، اسلحہ و موبائل فون برآمد

    رینجرزمقابلہ میں زخمی ڈاکو سابق پولیس اہلکار نکلا، اسلحہ و موبائل فون برآمد

    کراچی : طارق روڈ پر رینجرز سے مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو سابق پولیس اہلکار نکلا، ملزم احسان کو مجرمانہ سرگرمیوں پر پولیس کی نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا، ملزم کا پولیس کارڈ بھی جعلی نکلا۔

    پیر کو کراچی کے علاقے طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر موجود رینجرز اہلکاروں نے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی۔

    گولی لگنے سے ایک رینجرز اہلکار محمد طارق زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ملزم احسان شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس کے علاوہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری رب نواز جاں بحق ہوا جبکہ ایک شہری توقیر بھی زخمی بھی ہوا ہے، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل، پستول اورچار چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل گزشتہ سال بہادرآباد کے علاقےسے چھینی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    رینجرز مقابلہ میں گرفتار زخمی ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ملزم احسان سابق پولیس اہلکار تھا اس کو مجرمانہ سرگرمیوں پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا، بعد ازاں اس نے جعلی پولیس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا، احسان کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔